مرچوں کے مسائل
19
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Chili leaf Curl
کہتے ہیں اور اردو میں ہم اسے ’’سفید مکھی سے آنے والی وائرس سے پتوں کا اوپر نیچے مڑ جانا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔پتوں کے کنارے اوپر اور نیچے مڑے ہوئے نظر آتے ہیں۔
۲ پتوں کے کنارے سبز سے پیلے رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ پورے پودے پر پھیل جاتے ہیں۔
۳۔پودے کی نئی شاخیں سائز میں کم نظر آتی ہیں اور نئی نکلنے والی شاخیں بہت ہی کم بڑھ پاتی ہیں۔
۴۔پودا جھاڑی نما نظر آتا ہے پودوں کے الٹا اور سیدھا ہونے کی وجہ سے۔
۵۔پودوں کا پھل اپنی شکلو صورت کھو دیتا ہے۔
ماحول:
۱۔جب سفید مکھی فصل میں بہت زیادہ پھیل کا حملہ کرتی ہے تو اس وائرس کو پتوں میں داخل کر دیتی ہے۔
۲۔یہ بیماری جیسے جیسے درجہ حرارت اور رات کو نمی زیادہ پڑتی ہے زیادہ پھیلتی ہے۔
۳۔فصل میں موجود جڑیبوٹیاں بھی اس وائرس کے پھیلنے میں مدد دیتی ہیں۔
۴۔گرام اور خوشک موسم بھی اس وائرس کو زیادہ پھیلنے میں مددگار ثابت ہوتا ہےن
۵۔گرام علاقوں میں مارچ سے جون کے ماہ کے ماہ میں اس کا حملہ زیادہ دیکھا گیا ہے۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔فصل کو نیٹ میں کاشت کریں جس میں سفید مکھی داخل نا ہو سکے۔
۲۔جڑیبوٹیاں اور متاثر پودے فوری تلف کر دیں۔
۳۔اگر دو قطاریں ایک مکئ اور ایک جوار یا باجرہ کی انٹر کراپنگ کی جائے تو وقفے وقفے سے تو اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔
۴۔ہیرا ہنگ پنسار سے ایک تولہ لیں اور اسے تھوڑے سے پانی میں حل کر لیں اور ایک ایکڑ پر اس کا سپرے کر دیں دس دن کے وقفے سے سپرے کر سکتے ہیں۔
کیمیکل حل:
۱۔ایسیفیٹ کا سپرے کریں۔
۲۔امیڈا کلوپرڈ کا سپرے کریں۔
نوٹ: کیبل پر دی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کریں
’’ہر قدم کسان کے سنگ‘‘
منجانب:کسان گھر
“