(Last Updated On: )
مرزا اسد اللہ خاں غالبؔ۔ اُردو اور فارسی کا کلاسیکی شاعر۔ غالبؔ اور اسدؔ تخلص کرتا تھا۔ اُردو غزلوں اور فارسی کلیات کے علاوہ مہرِ نیم روز‘ اُردوئے معلیٰ اور عودِ ہندی غالبؔ کی مشہور کتب ہیں۔ علامہ اقبال نے اپنے فلسفیانہ افکار کے اظہار کے لیے جن شعرا کے اسالیبِ فن سے استفادہ کیا‘ ان میں غالب کو اوّلیت حاصل ہے۔
۱۹۰۱ میں ’مرزا غالب‘ کے عنوان سے ایک نظم میں غالب کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے علاوہ اپنی نثر میں بھی غالب کے فن کو سراہا۔ غالب کا انتقال 15 فروری 1869 کو ہوا۔