مرچوں کے مسائل
14
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّحِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Verticillium Wilt of Pepper
کہتے ہیں اور اردو میں ہم اسے ’’پودوں کے پتوں کا کسی بھی مرحلے میں پیلا ہونا اور کچھ شاخوں سے پیلا ہو کے گر جانا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔اس کے جراثیم فصل کو کسی بھی مرحلے میں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ابتدائی مراحل میں کچھ پودوں کے پتے پیلے ہوتے ہیں اور پورا پودا ٹھیک ہوتا ہے مگر کچھ شاخوں سے پتے گر جاتے ہیں۔
۲۔شروع شروع میں متاثرہ پتوں کی باہر والی نکریں اندر کو مڑی ہوئی نظر آتی ہیں۔اور ہلکی ہلکی ان پر نمی برقرار ہوتی ہے۔
۳۔پھر پورا پودا اچانک پیلا ہو جاتا ہے اور خوشک ہو جاتا ہے۔
۴۔پھل پودوں کے ساتھ لٹک جاتا ہے اور پودے خوشک ہو جاتے ہیں۔
۵۔اگر آپ متاثرہ پودے کو جڑ سمیت زمین سے نکال کر اس کی جڑ اور تنے پر تِرچھا کٹ لگائیں تو بھورے رنگ سے ملتے جلتے بہت سے رنگ پودے کے تنے اور جڑ کے اندر نظر آئیں گے۔
ماحول:
۱۔یہ زمین میں رہنے والی فنگس کے جراثیم ہیں جو ماحول ملتے ہی پودوں کے اندورنی حصوں کے خُلیات میں داخل ہو جاتے ہیں۔ اور اس کے بہت سے مہمان نواز پودے ہیں جن پر یہ فنگس سارا سال حملہ کرتی رہتی ہے جس سے ایک فصل سے دوسری فصل میں اس کے جرا ثیم منتقل ہو جاتے ہیں۔
۲۔اس کے جرا ثیم عام طور پر اس زمین میں بھی پائے گئے ہیں جہاں چودہ سال تک کاشتکاری کو روکا گیا ہو پھر بھی یہ وہاں موجود ہوتے ہیں۔
۳۔اس کے جراثیم جڑ سے منتقل ہوتے ہیں جیسے ہی جڑ پر کوئی زخم آتا ہے تو یہ جڑ میں منتقل ہو جاتے ہیں۔
۴۔ٹھنڈی ہوا اور ٹھنڈی زمین اس جراثیم کی افزائش میں مزید مدد دیتے ہیں۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔اس کے بہت زیادہ لمبا عرصہ زمین میں موجود رہنے کی وجہ سے فصلوں کا ہیر پھیر کچھ خاص فائدہ نہیں پہنچاتا۔
کیمیکل حل:
۱۔ کاپر ہائیڈرو کلورائیڈ دو سے تین گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے پودوں کی جڑں میں ڈرنچ کریں۔
۲۔پانچ کلو چونا اور آدھا کلو نیلا تھوتھا مکس کر کے ایک ڈرم میں فلڈ کریں اور پانی کا لیول کم رکھیں۔
۳۔ریڈومل گولڈ دو سے تین گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے پودوں کی جڑوں میں ڈرنچ کریں۔
نوٹ: کسی بھی کیمیکل کو دوسرے کے ساتھ مکس کرنے سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں۔
’’ہر قدم کسان کے سنگ‘‘
منجانب:کسان گھر