مرچوں کے مسائل
22
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Blossom End Rot of Pepper
کہتے ہیں اور اردو میں ہم اسے ’’پھل کی نچلی سطح کا گل سڑ جانا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔اس کی پہچان یہ ہے کہ پھل بلکل نیچے سے گلنا شروع ہو جاتا ہے اور بھورے سے رنگ سے گہرا بھورا رنگ ہو جاتا ہے۔
۲۔اور آہستہ آہستہ نیچے سے گلتے گلتے یہ عمل پھل کے درمیان تک چلا جاتا ہے۔
۳۔سبز تیکھی مرچ میں تو یہ مسئلہ سخت گرمی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے مگر شملہ مرچ میں ایسا نہیں ہوتا۔
۴۔اور جیسے جیسے پھل گلنا شروع ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں فنگس آجاتی ہے۔
ماحول:
۱۔جب بھی پھل بننے کا عمل شروع ہوتا ہے اگر اس وقت فصل میں کیلشیم کی کمی پائی جائے تو پیدا ہونے والا پھل اسی طرح ظاہر ہوتا ہے۔
۲۔دوسری وجہ زمین میں مناسب نمی کانا ہونا جس کی وجہ سے پودے کو خوراک نہیں مل پاتی۔
۳۔ کسی بھی وجہ سے اگر پودے کی جڑیں کم بڑھ رہی ہوں اور پودے کی گروتھ کم ہو رہی ہو تو بھی یہ مسئلہ آجاتا ہے۔ کیونہ ایسی صورت میں پودا پوری خوراک پھل کو نہیں دے پاتا۔
۴۔بہت زیادہ کھادوں کا استعمال جس کی وجہ سے امونیم،پوٹاشیم،سوڈیم اور میگنیشیم کے سالٹس جڑوں کے قریب اکٹھے ہو جاتے ہیں جس سے پودے کو خوراک نہیں مل پاتی۔
۵۔بہت زیادہ پھل کا آنا کیلشیم کی طلب پیدا کر دیتا ہے اس لئے بھی یہ مسئلہ آتا ہے۔
حل:
۱۔نائٹروجن کا زیادہ استعمال نا کریں۔ پھل لگنے کے بعد تو بلکل ہی احتیاط کریں۔
۲۔زمین کا ٹیسٹ کروائیں
مٹی کا Sampleلینے کا طریقہ
1۔جب نئی فصل لگانی ہو اس وقت مٹی کا سیمپل لیں۔
2۔اپنی زمین سے اس جگہ سے کبھی سیمپل نا لیں جہاں۔گوبر پڑی رہی ہو
3۔درخت کے نیچے سے سیمپل نا لیں۔
4۔چار سے پانچ جگہوں سے سیمپل لیں۔
5۔کھاد ڈالنے کے بعد فوری سیمپل نا لیں۔
6۔جس جگہ آپنے باغات لگانے ہیں تین مختلف جگہوں سے مٹی کا نمونہ لیں زیادہ بھی لے سکتے ہیں مگر کم از کم تین جگہوں سے تو ضرور لیں مختلف جگہوں سے۔ جو جگہیں قریب قریب نا ہوں۔
رانا آصف حیات ٹیپو
طریقہ کار
پہلا نمونہ: سب سے پہلے نمونے میں آپنے اوپر والی مٹی لینی ہے گڑا نہیں کھودنا اسے ایک جگہ سے اکٹھا کر کے کپڑے کی تھیلی میں ڈال لینا ہے پھر دوسری جگہ کی اوپر والی مٹی اسی کپڑے والی تھیلی میں ڈال لینی ہے اور پھر تیسری جگہ کی اوپر والی مٹی کو ایک جگہ اکٹھا کر لینا ہے اور اس کا نام نمونہ نمبر 1 رکھ دینا ہے۔
دوسرا نمونہ:
دوسرا نمونہ تینوں جگہوں سے 12سے 18انچ سے تینوں جگہوں کی مٹی اکٹھی کر کے دوسری کپڑے کی تھیلی میں ڈال لینی ہے اور اس کا نام نمونہ نمبر 2 رکھ دینا ہے
تیسرا نمونہ:
پھر اسی جگہ سے آپنے 30انچ تک کھودائی کرنی ہے اور تینوں جگہوں سے مٹی کا نمونہ لے کر ایک جگہ پت اکٹھا کر لینا ہے یاد رکھیں کپڑے کی تھیلی میں یہ نمونہ نمبر 3ہو گیا
ان تینوں نمونہ جات کو 1،2،3کا نام دے کر اپنے نام کی چیٹ لکھ کر ان تھیلیوں میں ڈال کر لیبارٹری بھیج دینا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیسٹ کروانے کے بعد فصل لگائیں اگر کیشیم کی فصل میں کمی ہے تو جپسم یا کیلشیم امونیم نائٹریٹ کا استعمال کریں۔
’’آگے بڑھو کسان‘‘
منجانب:کسان گھر