ہم دیش واسیوں کا المیہ یہ نہیں کہ ہم جدید فکر نہیں رکھتے یا ہم سوچتے نہیں ہیں ہم جدید فکر رکھتے ہیں سوچتے ہیں مگر ہم چند مغالطوں کا بھی شکار ہیں ان مغالطوں کی بنیاد وہ ابتدائی جھوٹ فریب ہے جو مطالعۂ پاکستان معاشرتی علوم تاریخ کے نام پر ہمیں پڑھایا جاتا ہے
ہماراپہلا مغالطہ یہی ہے کہ پاکستان اسلئے وجودمیں آیا کہ ہندو مسلمانوں پرظلم کرتےتھے یہ بات جزوی طورپر درست ہوسکتی ہے کلی طور پرنہیں جومظالم ہندوؤں سے منسوب ہیں ویسے ہی مظالم ہجرت کے دوران ہم نےبھی کئے جبکہ حقیقت یہ ہے پاکستان کاوجود معاشی سیاسی بنیادوں پرتھا
ایک اوراہم مغالطہ ہماری خارجہ پالیسی کاہے دانشوروں کےبقول امریکہ کی طرف جھکنےکی غلطی لیافت علی نےکی تاریخ دیکھی جائے تویہ بات واضح ہے خود قائدکاجھکاؤبھی اسی طرف تھا بائیں بازوکی جماعتوں کے راہنماؤں کارکنان پرسختیوں کا آغاز انکےدورمیں ہوا بابڑہ سانحہ اسکی مثال ہے
ہماراہاں عام مغالطہ ہے سیاستدانوں کاکبھی احتساب نہیں ہوا جبکہ حقیقت یہ ہے یہ کام قائدنےشروع کیا تھا صوبائی خودمختاری مانگنے پر ایوب کھوڑو وزیراعلی سندھ پر کرپشن کےالزام لگا کر حکومت ختم کی گئ تحقیقات شروع ہوئیں اس تحقیقات کی کوکھ سے لیاقت علی کے ایبڈو نےجنم لیا
پاک چین دوستی پائیدارہے یہ بات سارےدانشورکہتےہیں حقیقت یہ ہے 1960میں پاکستان نے فارموساکےجزیرےپر چینی حق تسلیم نہیں کیا چین نے مسئلہ کشمیرپر ہماری حمایت نہیں کی چین کےساتھ سرحدی سمجھوتےمیں ملکی سالمیت کاخیال نہیں رکھاگیا متنازعہ علاقے کاصرف 20%علاقہ پاکستان کوملا
عام مغالطہ یہی ہے ایوب نے تین دریابھارت کو دیکر دیش کو نقصان پہنچایا مگر حقیقت یہ بھی ہےکہ انہوں نے شمالی علاقہ جات کا کےعلاقہ کا بڑاحصہ چین کے اور 1968میں رن آف کچھ کا 90%علاقہ بھارت کے حوالےکرکے ملک کی سرحدوں کو نقصان پہنچایا یہ کام سیاستدان نہیں کرسکتا
یوم جمہوریہ 23مارچ کو فوجی پریڈ بھی ایک اتفاق تھا جو بعد میں ہمارے گلےپڑگیا ستمبر1965کی جنگ کے بعد 23مارچ1966کو چین سےملنے والے ٹینکوں کی نمائش کی گئ یہ نمائش صرف ٹینکوں تک محدود تھی مگر اسکے بعد اس میں دیگر آلات حرب شامل ہوئے یوم جمہوریہ یوم نمائش اسلحہ بن گیا
سمجھاجاتاہے جھوٹےمقدمات کاسلسلہ دورآمریت میں شروع ہوا حقیقت یہ ہے اس سلسلےکاآغاز قائدکےدورسے ہوگیاتھا جب خان قیوم نے پبلک سیفٹی ایکٹ کےتحت باچا خان صمدخان اوردیگر سرخ پوش قیادت کو قائدکوقتل کرنےکےالزام میں گرفتار کیاگیا اورمقدمےکی کہیں سماعت نہیں ہوئی مگرقیدکاٹی گئ
عالمگیرمغالطہ ہے فوج نہ ہو تودیش نہ رھے یہ بات زیادہ درست نہیں 1947جہادکشمیرمیں وہاں کےلوگوں کاحصہ تھا 1965میں مشرقی پاکستان کادفاع وہاں کےلوگوں نےکیا سندھ کادفاع حروں نےکیا لاھور قصور کادفاع مقامی لوگوں نےکیا کھیم کرن چھب جوڑیاں کی تاریخ عالم جانتاہے کون فرار ہوا۔؟
جہاد کشمیر سےجڑے ایک تلخ سچ کو جانیں جہاد کشمیر کاآغاز کرنے والے سردار ابراھیم خان کے-ایچ-خورشید تھے دونوں نے کشمیر کی آزادی کیلئے عملی کام کیا سردار ابراھیم کشمیر کےپہلےصدر بھی بنے مگر یاد رھے دونوں شخصیت پر غداری کے مقدمات درج ہوئے تھے اور دونوں گرفتار بھی ہوئے
عمومی خیال ہے فوج نے ملک پر 35سال حکومت کی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے فوج کی سیاست میں مداخلت 1947میں شروع ہوگئ تھی جب سکندرمرزا سیکرٹری ڈیفنس بنے بعدمیں ہرحکومت میں سکندرمرزاوزیر داخلہ ایوب وزیردفاع بنے یہاں تک کہ 1955میں یہ ٹولہ برسراقتدار آگئے سوفوج حکومت ہی کررہی ہے
حوالہ
struggle for Pakistan..i.h.qureshi..china,India,Pakistan..sarwar hussain..Pakistan crises in leadership..fazal muqeem..role of military in under developed countries..john Johnson..politician and ayub..z.a.suleri..political study of Pakistan..safdar mehmood..