مصیبت کبھی بتا کر نہیں آتی۔۔ بھلے کوئی خوفناک قدرتی آفت ہو، جنگ، خانہ جنگی، سری لنکا طرز کا فل سکیل معاشی بحران و بد امنی یا پھر ایک ممکنہ تیسری جنگ عظیم و ایٹمی جنگ۔۔۔ اگر ہم پہلے سے تیار نہ ہوں تو ہم خود کو اور اپنی فیملی کو قائم رکھنے کی حالت میں نہ ہوں گے۔
ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم بالکل، بالکل غیر ضروری چیزوں پر تو لاکھوں روپیہ خرچ کر دیتے ہیں جن چیزوں نے شاید کبھی ہمارے کام نہیں آنا مثلاً مہنگے ڈیکوریشن پیس، اضافی و غیر ضروری فرنیچر، مہنگے برتنوں کے اضافی سیٹ، مہنگی برانڈز کی وہ چیزیں جو کہ عام برانڈ سے دس گنا کم قیمت میں مل جائیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ لیکن۔۔۔۔۔ جب بات آتی ہے مشکل حالات کی اضافی تیاری پر تو ہم ” کیا اتنا بے مقصد خرچہ کرنا یا بس جی خدا مالک ہے جو ہونا ہوا ہو جائے دیکھ لیں گے ۔۔۔ ”
تو۔۔۔۔۔
گزشتہ پوسٹ میں میں نے ایک ایمرجنسی بیگ کا ذکر کیا۔۔۔ اس میں کیا کچھ شامل ہے اس کی تفصیل کچھ یوں ہے :
1-
ایک فولڈنگ ٹینٹ 6 سے 8 افراد کے لیے۔ واٹر پروف، ملٹری گریڈ۔
2-
ملٹی فنکشن ٹول – ایک آہنی دستہ جس کے ساتھ الگ سے کلہاڑا، ہتھوڑا، آری اور بیلچے کے سرے موجود۔ حسب ضرورت چاروں میں سے کچھ بھی اس پر نصب کر سکتے اور استعمال کے بعد اتار سکتے ہیں۔
3-
فائر سٹارٹر۔ بغیر ماچس یا لائیٹر کے آگ لگانے کا اوزار جو نمی میں بھی کام کرتا ہے۔
4-
ایک عدد ائیر گن بمع سکوپ اور ایمونیشن۔
ہنگامی حالات میں شکار کے لیے۔
5-
ایک عدد ہیوی ڈیوٹی فشنگ راڈ۔
6-
ایک عدد تیز دھار جاپانی کمانڈو کوبن چاقو۔
گوشت مچھلی سمیت کچھ بھی کاٹنے چھیلنے کترنے وغیرہ کے لیے۔
7-
امریکی سپیشل فورسز ایم-۹ بیانٹ خنجر۔
8-
ایک عدد 30 انچ کی تیز دھار ایلومینیم مشاٹی۔ ہتھیار بھی اور راستے سے جھاڑیاں، کانٹے ، سرکنڈے ہٹانے کے لیے بھی بہترین۔
9-
ہیوی ڈیوٹی ۳۰ سم فورڈ سٹیل کلہاڑا۔ درخت کاٹنے گرانے کے لیے۔
10-
فولڈنگ دستی چین ساء، درخت لکڑی وغیرہ کاٹنے کے لیے۔
11-
کیمپنگ فولڈنگ چیئر اور ٹیبل اور سٹول۔
12-
ہیوی ڈیوٹی واٹر پروف سولر چارجنگ ٹارچ۔
13-
ملٹی فنکشن کمپاس۔
14-
ہیوی ڈیوٹی بیٹن بمع ٹیزر۔ سیلف ڈیفنس کے لیے بہترین ہتھیار۔
15-
براس نکل اور سپائک رنگ۔ سیلف ڈیفنس کے لیے۔
16-
پیپر سپرے۔ ہنگامی حالات میں جانوروں یا انسانوں سے دفاع کے لیے۔
17-
فولڈنگ کٹلری ٹول۔ جس میں چھری کانٹا چمچ ایک ساتھ موجود ہیں۔
18-
فولڈنگ ملٹی ٹول جس میں پیچ کس، کین اوپنر، بوٹل اوپنر، نیل کٹر ، پلاس، کٹر سمیت دس اوزار اکھٹے شامل ہیں۔
19-
پورٹیبل کیمپنگ چولہا۔
20-
ہائیکنگ سٹک۔
21-
ماونٹین فلاسک اور تھرمس۔
22 –
وسل اور سگنل مرر۔ لیزر سگنل۔
23-
35 میٹر ہیوی پیرا کوڈ رسی کے 5 سیٹ
24-
نان-سٹک کیمنگ ککنگ سیٹ۔
25-
گرم سلیپنگ بیگ اور ہیمک۔
26-
ونڈ پروف فولڈنگ چھتری۔
27-
ملٹری گریڈ گیس ماسک۔
28-
فولڈنگ مچھر دانی۔
29-
ٹیکٹیکل ویسٹ بیلٹ بمع ویسٹ پاؤچ۔
30-
اینٹی-فوگ ملٹری گریڈ دوربین.
31-
چارج ایبل 60 پیس پروفیشنل ڈرل سیٹ۔
32-
اورینجل پولیرائیڈ سن گلاسز۔
33-
ملٹری گریڈ ونڈ پروف گاگلز۔
34-
ہیوی ڈیوٹی واٹر پروف ہائیکنگ شوز، اینٹی-سلپ.
35-
سیفٹی ہیلمٹ بمع ملٹی موڈ ٹارچ۔
36-
واٹر پروف سولر پورچ لائیٹ ۳۰ میٹر رینج۔
37-
فولڈنگ ایلومینیم سیڑھی۔
38-
ماونٹین تھرمل لیئر دستانے۔ شدید سردی اور برف باری کے لیے۔
39-
ملٹری گریڈ گرم موزوں کے 5 جوڑے۔
40-
پولیمر سلنگ شاٹ۔ پرندوں، خرگوش ، مرغابی کے شکار کے لیے۔
41-
ملٹری گریڈ ربڑ بوٹ بمع پمپ۔
42-
ملٹری گریڈ ویسٹ بمع 6 پاکٹس۔
43-
پوٹاشیم آئیوڈائیڈ گولیاں۔ ( ایٹمی حملے کی صورت میں تابکاری سے ہنگامی ریلیف کے لیے)
45-
پانی صاف کرنے والی ٹیبلٹس۔
46-
میڈیسنز( بخار، جسم درد، سردرد، گلے کی خرابی، ایسڈیٹی، وامٹنگ اور دیگر عام مسائل کے لیے) ، موسپل، ایروسول سپرے۔
47-
فرسٹ ایڈ سامان۔ مرہم پٹی، پائیوڈین، اینٹی سیپٹک سپرے، جراثیم کش وائپس وغیرہ
48-
سن سکرین، ویسلین، موسچرائزر، لپ بام، کنگھی، ، صابن، , ٹوتھ پاوڈر اور ٹوتھ برش، شیمپو
49-
ملٹری گریڈ سوئمنگ سوٹ۔
50-
کراس بوء۔
51-
ملٹری گریڈ واٹر پروف رسٹ واچ۔
52-
سینٹری پیڈز و کپ، ٹیمپن اور انٹیمیٹ واش
53-
پین، ڈائری
54-
ملٹی وٹامن کیپسولز، انرجی بارز، پاوڈر انرجی ڈرنک،
55-
اور دیگر سامان
اس میں سے کچھ سامان بیک پیک، کچھ ہینڈ بیگ، کچھ سامان ویسٹ کی پاکٹس اور دیگر سامان لباس میں فٹ آ سکتا ہے۔
اس سب کی الگ الگ پکچرز، تفصیلات اور طریقہ استعمال جلد ہی ایک سیریز کی صورت میں پوسٹ کروں گی۔
اردو زبان میں اسم کی تعریف
۱۔ اسم اسم وہ لفظ ہے جو کسی کا نام ہو۔ اس کی دو قسمین ہین ۱۔ خاص ۲۔ عام...