مرچوں کے مسائل
۔9
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّحِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Gray leaf spot of pepper
کہتے ہیں۔ اور اردو میں ہم اسے ’’پتوں پر سُرمئی نشانات کے دھبوں کی بیماری‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔ابتدا میں پتوں اور تنوں پر بہت چھوٹے چھوٹے نشانات ظاہر ہوتے ہیں۔ بڑے پودے بھی اس کا شکار ہو سکتے ہیں مگر چھوٹی عمر کے پودوں پر اس کے نشانات زیادہ دیکھے گئے ہیں۔
۲۔جب یہ علامات ظاہر ہونا شروع ہوتی ہیں تو ابتدا میں لال سے بھورے دھبے نما نظر آتے ہیں جو متاثرہ جگہ پر پھیلے ہوئے نظر آتے ہیں جو بعد میں سفید اور بھورے رنگ میں ابھرے ہوئے کینکر کی طرح دکھائی دیتے ہیں جس کے کنارے بھورے اور گہرے نظر آتے ہیں
۳۔جب یہ نشانات بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں تو پورے پتے پر پھیل جاتے ہیں اور پتے پیلے ہونا شروع ہوجاتے ہیں اورپیلے ہو کر نیچے گر جاتے ہیں۔
۴۔سُرمئی نشانات کے یہ دھبے پھل کو متاثر نہیں کرتے اس کے علاوہ پودے کے مختلف حصوں کو متاثر کرتے ہیں
ماحول جس میں یہ بیماری پیدا ہوتی ہے:
۱۔یہ فنگس کی بیماری ہے جس کے جراثیم زمین اور گلے سڑے فصلاں کے ڈھیروں پر ایک سال پہلے موجود ہوتے ہیں جیسے ہی نئی فصل لگتی ہے اس فصل پر حملہ آور ہو جاتے ہیں۔
۲۔فصل میں موجود جڑیبوٹیاں اور قریب ٹماٹر کی فصل اور کیڑوں کے حملے سے یہ بیماری مزید پھیلنا شروع ہو جاتی ہے۔
۳۔فنگس کے جراثیم مزید ہواؤں اور پانی کے قطروں سے فصل میں پھیل جاتے ہیں۔
۴۔گرم اور نمی رکھنے والا موسم اس بیماری کو پھیلنے میں مزید ترقی دیتا ہے۔
۵۔سرد علاقے یا نشیبی علاقے جہاں زمین میں نمی بنی رہتی ہے اور شبنم زیادہ دیر تک پتوں پر رہتی ہے وہاں پر اس کے اثرات جلد نمودار ہوجاتے ہیں۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔نرسری منتقل کرتے وقت وہ پودے منتخب کریں جو کسی بھی قسم کے دھبوں سے پاک ہوں۔
۲۔فصلوں کا ہیر پھیر اپنائیں تین سے چار سال کا ہیر پھیر رکھیں ایسا کرنے سے فنگس کے جراثیم زمین سے ختم ہو جاتے ہیں۔
۳۔فصل کی باقیات اور جڑیبوٹیوں کو اکٹھا کریں اور تلف کر دیں۔
۴۔فصل پر زیادہ دیر تک نمی نا رہنے دیں،اوپر سے سپرنکلر سے پانی دینے سے پرہیز کریں اور پودوں میں مناسب فاصلہ رکھیں۔
۵۔فصل میں موجود گرے ہوئے پتوں اور قریب گلی سڑی فصلوں کی ڈھیریوں پر فنجی سائیڈ کا سپرے کریں۔
کیمیکل حل:
۱۔ Chlorothalnilدو گرام پر لیٹر کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ: بیماری کا ماحول بننے لگے تو حفاظتی سپرے کریں پانچ سے سات دن کے وقفے سے۔
۲۔مینکوزیب دو گرام پر لیٹر کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ: اس کا بھی حفاظتی سپرے کریں۔ پانچ سے سات دن کے وقفے سے۔
۳۔Propinebدو گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ: حفاظتی سپرے کر سکتے ہیں۔
۴۔کاپر ہائیڈروکلورائیڈ دو گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ: حفاظتی سپرے کریں۔
۵۔Tebuconazoleایک ایم ایل ایک لیٹر کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ:بیماری نظر آنے کی صورت میں سپرے کریں۔
ہر قدم کسان کے سنگ
منجانب کسان گھر