مرچوں کے مسائل
۔۔۔۔۔6۔۔۔۔
بِسمِ اللہِ الرّحمٰنِ الرّحِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں Choanephora Blightکہتے ہیں اور ہم اسے اردو میں ’’گیلا ہو کر گل سڑ جانا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔ابتدا مین یہ بیماری پتوں پر نمودار ہوتی ہے اور پتے گیلے گیلے نظر آتے ہیں۔ اور ان پتوں پر چپ چپاہٹ سی ہوتی ہے جیسے ہم کہتے ہیں کہ یہ جگہ گل سڑ رہی ہے۔
۲۔ اس کے بعد پُرانے پتوں کے زخمی خلیات مرجھا کے خوشک ہو جاتے ہیں۔
۳۔اکثر پورا پودا بھی گیلا نظر آتا ہے۔
۴۔پھول اور پھولوں کی ڈنڈیاں یا بڈز کالے رنگ میں تبدیل ہو جاتی ہیں اور بھیگی ہوئی نظر آتی ہیں۔
۵۔نئے پھل پر اس کے اثرات نظر آتے ہیں۔
۶۔کسی لینز کے ساتھ اگر اسے غور سے دیکھا جائے تو گہرے کالے رنگ کی فنگس نظر آرہی ہوتی ہے۔
ماحول جس میں یہ بیماری پیدا ہوتی ہے:
۱ـ یہ ایک فنگس ہے جو بہت سے گرم علاقوں میں پائی جاتی ہے جو مختلف فصلوں ’’مٹر،ٹینڈی،کھیرا، بینگن اور مرچوں پر حملہ آور ہوتی ہے۔
۲۔بارشوں کا دیر تک رہنا،نمی کا برقرار رہنا اور درجہ حرارت زیادہ رہنا ان تین چیزوں کے ملنے سے یہ بیماری پھیلتی ہے اور پیدا ہوتی ہے۔
۳۔اور یہ فنگس ہوا،پانی کے چھینوں،جڑیبوٹیوں،کیڑوں اور فصل میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں سے بھی پھیل جاتی ہے۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱ـ جیسے ہی کسی پودے پر بیماری پھیلتی دیکھیں تو فوری اس پودے کو تلف کر دیں تا کے بیماری کو زیادہ پھیلنے سے روکا جا سکے۔
۲۔پودوں کو اوپر سے پانی دینے سے پرہیز کیا جائے اور زیادہ دیر تک نمی بر قرار نا رہنے دی جائے۔
۳۔فصل میں ہوا کا گزر ممکن بنانے سے اس پر کنرول کیا جا سکتا ہے۔
۴۔جب فصل مکمل چونائیاں دے دے تو متاثر پودوں کو فوری تلف کریں۔
کیمیکل حل:
۱۔اس کیلئے Chlorothalnilدو گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ: اسے حفاظتی طور پر سپرے جب موسم اس بیماری کیلیے موزوں ہو پانچ سے سات دن کے وقفے سے سپرے کر سکتے ہیں۔
۲۔اورPropinebدو گرارم پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کر سکتے ہیں
نوٹ: پانچ سے سات دن کے وقفے سے۔
۳۔ اور Trifloxystrobin +Tebuconazoleایک گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ: یہ سپرے بیماری کی تصدیق ہونے کی صورت میں پانچ سے سات دن کے وقفے سے سپرے کریں۔
۳۔اور Myclobutanilایک گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ: اسے حفاظتی اور بیماری کے آنے پر دونوں صورتوں میں سپرے کیا جا سکتا ہے مگر ایک سیزن میں ایک فصل پر اس کے چار سے زیادہ سپرے بلکل نا کریں۔
منجانب: کسان گھر