مرچوں کے مسائل
18
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Beet Curtly Top of Peppers
کہتے ہیں۔ اور اردو میں اسے ہم ’’پودوں کے پتوں کا اوپر سے پیلا ہونا اور اوپر کی طرف مڑ جانا‘‘ کہیں گے۔ جس سے اوپر سے پودے کی نشونما رک جاتی ہے۔
علامات:
۱۔یہ وائرس کی ایک بیماری ہے جس سے پودے کی اوپر کی گروتھ رک جاتی ہے اور اوپر سے پتے پیلے ہوجاتے ہیں ساتھ ہی اوپر کی طرف مڑ جاتے ہیں۔
۲۔جب پودا بیج والی جگہ سے متاثر ہوتا ہے تو پودے کے پتے اوپر سے پیلے، تھوڑے سے خوشک،اوپر کو مڑے ہوئے گھنے سے نظر آتے ہیں۔
۳۔اور عموماً پتوں کی ڈنڈیاں اندر کو مڑی ہوئی نظر آتی ہیں۔
۴۔پھل کا لگنا کم ہو جاتا ہے
۵۔پھل کی شکل مختلف رنگوں میں نظر آتی ہے اور تیار ہونے سے پہلے ہی پھل بد صورت ہو جاتا ہے ساتھ ہی اس پر بھورے سے دھبے بن جاتے ہیں۔
۶۔پانی کی کمی سے بھی یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں اور کرلی ٹاپ وائرس سے بھی اس کا فرق معلوم کرنے کیلیے ایک کام کریں شام کے وقت متاثرہ پودوں کو پانی لگا دیں اور صبح چیک کریں اگر پتے پوری رات میں نا کُھلیں تو یہ وائرس ہی ہے اور اگر کھل جائیں تو پانی کی کمی۔
ماحول:
۱۔یہ وائرس تین سو اقسام کے پودوں پر سارا سال کم یا زیادہ رہتی ہے جن پودوں میں اہم پودے مرچ،ٹماٹر،بینگن،بیل دار فصلیں،دالیں، آلو،گوبھی اور لوسرن جیسے الفا الفا کہتے ہیں سرے فہرست ہیں۔
۲۔اس وائرس کے جراثیم ایک کیڑا جیسے ’’لیف ہوپر،، کہتے ہیں وہ پودے میں داخل کرتا ہے جس سے یہ وائرس پودے میں داخل ہو جاتی ہے۔
۳۔درجہ حرارت کا زیادہ ہونا اور اس کیڑے کا جس جا نام لیف ہوپر ہے تعداد میں زیادہ ہونا اس وائرس کے آنے کا سبب بنتا ہے۔
۴۔اور یہ لیف ہوپرز ایک خاص موسم میں ہی ہوا کے ذریعے فصل میں آتے ہیں اور ایک جگہ سے دوسری جگہ لوٹ جاتے ہیں۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔وائرس سے پاک بیج کاشت کریان
۲۔متاثر پودے منتقلی کے بعد ہی نکال دیں۔
۳۔فصل سے جڑیبوٹیاں نکال دیں۔
۴۔پودوں کا فاصلہ مناسب رکھیں کے ہوا کا اخراج بہتر ہو سکے۔
۵۔لیف ہوپر مکھی کا موسم دیکھتے رہیں کے کب آتی ہے اور کب چلی جاتی ہے کیونکہ اس کا ایک خاص موسم ہوتا ہے آنے اور جانے کا اس کے آنے سے پہلے یا بعد میں فصل لگائیں۔
۶۔عام طور پر اس پر کوئی بھی کیڑے مار زہر اثر نہیں کرتی تجربات سے ثابت ہوا ہے کے ہیرا ہنگ اڑنے والے بہت سے کیڑوں کا کنٹرول ہے اس لئے ایک تولہ ہیرا ہنگ دس دن کے وقفے سے پر ایکڑ سپرے کر کے نتائج دیکھے جا سکتے ہیں۔
ہیرا ہنگ کو گرم پانی میں حل کر کے بوتل میں رکھ لیں اور ایک تولہ پر ایکڑ سپرے کریں۔
کیمیکل حل:
تجربات سے ثابت ہوا ہے کہ اس لیف ہوپر مکھی پر کیمیکل سے کنٹرول ممکن نہیں۔
’’ہر قدم کسان کے سنگ‘‘
منجانب: کسان گھر