مرچوں کے مسائل
15
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش کے اندر
White Mold of Pepper
کہتے ہیں اور اردو میں ہم اسے ’’پودے کے پتوں،تنوں اور پھل پر گہرے سبز رنگ کے نشانات کا ظاہر ہونا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔ابتدائی علامات میں پودے کے پتوں،تنوں، اور پھل پر گہرے سبز رنگ کے نمی سے بھیگے ہوئے نشانات ظاہر ہوتے ہیں۔
۲۔اور صیحت مند پودے کی کچھ شاخوں میں خوشک جگہیں نظر آتی ہیں جو اس بیماری کا شکار ہوتی ہیں۔
۳۔زمین کی سطح سے پودا تنے سے متاثر ہوتا ہے اور تنا ہلکی سی نمی پکڑ لیتا ہے ساتھ ہی پودا سوکھ جاتا ہے۔
۴۔پودے کی شاخوں پر موجود بڈز یا ابھری ہوئی جگہیں تیزی سے سوکھنا شروع کر دیتی ہیں۔
۵۔پودے کا پھل اچانک گر جاتا ہے پودے سے اور جڑ سوکھنا شروع ہو جاتی ہے۔
۶۔اس کے سفید رنگ کے جراثیم دوسرے مرحلے میں پودے کے مختلف حصوں میں داخل ہو کر متاثرہ جگہ کو کالا کر دیتے ہیں اور پھل تیار ہونے سے پہلے ہی ایسا لگتا ہے کہ اب تیار ہے جو بیماری کی وجہ سے جلد پک جاتا ہے۔
ماحول:
۱۔پودے کے مختلف حصے میں 48 سے 72 گھنٹے تک نمی کا بر قرار رہنا ایسا ماحول پیدا کرتا ہے کے جس میں اس بیماری کے جراثیم پیدا ہو جاتے ہیں۔
۲۔اور جب درجہ حرارت بیس سے پچیس C ہو تو انتہائی تیزی کے سارتھ کے بیماری پھیلتی ہے۔ اور 30 C درجہ حرارت پر کنٹرول رہتی ہے۔
۳۔اس فنگس کے بہت سے مہمان نواز پودے پائے جاتے ہیں جن پر سارا سال یہ رہتی ہے اورماحول ملتے ہی حملہ کر دیتی ہے۔ اور خاص طور پر فصلوں کی گلی سڑی ڈھیریوں سے یہ زیادہ پھیلتی ہے۔
۴۔گرم علاقوں میں یہ فنگس کی بیماری عام دیکھی گئی ہے اور زیادہ تر خوشک اور سخت گرم علاقوں میں حملہ کرتی ہے۔
۵۔دھند،بارشیں اور شبنم کا زیادہ پڑنا اس بیماری کو پھیلنے میں مدد دیتاہے۔
۶۔گلی سڑی گوبر جو بعض اوقات اس فنگس کے متاثر ہوتی ہے وہ پانی لگانے سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو کر فصل کو نقصان پہنچاتی ہے۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔اس زمین کا انتخاب کریں جہاں پانی کا بہاؤ اچھا ہو اور پانی لگاتے وقت خیال کریں کے دن کے وقت پانی کا لیول جڑوں سے نیچے رہے قریب نا پہنچے۔
۲۔ایک سال پہلے کی تمام جڑیبوٹیاں تلف کر دیں۔
۳۔گلی سڑی گوبر اور ملچ اس بیماری کی جگہ زمین میں بناتے ہیں اس لئے انہیں استعمال نا کریں اگر کرنا یے تو اچھی طرح جراثیم سے پاک کر لیں۔
۴۔فصلیں ایک سائیکل سے گزاریں ہر سال ایک ہی فصل ایک جگہ پر مت لگائیں اس مقصد کیلیے دالیں،مکئی اور چارہ جاتا لگائیں۔
۵۔زمین کی تیاری گہرا ہل چلا کر کریں
کیمیکل حل:
۱۔کاربینڈا زِم دو گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے پودوں کی جڑوں میں ڈرنچ کریں۔
۲۔کاپر ہائیڈرو آکسائیڈ دو سے تین گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے ڈرنچ کریں۔
۳۔ٹیبو کونا زول ایک ایم ایل پر لیٹر کے حساب سے حفاظتی سپرے کریں۔
نوٹ: کسی بھی کیمیکل کو دوسرے میں ملانے سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں۔
’’ہر قدم کسان کے سنگ‘‘
منجانب:کسان گھر