مرچوں کے مسائل
7
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Fusarium wilt of pepper
کہاجاتا ہے۔ اور ہم اسے "ہلکے سبز اور بھورے رنگ کے پتوں کا پودے کے ساتھ لٹکنا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔ابتدا میں پودوں کے اوپر والے پتے ہلکے سے پیلے اور مرجھائے ہوئے نظر آتے ہیں۔
۲۔اور یہ مرجھائے ہوئے پتے تعداد میں بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں جو ہلکے سبز رنگ سے بھورے رنگ میں تبدیل ہو جاتے ہیں اور پودے کے ساتھ لٹکے ہوئے نظر آتے ہیں آسانی سے نہیں گرتے۔
۳۔جب پودے کی جڑوں یا تنے کو تِرچھا کٹ لگایا جاتا ہے تو اس کی رگوں میں بھودے رنگ کے نشانات واضح نظر آتے ہیں۔
ماحول جس میں یہ بیماری پیدا ہوتی ہے:
۱۔سال ہا سال یہ فنگس زمین میں موجود رہتی ہے جو پانی کی زیادتی،فصل میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور گلی سڑی فصلوں کے ڈھیر سے مزید پھیلتی ہے۔
۲۔اگر آپکی زمین کا درجہ حرارت 92 Fیا 33 C ہو اور نمی پڑ رہی ہو تو یہ بیماری بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔جن بیڈز پر فصلیں لگائیں انہیں اتنا اونچا رکھیں کے پودوں کی جڑوں کو براہِ راست پانی نا پہنچ سکے۔
۲۔جو ہتھیار فصل میں استعمال کریں وہ اچھی طرح پہلے صاف کر لیں۔
۳۔پودوں کو منتقل کرتے وقت جب پانی لگائیں تا دو سو کلو اچھی گلی سڑی گوبر کے ساتھ ایک کلو فنجی سائیڈ مکس کر کے پانی کے ساتھ فلڈ کریں۔ ایک ایکڑ میں۔
کیمیکل حل:
۱۔کاپر آکسی کلورائیڈ تین گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے پودوں کی جڑوں میں ڈرنچ کریں۔
نوٹ: زیادہ فصل ہونے کی صورت میں ڈرنچ مشکل ہو تو کاپر آکسی کلورائیڈ کی مقدار کو جب پانی لگائیں تو ڈرم میں مکس کرکے فلڈ کر دیں۔
نوٹ: کسی بھی کیمیکل میں مکس کرنے سے پہلے لیبل پر دی گئی ہدایات ضرور پڑھ لیں۔
منجانب: کسان گھر