::: میری پسندیدہ دریائے سندھ کی " پلہ مچھلی" :::
::: مجھے دریائے سندھ { جام شورو } کی " پلہ مچھلی" بہت پسند ہے ۔ میری ایک خالہ اور ممانی ذاائقہ دار بلہ مچھلی بناتی تھی۔ اسمین بہت کانٹے ہوتے۔ کچھ لوگ اس کو " ایرانی پلہ" بھی کہتے ہیں۔ پلہ مچھلی ایک بزرگ خواجہ خضر سندھ میں لائے تھے۔ بادشاہ محمد تعلق کو پلہ مچھلی بہت پسند تھی۔ پلہ مچھلی بہت ڈرپوک ہوتی ہے۔ اگر دریا میں پانی کم ہو جائے اور بادلوں میں گرج چمک ہو تو وہ سمت کی طرف بھاگتی ہے۔ سندھ میں راٹلو میان سے لے کر جام شورو اور ضلع ٹھٹہ میں کھارو چحار تک ایک زمانے میں پلہ پکڑنے کی ساٹھ/60 سے زاءد جیٹیاں {JETTIE} موجود تھیں۔اس مجھلی میں ' کوسٹرول٫ برائے نام ہوتا ہے۔ یہ ریت میں، چولھے پر، گرل، ، سالن ، قورمہ، کوفتے، بریانی، پلاوا، بیک ور باربی کیو کی بنائی جاتی ہے۔آجکل پلہ مچھلی کا سیزن ہے جو اگست سے شروع ہوتا ہے اور مارچ تک رہتا ہے پلہ مچھلی صرف دریائے سندھ میں ہی پائی جاتی ہے اور حیدرآباد/ سندھ، پاکستان میں رہنے والوں کی خاص خوراک میں شامل ہے یہ چونکہ سب سے اعلٰی اور سب سے مہنگی مچھلی ہوتی ہے اس لئے اسے خاص احتیاط سے پکانا ہوتا ہے ویسے تو اس کا سالن بھی بہت لذیذ ہوتاہے
اجزاء
پلہ مچھلی صاف کی ہوئی دو عدد
خشک ثابت دھنیا ایک ٹیبل اسپون
سفید زیرہ ایک ٹیبل اسپون
سرخ گول مرچ 10 عدد
کٹی ہوئی سرخ مرچیں ایک چمچی
کالی پسی ہوئی مرچ ایک چمچی
نمک حسب ذائقہ { اگر کالا نمک مل جائے تو ذائقہ بہتر ہو جاتا ہے}
اجوائن آدھی چمچی
انار دانہ ایک چمچی
امچور پسا ہوا ایک چمچی
فرائی کرنے کے لئے تیل ،
ترکیب
پہلے مچھلی کو چھیل کر صاف کرلیں اور درمیان سے کھول کر دو حصے کرلیں اب دھوکر نمک لگا کر تھوڑی دیر رکھ دیں اب فرائی پہن میں یا توے پر ثابت دھنیا، زیرہ اور مرچوں کو الگ الگ بھون کر ملالیں اب اس میں کھٹائی اور اجوائن شامل کر کے پیس لیں ۔
اب فرائی پین میں تیل گرم کریں اور ہلکی آنچ پر اندرکی طرف سے مچھلی کو فرائی کریں اسے پلٹیں نہیں جب اچھی طرح فرائی ہوجائے تو اب اسے پلٹ دیں اور باہر کی طرف سے فرائی ہونے دیں اور اسی دوران خشک گرائینڈ کیا ہوا مصالحے کی اس پر تہہ لگادیں اچھی طرح فرائی ہونے پر احتیاط سے اتار لیں ۔
اب املی کی چٹنی میں باریک گول پیاز شامل کر کے گرما گرم تناول فرمائیں ۔
نیز مچھلی پہ لیموں چھڑک کر بھی نوش کیا جا سکتا ہے۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔