(Last Updated On: )
مولانا اعجاز الحق قدوسی ۔ عالم‘ مصنف‘ موّرخ‘ مترجم اور ادیب تھے۔ آپ کی تصانیف کی تعداد پچاس سے زائد ہے۔ آپ کی وجۂ شہرت آپ کی وہ تصانیف ہیں جو زیادہ تر صوفیائے کرام اور اُن کے حالاتِ زندگی پر ہیں۔
اسی ضمن میں اقبالیاتی ادب میں آپ کی دو کتب ’’اقبال کے محبوب صوفیہ‘‘ اور ’’اقبال اور علمائے پاک و ہند‘‘ شامل ہیں۔ اپنے موضوع کے اعتبار سے دونوں کتب اقبالیات میں اپنا خاص مقام رکھتی ہیں۔ آپ کا انتقال 19 فروری 1986ء کو کراچی میں ہوا۔