مرچوں کے مسائل
13
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّ حِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Southern Blight of pepper
کہتے ہیں اور اردو میں ہم اسے ’’زمین کی سطح کے برابر سے پودے کے تنےپر گہرے بھورے زخم نمودار ہونا اور پودے کا اچانک مر جانا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔یہ فنگس کی ایک قسم ہے جو پودے کو زمین کی سطح کے برابر موجود تنے کو اور زمین میں بیج کے نیچے سے پودے کو متاثر کرتی ہے۔
۲۔جب اس کے پھیلنے کا ماحول بن جاتا ہے تو اس وقت یہ پودے کے کسی بھی حصے کو متا ثر کر سکتی ہے۔
۳۔ابتدائی علامات میں پودا زمین کی سطح سے تنے کو گہرے بھورے دانا نما نشانات سے ظاہر کرتا ہے۔
۴۔شروع میں پودے کا تنا پیلے رنگ میں زمین کی سطح سے تبدیل ہوتا ہے جو بعد میں فنگس کے پھیلنے سے مزید مختلف رنگوں میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ اور تنا نیچے سے گلنا شروع ہو جاتا ہے۔
۵۔چھوٹی چھوٹی بھورے رنگ کے ابھرے ہوئے دانے تنے پر نمودار ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔
۶۔جیسے ہی یہ نشانات بڑھنا شروع کرتے ہیں پودا مرجھا جاتا ہے اور مر جاتا ہے۔
ماحول:
۱ـاس فنگس کے بہت سے مہمان نواز پودے ہیں جن پر یہ سارا سال رہتی ہے اور فصلوں کی گلی سڑی باقیات سے یہ مزید فصل میں پھیل جاتی ہے۔
۲۔جیسے ہی سردیوں کا موسم اپنے اختتام کو پہنچتا ہے اور گرمی میں تبدیل ہونا شروع ہوتا ہے تو اس کے جراثیم فصل میں پھیل جاتے ہیں۔
۳۔جب زیادہ بارشیں ہوں یا پانی زیادہ لگ جائے تو اس کے جرا ثیم جو کئی کئی سال زمین میں موجود رہتے ہیں وہ ایکٹیو زیادہ ایکٹیو ہو کر فصل کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
۴سخت گرمی اور زیادہ نمی فصل میں ہونے سے یہ بیماری زیادہ پھیلتی ہے۔
۵۔جن زمینوں کا پی ایچ کیول تین سے پانچ تک رہتا ہے وہاں پر اس کی بہت تیزی سے نشونما ہو تی ہے۔
۶۔یہ بیماری پودوں کے زیادہ گھنے،استعمال ہونے والے ہتھیاروں اور زمین کی سطح پر کھڑے پانی اور بیج کے درست نا ہونے کی وجہ سے پھیلتی ہے۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔زمین کی تیاری کے وقت خوب گہرا ہل چلاکے زمین کی تیاری کریں۔
۲۔فصل پانی کے لیول سے اوپر یعنی ریزڈ بیڈ پر (ابھری ہوئی وٹوں) لگائیں۔
۳۔جیسے ہی کوئی متاثر پودا ابتدائی حالت میں ملے اسے فوری تلف کر دیں۔ ایسا چھوڑے لیول پر کریں کمرشل لیول پر کرنا نقصان دے گا۔
۴۔پانی کے ساتھ زمین میں کوئی بائیو فنجی سائیڈ فلڈ کریں۔
کیمیکل حل:
۱۔کاپر آکسی کلورائیڈ دو سے تین گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے جڑوں میں ڈرنچ کریں۔
۲۔فلو زیلا زول دو سے تین گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے ماحول دیکھتے ہوئے سپرے کریں۔ ۱۵دن میں ایک سے زیادہ بار نا کریں
۳۔ ٹیبو کونا زول ایک ایم ایل ایک لیٹر پانی کے حساب سے حفاظتی سپرے کریں۔ اگر بیماری کا ماحول بن رہا ہو تو۔
نوٹ: کسی بھی کیمیکل میں دوسرا کیمیکل ملانے سے پہلے لیبل پر دی گئی ہدایات ضرور پڑھ لیں۔
’’ہر قدم کسان کے سنگ‘‘
منجانب: کسان گھر