اگر میری کرسمس merry Christmas کا لغوی معنی دیکھیں تو
Merry = cheerful and lively = انتہائی خوشی کا عالم
Christmas =christ+mass = crowd for christ = کرائسٹ کے مجمع/اجتماع
یعنی میری کرسمس کے لغوی معنی "اپنے کرائسٹ کے لیے ہونے والا انتہائی خوشی کا اجتماع کے ہیں”
اب اس لفظ کرائسٹ کی بھی بات کرلیتے ہیں، پھر معاملہ اور کلیر ہوجائے گا کہ کون جاہل کہتا ہے کہ میری کرسمس کا مطلب ہے خدا کے بیٹے نے جنم لیا
کرائسٹ christ ایک قدیم یونانی زبان کا لفظ ہے، جسکے معنی
anointed one
کےہیں۔ ایواندٹڈ کا مطلب جسکے سر پر مسح کیا جائے، پرانے زمانے میں اگر کسی شخص کو کوئی قبیلہ یا برادری اپنا سردار، آقا اور سربراہ یا بادشاہ مقرر کیا کرتی تھی تو اسکے سر پر کسی خوشبو والے تیل کا مسح کرلیتی تھی، یعنی اپنا لیڈر مان لیتے تھے، قدیم یہودیوں میں یہی رواج تھا، اور وہ بھی اپنا لیڈر چنتے وقت ایسا ہی کیا کرتے تھے۔ کیونکہ عیسی کے وقت یروشلم میں آرامی اور یونانی دونوں زبانیں بولی جاتی تھیں، لیکن چونکہ ہڑھے لکھوں اور سرکاری عہدوں رکھنے والوں کی زبان یونانی ہی تھی، اس لیے مسح کروانے والے بادشاہ/آقا /سردار کے لیے "کرائسٹ” کا لفظ ہی کہا جاتا تھا۔ اس میں کسی خدا کے بیٹے وغیرہ کا کوئی کانسپٹ نہیں تھا۔ ویسے بھی عیسی، یہودی تھے، اور اصلی یہودیت میں کسی خدا کے بیٹے ہونے کا کانسپٹ وغیرہ نہیں ہے، جیسے مسلمانوں کا عقیدہ ہے۔ اس لیے یہ کہنا نری جاہلیت ہے کہ کرائسٹ کا مطلب خدا کا بیٹا۔ کرائسٹ کا مطلب صرف اتنا ہی ہے کہ ہمارے آقا، ہمارے بادشاہ، اس سے زیادہ نہیں۔ جیسے مسلمان آجکل رسول اللہ کو آقا ہی کہتے اور مانتے ہیں۔ تو ایسا اگر کوئی عیسائی اپنے عقیدے کے مطابق عیسی کو اپنا "آقا/سردار/بادشاہ” مانے اور اسکی خوشی کا اظہار کرے تو اس میں حرج ہی کیا پے؟
سوچو،تھوڑا نہیں بہت سا سوچو
مصنوعی ذہانت انسانی تخیل اور ادب کا مستقبل
مصنوعی ذہانت کا لفظ پہلی بار Dartmouthبرطانیہ میں ہونے والی ایک سائنسی کانفرنس میں معرض وجود میں آیا۔مصنوعی ذہانت یعنیArtificial...