6 مئی 2022 کو ایک برطانوی شہری جس نے حال ہی میں نائجیریا کا دورہ کیا تھا اچانک بیمار پڑگیا اور اس کا پورا جسم موٹے موٹے چھالوں سے اَٹ گیا۔۔۔۔ ڈاکٹرز نے اس مرض کی تشخیص یہ کی کہ اسے Monkeypox کا مرض لاحق ہوچکا ہے۔
لیکن پھر آنے والے دنوں میں دیگر یورپی ممالک میں بھی منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے لگے ۔۔۔۔ یہاں تک کہ اب تک 13 ممالک میں منکی پاکس کے 91 کنفرم اور 57 مبینہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔
گویا یہ مرض ایک وبا کی صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
منکی پاکس کیا ہے ؟
منکی پاکس ایک انفیکشن ہے جو منکی پاکس وائرس کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔۔۔ منکی پاکس وائرس کا تعلق Orthopoxvirus جینس اور Poxviridae فیملی سے ہے۔
۔
منکی پاکس وائرس کی ابتدا کب اور کہاں سے ہوئی ؟
یوں تو منکی پاکس جیسے امراض دنیا میں تقریباً 3 ہزار برس سے چلتے آرہے ہیں تاہم اس مخصوص وائرس کو 1958 میں دریافت کیا گیا اور اس کا منبع وسطی و مغربی افریقہ ہے۔
۔
منکی پاکس وائرس انسانوں تک کیسے پہنچا ؟
غالب امکان یہ ہے کہ یہ وائرس جو کہ بندروں کو بڑے پیمانے پر متاثر کرسکتا ہے بندر کے کاٹنے یا پھر افریقی قبائلیوں کی طرف سے بندر کا گوشت کھائے جانے پر انسان میں سرائیت کر گیا۔
اس کے علاؤہ یہ وائرس چوہوں میں بھی داخل ہوسکتا ہے لہذا یہ بھی ممکن ہے کہ منکی پاکس وائرس چوہوں کے زریعے انسان میں پہنچا ہو۔
۔
منکی پاکس کی علامات کیا ہیں۔۔۔؟
پورے جسم پر چھالے نکلنا۔
بخار۔
سردرد ۔
خارش۔
لمف آرگنز کی سوجن۔
شدید تھکاوٹ۔
سردی لگنا۔
پٹھوں کا درد۔
۔
منکی پاکس ایک انسان سے دوسرے انسان میں کیسے پھیلتا ہے ۔۔۔؟
منکی پاکس کھانسی اور چھینک کے دوران نکلنے والے قطرات کے زریعے ایک سے دوسرے انسان میں پھیل سکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔
کیا منکی پاکس ایک جان لیوا مرض ہے۔۔۔۔؟
جی ہاں ، منکی پاکس ایک خطرناک اور جان لیوا مرض ہے۔
مغربی افریقی ورینٹ میں شرح اموات 1٪ ہے ۔
لیکن سب سے خطرناک کانگو بیسن ویرئینٹ ہے جس میں شرح اموات 10٪ ہے۔
۔
کیا منکی پاکس قابل علاج ہے۔۔۔؟
منکی پاکس کافی پرانا مرض ہونے کے باوجود بھی تاحال اس کا کوئی مستند اور حتمی علاج دستیاب نہیں ہے۔۔۔
تاہم منکی پاکس کے علاج اور اس سے تحفظ کے لیے سمال پاکس ویکسین کا استعمال کیا جاتا ہے۔
۔
ہم منکی پاکس سے کیسے بچ سکتے ہیں۔۔۔۔۔؟
منکی پاکس سے بچنے کے لیے فیس ماسک سمیت وہی احتیاطی تدابیر اپنائی جانی چاہیں کہ جو کوویڈ کے لیے تھیں۔
اس کے علاؤہ بندر، چوہے، گلہری ، نیولہ جیسے جانوروں سے دور رہیں۔۔۔ بالخصوص ان کا گوشت کھانے سے مکمل گریز برتنا چاہیے۔
۔
منکی پاکس کتنا عرصہ رہتا ہے ۔۔۔؟
منکی پاکس 2 سے 4 ہفتے تک لاحق رہنے کے بعد ختم ہوتا ہے۔
۔
کیا منکی پاکس عالمی وبا کی شکل اختیار کرسکتا ہے ۔۔۔؟
جی ہاں۔
مقدس شاعری کا منفرد شاعر ضیغمؔ زیدی
شاعری ایک خدا داد ملکہ ہے۔یہ خاص الخاص غیبی امداد کی عطا کردہ نعمتِ مترقبہ ہے۔جس کو یہ فن ملتا...