مرچوں کے مسائل
10
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّحِیم
تعارف:
اس بیماری کو انگلش میں
Gray mold of pepper
کہتے ہیں اور اردو میں ہم اسے ’’سُرمئی رنگ کی فنگس سے پودوں کا مرجھا جانا‘‘ کہیں گے۔
علامات:
۱۔عام طور پر یہ بیماری جڑوں کے گلنے سڑنے یا پودے کی کسی بھی شاخ کے اچانک مرجھا جانے سے واضح ہوتی ہے۔
۲۔اس بیماری کا حملہ زیادہ تر چھوٹے پودوں پر ہوتا ہے اور بعض اوقات بڑے پودے بھی اس کا شکار ہو جاتے ہیں۔
۳۔ابتدا میں پودے کا تنا متاثر ہوتا ہے اور متاثرہ حصے پر پانی سا نظر آتا ہے جیسے تنا بھیگا بھیگا سا ہو اور آہستہ آہستہ یہ نشانات پودے پر پھیلتے جاتے ہیں اور پودہ مر جاتا ہے۔
۴۔پودوں کی شاخوں کے درمیان جہاں سے نئی شاخ نکلتی ہے وہاں پر اس کے جراثیم Vکی شکل میں نظر آتے ہیں۔
۵۔زیادہ نمی کی صورت میں پودے کے تنے اور پتوں پر سرمئی رنگ کے نشانات واضح ہو جاتے ہیں جن نشانات پر بھرپور فنگس پائی جاتی ہے۔
۶۔پھل کے اوپر یہ نشانات سُرمئی سے گہرے بھورے رنگ میں بھیگی حالت میں نظر آتے ہیں۔
ماحول جس میں یہ بیماری پیدا ہوتی یے:
۱۔اس بیماری کے پھیلنے کی وجہ گلی سڑی فصلوں کی باقیات اور پہلے سے زمین میں موجود اس کے جراثیم اس کا سبب بنتے ہیں۔
۲۔ہوا سے یہ جراثیم ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے ہیں اور پودوں کے پتوں کے خلیات کو اور جڑوں کو متاثر کرتے ہیں۔
۳۔ٹھنڈا اور نمی رکھنے والے موسم میں یہ فنگس زیادہ پھیلتی ہے۔
۴۔ہوا کا کم اخراج اور پودوں کے درمیان کم فاصلہ ہونے کی وجہ سے یہ بیماری زیادہ پھیلتی ہے۔جس کی وجہ سے یہ فنگس پودوں کو فوری مار دیتی ہے۔
کلچرل اور بائیو لوجیکل حل:
۱۔جب بھی فصل کی پروننگ کریں پودوں میں درمیان میں مناسب سا فاصلہ رکھیں کے ہوا کا گُزر ہو سکے۔
۲۔پروننگ کے بعد فوری کسی بائیو فنجی سائیڈ کا سپرے کریں۔
۳۔پانی کا زیادہ استعمال نا کریں فصل میں نمی زیادہ ہونے کی صورت میں کم پانی لگائیں اور فصل کا معائنہ کرتے رہیں۔
کیمیکل حل:
۱۔Iprodione +ایگزاسٹی سٹرابن ایک گرام پر لیٹر کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ: حفاظتی اور بیماری نظر آنے پر دونوں صورتوں میں پانچ سے سات دن کے وقفے سے سپرے کیا جا سکتا ہے۔
۲۔Chlorothalonil دو گرام پر لیٹر پانی کے حساب سے سپرے کر سکتے ہیں۔
نوٹ: حفاظتی سپرے کریں پانچ سے سات دن کے وقفے سے
۳۔Pyraclostrobinایک گرام پر لیٹر کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ: بیماری کی ابتدائی علامات دیکھتے ہوئے سپرے کریں۔
۴۔ڈائی فینوکونازول 0.5ایم ایل پر لیٹر کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ:بیماری نظر آنے کی صورت میں سپرے کریں۔
۵۔کاپر ہائیڈرو آکسائیڈ دو گرام پر لیٹر کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ:حفاظتی سپرے کریں۔
۶۔Pyrimethanilکا 0.5ایم ایل پر لیٹر کے حساب سے سپرے کریں۔
نوٹ:بیماری نظر آنے کی صورت میں دو بار پانچ سے سات دن کے وقفے سے متواتر کریں۔
ہر قدم کسان کے سنگ
منجانب کسان گھر