مرچوں کے مسائل
8
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّحِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Fusarium Stem and Root Rot
کہتے ہیں۔ اور اردو میں ہم اسے ’’شاخوں اور جڑوں کا گلنا سڑنا‘‘ کہیں گےـ
علامات:
۱۔نرم،گہرے بھورے اور کالے رنگ کے دانے سے تنوں پر عام طور پر پودے کی نوڈز یعنی ابھری ہوئی جگہوں پر پائے جاتے ہیں جنہیں پودے پر دیکھا جا سکتا ہے۔
۲۔جب بیماری زیادہ بڑھ جاتی ہے تو یہ دانے پودے کے تنوں کے ساتھ چپکے ہوئے واضح نظر آتے ہیں۔
۳۔اگر شاخ کو کاٹ جائے تو شاخ اندر سے یہ شاخ گہرے بھورے رنگ کی مختلف رنگوں میں نظر آتی ہے جو مزید جگہ پر پھیل رہی ہوتی ہے۔
۴۔متاثرہ حصے کے نشانات بل آخر دال چینی کے رنگ یا ہلکے مالٹے رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔
۵۔اور جب پودا بہت زیادہ اس بیماری کا شکار ہو جاتا ہے تو متاثرہ حصے پر فنگس پیدا ہو جاتی ہے اور یہ چھوٹے چھوٹے دانے جو ابھری ہوئی حالت میں پائے جاتے ہیں ان سے پانی نکلنا شروع کو جاتا ہے اور پودا آخر کار مرجھا کر مر جاتا ہے۔
ماحول جس میں یہ بیماری پیدا ہوتی ہے:
۱۔اس بیماری کے جراثیم اس وقت اپنی نسل بڑھانا شروع کر دیتے ہیں جب زیادہ دنوں دک فصل میں نمی برقرا رہے اور یہ نمی ۹۵فیصد سے تجاوز کر جائے۔
۲۔جب صبح کے ابتدائی وقت میں درجہ حرارت 1 C تک ایک گھنٹے تک رہے تو جان جائیں کے سورج نکلنے تک یہ پودے اس مسئلے سے دو چار ہو سکتے ہیں۔
۳۔اور اگر گرین ہاؤس میں ہوا کا اخراج درست نہیں ہے تو بھی اس درجہ حرارت میں گرین ہاؤس میں فصل میں نمی پیدا ہو جائے گی اور فصل اس بیماری کا شکار ہو جائے گی۔
۴۔تنوں اور شاخوں پر اس کے جراثیم مزید پھیلنا شروع ہو جاتے ہیں زیادہ دیر تک نمی رہنے کی صورت میں۔
۵۔فصل کو اوپر سے پانی دینے سے یہ مسئلہ زیادہ پھیلنا شروع ہو جاتا ہے۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔ایسی صورت میں زیادہ کھادیں ڈرپ سسٹم سے دینے سے پرہیز کریں اور ڈرپ کو پودوں کے تنوں سے دور کر دیں
۲۔زیادہ کھاد بلکل استعمال نا کریں ایسا کرنے سے کھادوں میں موجود نمکیات جڑوں کو نقصان پہنچائیں گے۔
۳۔نرسری منتقل کرنے سے پہلے کسی بائیو فنجی سائیڈ سے اچھی طرح جڑیں ٹریٹ کر کے منتقل کریں
کیمیکل حل:
کیونکہ یہ بیماری زیادہ تر گرین ہاؤس میں آتی اور نمی کی وجہ زیادہ بنتی ہے اس لئے اس کا کوئی کیمیکل حل نہیں ہے۔اس کی احتیاط کی جا سکتی ہیں۔
۱۔جس فصل میں بیماری آگئی ہو اس فصل کے تمام حصوں کو اچھی طرح تلف کر دیں۔
۲۔جو مٹیریل استعمال ہو رہا ہو اسے اگلی دفع اچھی طرح جراثیم کُش زہر سے پاک کر کے استعمال کریں۔
۳۔جو پتے نیچے گرے پڑے ہوں انکو اکٹھا کر کے اچھی طرح تلف کردیں۔
منجانب: کسان گھر