مرچوں کے مسائل
23
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Tomato Spotted Wilt of Pepper
کہتے ہیں اور اردو میں اسے ’’تھرپس کی وجہ سے پتوں اور پھل پر وائرس کا آجانا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔پودے جب بھرپور بڑھوتری کی طرف ہوتے ہیں تو پتوں پر لائنیں، پیلے اور بھورے دھبے سے نمو دار ہوتے ہیں اور پودا مختلف رنگوں میں نظر آتا ہے
۲۔پھل کے اوپر بھی پیلے اور گہرے گول گول اور لمبائی کی شکل میں نشانات نظر آتے ہیں۔ جس کی وجہ سے پیداوار بہت کم ہو جاتی ہے۔
ماحول:
۱۔بنیادی طور پر یہ ایک ٹماٹر پر آنے والی وائرس کی قسم ہے جس کو تھرپس پودوں میں منتقل کر دیتے ہیں۔
۲۔تھرپس دیکھنے میں بہت چھوٹے ہوتے ہیں اور انکی تعداد بہت جلد بڑھ جاتی ہے بہت جلد اس کے اثرات فصل میں پھیل جاتے ہیں۔
۳۔تھرپس کو تلاش کرنا ہو تو یہ پودے کے تنے،پتوں،پھل اور پھولوں میں سے رس چوستا ہوا ملے گا جس کی وجہ سے نئی گروتھ کم ہوتی نظر آئے گی۔
۴۔جو چھوٹے تھرپس ہوتے ہیں عمر میں وہ اس وائرس کے جراثیم اکٹھا کرتے ہیں ساتھ ہی بالغ تھرپس وائرس کو پودے میں داخل کر دیتے ہیں۔
۵۔سات سے چودہ دن کا اس کا لائف سائکل ہوتا ہے جو مخصوس درجہ حرارت 20سے 37 C کے درمیان مکمل ہوتا ہے۔
۶۔اور تھرپس ہمیشہ ساتھ کسی بھی متاثرہ فصل سے دوسری فصل میں منتقل ہو کر فصل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
کلچرل اور بائیولوجیکل حل:
۱۔جیسے ہی تھرپس فصل میں نظر آئے پیلے رنگ کے کارڈ جن پر گریس یا کوئی بھی چپکنے والی گوند وغیرہ لگا کے فصل میں لگا دیں تھرپس اس کی طرف متوجہ ہوگا اور اس پیپر کے ساتھ چپک جائے گا اور مر جائے گا۔
۲۔کوئی بھی پودہ زیادہ متاثر نظر آنے کی صورت میں فوری اسے نکال کر ایک جگہ اکٹھا کر کے آگ لگا دیں یا زمین میں دبا دیں۔
۳۔زمین سے جڑیبوٹیاں نکال دیں اور فصل کے چاروں طرف دس میٹر جگہ خالی چھوڑدیں جس کی وجہ سے باقی فصلوں کا حملہ اس فصل پر کم ہوگا۔
۴۔نیٹ کا استعمال کریں۔
۵۔وائرس سے پاک پودے زمین میں منتقل کریں۔
۶۔ہیرا ہنگ ایہ تولہ ایک گلاس گرم پانی میں حل کر کے ایک لیٹر والی بوتل میں ڈال لیں اور اس بوتل کو مزید پانی ڈال کر بھر لیں اور یہ ایک لیٹر پر ایکڑ سپرے کریں ۱۰دن کے وقفے وقفے سے۔
کیمیکل حل:
۱۔امیڈا اور ایسیفیٹ 250 گرام پر ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔
۲۔کلور فیناپائیر کا سپرے کریں دو بار سات دن کے وقفے سے۔
۳۔ایبا میکٹن پانچ سو ایم ایل پر ایکڑ کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ:کیمیکل استعمال کرنے سے پہلے لیبل ضرور پڑھ لیں۔
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب:کسان گھر
“