بلو سیارہ۔۔۔موت کا گھر ۔۔تاریک گھر۔۔۔جس میں درد چیخ اور موت خاموشی اور بے زبان آنسو کا سناٹا پسرا ہے۔۔۔ہر طرف ہاہکار مچا ہے۔۔۔اب انسانی لاشوں کا کاندھا دینے والے انسان بھی اس موت سے خائف ہیں۔۔۔زندگی بند گھروں بند دروازؤں کے اندر سہمی دبکی بیٹھی ہے ۔۔۔اور کچھ لوگ قہقہا لگاتے آپ کو نظر آ ہی جائیں گے۔۔۔جنہیں نا تو اس کورونا سے ڈر لگتا ہے اور نا ہی وہ موت سے خائف ہیں ۔۔۔جو یہ سوچ رہے ہیں اب بھی یہ کورونا کچھ بھی نہیں ۔۔۔وہ ایک بار سنجیدگی سے پوچھیں خود سے کہ اگر یہ وباء انہیں فقط چھو کر گزر جائے تو۔۔۔؟؟
اب بھی اس ملک کو مندر اور مسجد ہی چاہیے ۔۔گر چاہیے تو پھر۔۔۔سیاستدانوں کے ہر جملے پر رقص کریں ۔۔جناب ۔۔؟؟
اس ملک میں مندر مسجد بہت ہے ۔۔۔پر اچھے اسپتال ڈاکٹر اسکول کی اسد ضرورت ہے ۔۔۔ہر مندر کے پاس اتنا زر ہے دولت ہے پیشہ ہے اسے مریضوں کے علاج میں کیوں نہیں لگایا جاتا ہے ۔۔مسجدوں کی اونچی میناریں کیا تمہیں کلیم اللہ بنا دے گی ۔۔مسجدوں کو اسپتال کیوں نہیں بنایا جا سکتا ہے۔۔اس سیارے پر جب اے اولاد ابو البشر تم نہیں رہو گے ۔۔۔تو پھر خدا اور ایشور کا نام لیوا کون رہے گا۔۔۔۔تم پہلے انسان تو بن جاؤ۔۔اس وبائی دور میں اپنی نفرت ختم کرو۔۔آؤ آگے بڑھو دم توڑتی انسانیت کو سہارا دو۔۔۔۔دیکھو وہ دم توڑ رہی ہے ۔۔۔مصنوعی آکسیجن بنانے والا پرسٹیلے آج شرمندہ ہو رہا ہوگا۔۔۔۔اس نے یہ کام 1774 میں ہی کیا تھا ۔۔پر آج آکسیجن ہی نہیں ہے سوچیے۔۔۔ہر مسجد اور مندر کے ہمراہ ایک بہتر اسکول میڈیکل کالج اور اسپتال ہوتا تو ہم سب آج اتنے ناتواں اور کمزور نہیں ہوتے جناب۔۔؟؟
انسابیت ۔۔۔۔۔جمہوریت۔۔۔سب بربر ثابت ہوئے ہیں۔۔۔آج ہم میں سے ہر ایک ایک شخص اپنی نظروں میں کیا ہے ۔۔۔وہ خود کا آج تجزیہ کر لے کہ اب اس وبا کے دور میں ہم کہاں آپہنچے ہیں ۔۔؟؟
کیا اس ملک میں اب کوئی سسٹم ہے ۔۔۔؟؟
کون ذمہ دار اس وباء کے دوسری لہر کا۔۔۔؟؟
کون ہے جس نے موت کو دعوت دی ہے۔۔۔؟؟
کون ہے۔۔۔۔۔جس نے موت تقسیم کی ہے۔۔؟؟
کون ہے جو انسانی زندگی کو فقط ایک ووٹ سے زائد کچھ نہیں سمجھتا ہے ۔۔۔۔۔؟؟
کون ہے وہ جو اپنی چھوی چمکانے پر دھیان دیتا ہے۔۔؟؟
کون ہے جو ملک کو شمشان اور قبرستان میں بدل چکا ہے۔۔۔؟؟
کیوں سناٹا ہے کیوں خاموشی ہے ۔۔۔کیوں خوف ہے۔۔؟؟
اس ملک میں سیاست اور سیاستدانوں کی ضرورت نہیں ہے۔۔؟؟؟
یا مرتے ہوئے انسانوں کو بچانے کی ضرورت ہے یا بھی نہیں ۔۔؟؟
جو مر رہے ہیں کیا وہ انسان نہیں ۔۔۔؟؟
کیا اس وبائ دور میں بھی انسان نفرت فروخت کرتا رہے گا۔۔۔؟؟
اس ملک کو محبت کی ضرورت ہے۔۔؟؟
اس ملک کو ڈاکٹر کی ضرورت ہے ۔۔۔؟؟
اس ملک کو ادویہ کی ضرورت ہے ۔۔۔؟؟
اس ملک کو آکسیجن کی ضرورت ہے۔۔؟؟
اس ملک کو وینیلیٹر کی ضرورت ہے۔۔؟؟
اس ملک کو ملک رہنے دو۔۔۔۔آسمان والا ہم سب پر رحم فرمائے ۔۔آمین