مرچوں کے مسائل
24
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Tobacco Mosaic Virus
کہتے ہیں اور اردو میں اسے ہم ’’تمباکو پر آنے والی وائرس کے جراثیم کا مرچ پر حملہ‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔جب ہم فصل سے پھل توڑ رہے ہوتے ہیں یا فصل کی پروننگ یعنی کانٹ چھانٹ کر رہے ہوتے ہیں اس وقت دجہ حرارت کے زیادہ ہونے،زیادہ دیر تک سورج کی روشنی کا رہنا، دھوپ کا بہت تیز ہونا ایسی کسی بھی صورت میں اس کے جراثیم پودے میں زخمی حصوں کے ذرئعے داخل ہو جاتے ہیں۔
۲۔پودے پر کھردری اور ہلکی بھورے رنگ کے دھبے نمودار ہوتے ہیں اس سب سے پہلے علامات پھل پر نمودار ہوتی ہیں۔
۳۔پتے درمیان سے تھوڑے تھوڑے اکٹھے ہوئے ہوئے لگتے ہیں اور جیسے چھوٹے چھوٹے پتے پر چھالے ابھرے ہوئے اور نیچے بیٹھے ہوئے نظر آتے ہیں۔
۴۔پتوں کا رنگ کچھ جگہ سے گہرا سبز تو کسی جگہ سے ہلکا سبز ہو جاتا ہے۔
ماحول:
۱۔ یہ وائرس دو سو اقسام کے پودوں کو متاثر کرتی ہے اس لئے سارا سال ہی کسی نہ کسی فصل پر اس کے جراثیم موجود ہوتے ہیں جن میں کچھ اقسام مرچ،ٹماٹر،بینگن اور تمباکو کی شامل ہیں۔
۲۔ان کے پھیلنے اہم ذریع تو متاثر پودوں کا فصل میں منتقل کرنا،بیج پر وائرس کے جراثیم موجود ہونا اور فصل کے قریب گلی سڑی فصل کی ڈھیریوں کا پایا جانا شامل ہے۔
۳۔یہ وائرس بیج کے کوٹ یعنی اوپر والے کوٹ کے اندر بھی پائی جاتی ہے جو بعد میں فصل کو متاثر کرتی ہے۔
۴۔فصل میں استعمال ہونے والے ہتھیار،کام کرنے والے لوگوں اور فصل کی کانٹ چھانٹ کے وقت یہ فصل کو متاثر کرتی ہے۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔پروڈکشن کے دوران بہت ہی احتیاط کی جائے اور جب فصل کی توڑائی ہو رہی ہوتی ہے تو زیادہ پھیلنا نہیں چاہیے کے پودے متاثر ہوں۔
۲۔فصل میں غیرضروری لوگوں کو داخل ہونے سے روکیں اور استعمال ہونے والے ہتھیار اچھی طرح صاف کر کے فصل میں لے جائیں اور فصل میں جانے سے پہلے ہاتھ ضرور دھو لیں۔
۳۔اس پر بہت اچھا کنرول دیکھا گیا ہے کے وہ دودھ جس میں فیٹس نا ہوں اس کے ساتھ ہاتھوں پر چڑھانے والے دستانے،اور اس کے سلوشن سے اگر استعمال ہونے والے ہتھیار ٹریٹ کر کے استعمال کئے جائیں تو بیماری پر کافی کنٹرول کیا جا سکتاہے۔
۴۔متاثرہ پودوں کو فصل سے فوری نکال دیں اگر کم تعداد میں ہیں تو۔
۵۔وہ بیج استعمال کریں جو اس وائرس سے پاک ہوں۔
کیمیکل حل:
جب بھی فصل کی توڑائی،کانٹ چھانٹ یا کسی بھی وجہ سے فصل کی حرکت سے کچھ فصل زخمی ہو گئ ہو دو گرام کاپر آکسی کلورائیڈ پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
‘‘آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب:کسان گھر
“