محمد ہمارا بیٹا تو ہے ہی لیکن بیٹے سے زیادہ ہمارا خاص طور پر میرا دوست ہے ہمارا نگہدار ہے۔اللہ پاک سب کو ایسی صالح اولاد دے ۔زہرا بیٹی اور محمد بیٹے کے ہوتے شاید ہمیں کبھی بھی عصائے پیری کی ضرورت ہی نہ پڑے۔اولاد اور پھر ایسی محبت کرنے والی نگہدار اولاد لاریب انعام ربی ہے اور محبت کا شجر ثمربار اب تو کئی گُنا زیادہ پھل دے رہا ہے کہ مجھے طاقت بخشنے والوں میں ہمارے داماد ندیم زیدی نواسے عباس اور حسنین کے ساتھ نواسی زینہ بھی شامل ہیں
سچ کہوں ہمارے معاشرے میں اولاد کی تعریف کا رجحان نہ ہونے کے برابر ہے
ان دونوں بچوں زہرا بیٹی اور محمد بیٹے کی تربیت میں سو فیصد حصہ انکی والدہ ماہ پارہ کا ہے جنہوں نے انکو ہر قدم وہ سب اقدار و روایات ، دینی و تہذیبی ورثہ دیا جو انکو اپنے والدین سے ملا تھا اور اب اپنے نواسوں عباس, حسنین اور نواسی زینیہ کو منتقل کر رہی ہیں
میں نے پہلے بھی کہیں لکھا تھا کہ محمد کی سب سے بڑی خوبی مطالعہ ہے وہ ادب سے تاریخ تک کی متعدد کتب کا قاری ہے اور ان پر تبادلہ خیال بھی کرتا ہے ۔ لندن میں پلنے بڑھنے کے باوجود اسکی اردو پاکستان میں رہنے والے آج کے پاکستانی بچوں سے کئی ہزار گُنا اچھی ہے اور کمال یہ کہ وہ قوالی اور صوفیانہ موسیقی کے ساتھ اردو شاعری کا دلدادہ ہے اسے بلھا شاہ بھی بہت پسند ہے اور اردو کے کتنے کی کلاسیکی استاد شعرا کی پوری پوری غزلیں از بر ہیں جو خود مجھے بھی نہیں ہیں۔
اسکا یہ وصف میرے سامنے بھی اسوقت مکمل منکشف ہوا جب گزشتہ دنوں اسکی والدہ ماہ پارہ نے اسے اپنے یو ٹیوب چینل کے لیئے انٹرویو کیا۔ اگر وقت ملے تو اس انٹرویو کو آپ بھی دیکھیں
ابھی چند روز پہلے ہی محمد بیٹے کو خالق لوح و قلم نے ایک عزت عطا کی کہ اس نے برطانیہ کی کیمرج یونیورسٹی سے ماسٹر آف سٹڈیز ان ہسٹری کی ڈگری اعزاز کے ساتھ حاصل کی۔۔۔۔ اسکے مقالے کا عنوان بہت منفرد اور بہت دقت طلب تھا لیکن ملازمت کی ذمیداریوں کے ساتھ اس نے کامیابی حاصل کی جسکے لیئے اسکی گائیڈ پروفیسر کا کہنا تھا کہ یہ موضوع برطانیہ میں رہ کر مکمل کرنا بہت مشکل تھا۔ یہ مقالہ 1869-1911کے درمیانی عرصے پر محیط ہے
مقالے کا عنوان ہے
The evolution of cultural and political paradigms under the reign of the 6th Nizam of Hyderabad,
Asaf Jah VI Mir Mahboob Ali Khan seen through the lens of the kingdom’s notable poets.
محمد صفدر نے اکسٹھ صفحات کے اس مقالے کا مرکزی خیال اس طرح لکھا ہے
This thesis has chosen to focus on the reign of Asaf Jah VI Mir Mahboob Ali Khan between 1869 and
1911. This period represents a time where several notable poets coexisted in Hyderabad as a
consequence of a wider exodus of literary figures from northern India. Indeed Munis Faruqui
described the changing landscape in the Deccan by saying that, “important characteristics of
nineteenth and twentieth-century Hyderabad are often seen as being anomalous and idiosyncratic,
in other words disconnected from earlier history.” 7 The objective is to explore the following themes
through linking the traditional primary sources of court records and letters, with works of poetry
that possibly express different experiences. Indeed some of the poets include Hyderabadi Prime
Ministers and even the Nizam himself, so we hope to explore how far their poetic idioms and
metaphors were a reflection of their official correspondence
محمد کی اردو سے محبت کی ایک واضع اور بڑی نشانی ہے کہ اس نے ایسا موضوع منتخب کیا جو مجھ طالب علم کی رائے میں بھارت میں حیدرآباد کی لائبریریوں میں جا کر تحقیق کیئے بغیر لگ بھگ ناممکن تھا لیکن اس نے محنت شاقہ سے اسے مکمل کیا اور اعزاز حاصل کیا۔ اس تحقیق کے لیئے محمد نے کتنی کتابوں کا مطالعہ کیا اور کہاں کہاں سے مدد لی مجھ جیسے اردو ادب کے طالب علم کے لیئے حیرت کی بات ہے۔
ایک نظر ذرا منتخب شعرا اور مطالعہ کردہ کُتب پر ایک نگاہ ڈالیں جو مکمل نہیں اختصار کے ساتھ پیش کر رہا ہوں
Key Poets
– Asaf Jah VI Mir Mahboob Ali Khan (Sixth Nizam of Hyderabad)
10 Nasr, Vali. The Shia Revival: How conflicts within Islam will shape the future. (W. W. Norton &
Company, 2006)
11 Karen Leonard, The Hyderabad Political System and its Participants, The Journal of Asian Studies ,
May, 1971, Vol. 30, No. 3 (May, 1971), p. 581.
12 Pinault, David. Horse of Karbala: Studies in South Asian Muslim Devotionalism. (New York: St.
Martin’s 2000)
– Maharaja Sir Kishan Pershad Bahadur Yamin us-Sultanat (Prime Minister of Hyderabad 1901-
1912)
– Dagh Dehlvi (Court poet 1891- 1905)
– Jaleel Manikpuri (succeeded Dagh as court poet in 1909)
– Iftikhar Ali Shah Watan
Primary sources
Poetry collections
Sukhanwaran-e-Deccan (1938) – Syed Taskeen Abdi
Guldasta-e-Faiz (1898) – Mir Mahboob Ali Khan
Silsila-e-Aasfiya (1903) – Mir Mahboob Ali Khan
Mahtab-e-Dagh (1893) – Dagh Dehlvi
Yaadgar-e-Dagh (1905) – Dagh Dehlvi
Jawahar-e-Benazir (1904) – Benazir Shah Warsi
Jazbat-e-Shad (1910) – Maharaj Sir Kishan Parashad
Safar Dar Watan (1888) – Iftikhar Ali Shah Watan
Bustan-e-Tassawuf (1903) – Iftikhar Ali Shah Watan
Correspondence by British Regents
C. B. Saunders (1868–1872)
Sir Richard Meade (1875–1881)
John Graham Cordery (1883–1888)
Sir Trevor Chichele Plowden
Michael O'Dwyer (1908–1909)
Colonel Alexander Pinhey (1911–1916)
Correspondence by Prime Ministers of Hyderabad
Mir Laiq Ali Khan, Salar Jung II – 1884 – 1887
Nawab Sir Muhammad Mazharuddin Khan Bahadur – 1887 – 1894
Viqar ul-Umara, Muhammad Fazl-ud-din Khan Bahadur – 1894 – 1901
Maharaja Sir Kishen Pershad Bahadur Yamin us-Sultanat – 1901 – 1912
Selected Secondary sources
Ali, Athar. The Apparatus of Empire. Delhi, 1985.
Beverley, Eric Lewis, Sovereignty and Autonomy in the Hyderabad Deccan, ca. 1800–2014.
Beverley, Eric Lewis, Territoriality in Motion: Waqf and Hyderabad State, SUNY-Stony Brook.
Chander, Sunil, From a Pre-Colonial Order to a Princely State: Hyderabad in transition 1748-1857,
Unpublished PhD
Chaudhuri, Rosinka, Gentlemen poets in colonial Bengal: emergent nationalism and the orientalist
project, Calcutta: Seagull Books, 2002.
Chaudhuri, Rosinka, A history of Indian poetry in English, Cambridge: Cambridge University Press,
2016.
Das, Taraknath, The Status of Hyderabad During and After British Rule in India, The American Journal
of International Law , Jan., 1949, Vol. 43, No. 1 (Jan., 1949), pp. 57-72
Datla, Kavita Saraswathi, The Origins of Indirect Rule in India: Hyderabad and the British Imperial
Order, Law and History Review May 2015, Vol. 33, No. 2
Eaton, Richard Maxwell, A Social History of the Deccan, 1300-1761: Eight Indian Lives, Cambridge
University Press, 2008.
Faruqui, Munis D. “At Empire's End: The Nizam, Hyderabad and Eighteenth-Century India.” Modern
Asian Studies, vol. 43, no. 1, 2009, pp. 5–43.
Faruqui, Munis D. The Princes of the Mughal Empire, 1504-1719. Cambridge University Press, 2015.
Gibson, Mary Ellis, Anglophone poetry in colonial India, 1780-1913 a critical anthology, Ohio
University Press, 2011.
Green, Nile, Defending the Sufis in Nineteenth Century Hyderabad, Islamic Studies , Autumn 2008,
Vol. 47, No. 3, Autumn 2008, p. 327-348.
Green, Nile, Geography, Empire and Sainthood in the Eighteenth-Century Muslim Deccan, Bulletin of
the School of Oriental and African Studies, vol. 67, no. 2, 2004, p. 207–225.
Green, Nile, The Propriety of Poetry: Morality and Mysticism in the Nineteenth Century Urdu
Religious Lyric, Middle Eastern Studies, 13:3, p 299-314.
Jafri, S. M. H., The Role of Maharaja Kishen Pershad in Modern Hyderabad (1864–1940), unpublished
PhD diss., Osmania University, Hyderabad, 1991.
Khan, Mohammed Najmul Ghani. Tarikh e-Riyasat e-Hyderabad, Lucknow, 1930.
Leonard, Karen, The Hyderabad Political System and its Participants, The Journal of Asian Studies,
May, 1971, Vol. 30, No. 3 (May, 1971), p. 569-582.
Mian, Ali Altaf, Surviving Desire: Reading Ḥāfiz̤ in Colonial India, Journal of Urdu studies (2021) 1–37
Mukherjee, Rudrangshu. Awadh in Revolt, 1857-1858: A Study of Popular Resistance. Anthem Press,
2002.
Nasr, Vali. The Shia Revival: How conflicts within Islam will shape the future, W. W. Norton &
Company, 2006.
Pasupuleti, Kamalakar. Music and Arts in Hyderabad Deccan: A Contribution to the History and
Culture of Bygone Days. CreateSpace Independent Publishing Platform, 2017.
Pernau, Margrit, Female Voices, Women Writers in Hyderabad at the Beginning of the Twentieth
Century.
Pinault, David. Horse of Karbala: Studies in South Asian Muslim Devotionalism, New York: St.
Martin’s, 2000.
Raj, Sheela, Medievalism to Modernism: Socio-Economic and Cultural History of Hyderabad,
1869–1911, Bombay: Popular Prakashan, 1987.
Ruffle, Karen, Making Shiʿism an Indian Religion: A Perspective from the Qutb Shahi Deccan,
Reorient, Vol. 5, No. 2 (Spring 2020), p. 287-304.
Robinson, F, Perso-Islamic culture in India from the seventeenth to the early twentieth century, in R.L.
Canfield (ed.), Turko-Persia in Historical Perspective, Cambridge 1991.
Saksena, R. B, A History of Urdu Literature, Allahabad, 1927.
Schofield, Katherine, Tazkiras offer insights into the music, politics, and society of the late Mughal
Empire, The Hindu, 2019.
Siddiqui, Arshi & Siddiqui, Ismail, Usage of Urdu as the Language of Elitism among the Muslims of
the Northern and the Deccan parts of India: A Socio-Cultural Review, Middle Eastern Journal of
Research in Education and Social Sciences, Vol.1, Issue 2, 2020.
The Central Records Office, Hyderabad Government – The Chronology of Modern Hyderabad 1720-
1890, published 1954.
Tignol, Eve, Nostalgia and the City: Urdu shahr āshob poetry in the aftermath of 1857, Journal of the
Royal Asiatic Society, Volume 27, Special Issue 4: Feeling Modern: The History of Emotions in Urban
South Asia, October 2017, p. 559 – 573.
Vaikuntham, Y, Oriental Culture and the Raj (A Study of Hyderabad between 1858-1911),
Proceedings of the Indian History Congress, 1990, Vol. 51 (1990), p. 447-452.
Waheed, S, Women of “Ill Repute”: Ethics and Urdu Literature in Colonial India, Modern Asian
Studies 48:4 (2014), p. 986–1023.
Wood, Peter. Vassal State in the Shadow of Empire: Palmer's Hyderabad, 1799-1867, Unpublished
PhD, 1981.
Williams, Richard David, Songs between cities: listening to courtesans in colonial north India, Journal
of the Royal Asiatic Society, 2017-10, Vol.27 (4), p.591-61
کیمرج یونیورسٹی کو دنیا بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بہت اہم مقام حاصل ہے اور یہاں داخلہ ملنا بھی ایک نعمت سمجھا جاتا ہے۔ لیجئے ذرا اس یونیورسٹی کے بارے میں کچھ معلومات پیش خدمت ہیں
==================================================
کئی سو سال پہلے آکسفورڈ یوینورسٹی میں پڑھنے والے طالب علم اور آکسفورڈ ٹاؤن کے باسیوں میں جھگڑا ہوگیا ،جو ٹاؤن بہ مقابلہ گائوں کے نام سے مشہور ہوا۔ آکسفورڈ کے کچھ اساتذہ اس جھگڑے سے اتنے دل برداشتہ ہوئے کہ انہوں نے آکسفورڈ سے تھوڑی دور کیمبرج ٹاؤن میں جا کر ایک نئے تعلیمی ادارے کی بنیاد ڈالی، جو کیمبرج یوینورسٹی کے نام سے مشہور ہوا۔
بادشاہ ہنری سوئم نے 1213ء میں اس ادارے کو یوینورسٹی کا درجہ دیا۔ وقت کے ساتھ یونیورسٹی ترقی کرتی گئی، کئی کالج قائم کیے گئے، تعلیم کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کیا جاتا رہا، سوچ اور سمجھ کو ہر قسم کی پرواز کی اجازت دی گئی۔ شاید اس کی وجہ یوینورسٹی کا یہ نعرہ ہو جو کہتا ہے کہ ’’یہاں سے روشنی اور آگہی ملتی ہے۔‘‘ اس ادارے نے بے شمار قابل ترین لوگوں کی تعلیم و تربیت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
کیمبرج یوینورسٹی اپنے اوّل دنوں سے ہی علم ریاضی کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔ انیسویں صدی تک یہ مضمون ہر طالب علم کے لئے لازمی مضمون کی حیثیت رکھتا تھا۔ سترہویں صدی سے کیمبرج یوینورسٹی میں ریاضی کا مخصوص نظام تعلیم ہے جس کے لئے ایک الگ طریقہ امتحان ہے جسے ٹرائی پوز کہا جاتا ہے۔ یہ امتحان پاس کرنے کے بعد ایک خصوصی سند دی جاتی ہے۔ اس قسم کی تربیت کے بعد ہی یہ ممکن ہوسکا کہ جس میں کلارک میکس ویل، لارڈ کیلون اور لارڈ ریلے جیسے ریاضی دان پیدا ہوئے۔ اس طریقہ تعلیم پر بہت دنوں تک بحث ہونے کے بعد اسے یورپ میں رائج ریاضی کے تعلیم کے طریقوں سے منسلک کر کے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ آج بھی کیمبرج یوینورسٹی میں ریاضی کو ماضی کی طرح کی اہمیت حاصل ہے۔
کیمبرج یوینورسٹی میں لڑکیوں کا داخلہ طویل عرصے تک ممنوع رہا۔ لیکن 1869ء میں یہاں لڑکیوں کے لئے پہلا کالج قائم کیا بعد میں لڑکیوں کے لئے مزید کالج بنائے جاتے رہے، لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ لڑکیوں کے کالج کھلنے کے باوجود 1948ء تک لڑکیوں کو اس قابل نہیں سمجھا گیا کہ انہیں یوینورسٹی کا مکمل ممبر بنایا جائے۔ 1948ء سے پہلے تک جو خواتین پڑھتی تھیں،ان کا امتحان بھی ہوتا تھا، مگر انہیں ڈگری ڈبلن یوینورسٹی کی دی جاتی تھی۔ اس وقت انگلستان میں زیادہ تر یوینورسٹیوں میں مخلوط تعلیم کا رواج ہے، مگر کیمبرج یوینورسٹی میں آج بھی تین ایسے کالج ہیں جہاں صرف لڑکیوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔کیمبرج یونیورسٹی میںعظیم الشان لائبریری ہے، ان کا اپنا چھاپہ خانہ ہے۔ یہاں کئی عجائب گھر ، کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کی قدیم روایات ہیں۔
انگلستان کے کئی ادیب، شاعر، ڈرامہ نگار اور موسیقاروں کا تعلق اس یوینورسٹی سے رہا ہے۔کیمبرج یوینورسٹی کے 90ء سے زیادہ لوگوں کو نوبل انعام مل چکا ہے۔ دنیا کے بہت سے علماء نے یہاں تعلیم حاصل کی ہے۔ یونیورسٹی کے قابل ذکر طلبہ میں برٹینڈ رسل، جان سے نارڈ، ولیم ول بی فورس، سر جگدیش چندر بوش، جارج لی میئر، فریڈرک سنگر، لارڈبا، جان ملٹن، بیکن، تھامس کر ان مر، ھبولبوری، ان مکلسن، ریبورت، بروک، پنڈت جواہر نعل نہرو، لارڈ نینی سن، اولیور کرامویل، من موہن سنگھ، ملکہ ما اگرنیا اور بے شمار قبال ذکر لوگ شامل ہیں۔
ہم نے دونوں بچوں زہرا اور محمد کو ابتدائی اردو تو ضرور پڑھائی لیکن اس درجے اردو زبان سے محبت اور تقابلی فکر سو فیصد محمد بیٹے کی اپنی محنت ہے۔ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ اردو مر رہی ہے اور دس پندرہ برس میں معدوم ہو جائے گی ایسے اردو کے نام پر شہرت پانے والے اور پیسہ کمانے والوں کے لیئے اس نوجوان کا ایسا تحقیق مقالہ آئینہ ہے اور اس کی کلید یہ ہے کہ ماں باپ کو اپنا فرض ادا کرنا ہے جبکہ پاکستان میں ماں باپ اکثر بچوں کو انگریزی بولتا دیکھ کر خوش ہوتے ہیں ۔ محمد بیٹا ہمیں سب کو اور خاص طور پر تمہارے والد کو تم پر فخر ہے
ہمیں اپنے بچوں کی تعریف کرنی چاہیئے لیکن یہ معاشرہ حد درجے بخیل ہے تعریف کرنے میں۔
ایک اور بات بتاتا چلوں کہ مجھے یقین ہے کہ مرنے کے بعد میری لائبریری کی اردو کُتب بالکل در بدر نہیں ہو نگی کیونکہ انہوں نے گھر کی موجودہ لائبریری کو مزید وسیع کرنے کے لیئے کنسٹرکشن کا کام شروع کروا رکھا ہے
محمد بیٹا اس اعزاز پر بہت بہت مبارک۔ تمہارے والدین، اہل خاندان اور اردو زبان کو تم پر فخر ہے اور تم ہمارا فخر ہو۔ مجھے یقین ہے جنت الفردوس میں تمہارے اردو دوست دادا مصطفیٰ علی ھمدانی اور نانا حسن عباس زیدی کی روح شاد ہو گی
مستقبل میں تمہاری بہت سی کامیابیوں کے لیئے دعا گو تمہارے طالب علم والد صفدر ھمدانی