مرچوں کے مسائل
17
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس مسئلےکو انگلش میں
Alfa Alfa Mosaic of Pepper
کہتے ہیں اور اردو میں ہم اسے ’’ایفڈ کے حملے سے پیدا ہونے والے جراثیم سے فصل میں وائرس‘‘ کا آنا کہیں گے۔
علامات:
۱۔ایفڈ کے حملے سے پیدا ہونے والے جراثیم سے پتوں کا رنگ تیز پیلے سے سفید رنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
۲۔ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پتے کے حصوں پر بلیچ کے دھبے ہوں۔
۳۔عام طور پر پتوں کی شکل میں کوئی بیگاڑ پیدا نہیں ہوتا۔
۴۔اگر پودے چھوٹے ہوں اور ایفڈ کا حملہ ہو جائے تو پیدا ہونے والے جراثیم سے لگنے والا پھل مختلف شکلوں میں نظر آتا ہے
ماحول:
۱۔الفا الفا موزیک وائرس کے جراثیم ان جگہوں پر پائے جاتے ہیں جہاں الفا الفا یعنی لوسن کے قریب مرچ کاشت کی جاتی ہے۔ یا پھلی دار فصلیں ساتھ لگی ہوں۔
۲۔عام طور پر اسے بہت عام سا مسئلہ سمجھا جاتا ہے اور اس وئرس کو ایفڈ پھیلا رہا ہوتا ہے۔لیکن اسے عام نہیں سمجھنا چاہیے۔
۳۔ایفڈ جب پتوں کو کھاتا ہے تو پتوں پر موجود اس وائرس کے جراثیم کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں پتوں میں منتقل کر دیتا ہے۔
۴۔اور جیسے ہی وائرس پتوں میں منتقل ہوتی ہے تو بہت تیزی کے کے ساتھ پورے پودے میں منتقل ہو جاتی ہے۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔فصل کو کسی بھی ایسی فصل جیسے الفا الفا یعنی لوسرن،ٹماٹر،آلو،پھلیدار فصلوں کے قریب نا لگائیں اگر لگائی ہے تو کیڑے مار زہر حفاظتی طور پر کرتے رہیں کیونکہ جب ایفڈ پتوں پر آتا ہے تو ایک منٹ سے کم وقت میں پتوں پر موجود اس وائرس کو پتے میں منتقل کر دیتا ہے۔
۲۔ہیرا ہنگ ایک تولہ پنساری سے لیں اور اسے ڈھیڑ لیٹر پانی میں حل کر لیں پانی کو گرم کر کے حل کر لیں اور پر ایکڑ پر اس کا سپرے کرتے رہیں دس دن کے وقفے سے ایفڈ ختم ہو جائے گا۔
کیمیکل حل:
۱۔امیڈا کلو پرڈ اور پیری فروکسیفِن کا مکسچر سپرے کریں۔
نوٹ:لیبل پر دی گئی مقدار کے مطابق استعمال کریں۔
۲۔ امیڈا کلوپرڈ اور اسیٹا کا مکسچر سپرے کریں۔
نوٹ: لیبل پر دی گئی مقدار کے مطابق سپرے کریں
’’ہر قدم کسان کے سنگ‘‘
منجانب:کسان گھر