(ہنسنامنع ھے)
میرا۔۔۔۔۔گاؤں شہرسےقریبا 39 کلومیٹر مغرب میں ہے اگریہ مشرق کیجانب بھی ہوتاتوبھلاہم کیاکر سکتے تھےاتنےہی فاصلہ پہ مشر ق میں ہماری سسرالی سلطنت شروع ہوجا تی ھے یہ گاؤں سے ہماری اس محبت کا ان دھلامنہ بولتا ثبوت ہے کہ ہم لگ بھگ 46 برس پہلے وہاں سے بھاگ کرشہرآۓاورپھرپلٹ کربھی ادھرنہیں دیکھا یہ انتہا ئی ذرخیز علاقہ ھے البتہ سبزیاں ہم شہرسے منگواتے کہ وہاں سےتازہ اور سستی مل جاتیں ان درآمد شدہ سبزیات کاباقا عدہ مسجدمیں نہ صرف اعلان کیاجاتابلکہ ان کا شجرہ ہاۓنسب تک بیان کیاجاتایہاں کی مجموعی پیداوارجدیداور ذہریلی گا لیاں ہیں جوکہ ارگردکی منڈیوں میں سپلائ کرکے دیگرضروریات پوری کی جاتی ہیں یہاں کے لوگوں کا پسندیدہ مشغلہ چغلی اور غیبت ھےسناھےیہاں کبھی دودھ اورلسی بھی ہواکرتی تھی دودھ توگوا لوں اور لسی عور توں کے سردھونےکےکام آتی مردو ں کواس سےزکام ہو جاتا تھا۔۔یہاں لوگ جنگجو پا ۓجاتےہیں اکثرجتھوں کے جتھےمیدان کارزارمیں اتر تےاورخواتین بھی نہ صر ف انکے شانہ بشانہ بلکہ دوبہ دو۔لڑتیں گاؤں کی جامع مسجد البتہ دن بھر خوب آبادرہتی کہ یہاں سونےسستانے اور نہانے کی سہو لے دستیاب تھی نماز کا کیاپڑھی٫ پڑھی،نہ سہی یہ توبندے اور خدا کامعا ملہ ھےتمام ترنشر یا ت چو نکہ یہیں سےجاری ہوتیں لہذادن رات اعلانات کاسلسلہ جار ی رہتاکبھی تازہ سبزی أگئ توکبھی کوئ بچہ گم ہوگیا کبھی چندہ مانگ کر جنت کی راہ دکھائی جا تی توکبھی جنازے کااعلا ن کرکے ہما رےکمزور سے ایمان کو ڈرایاجاتا۔۔سال میں ایک دفعہ یہاں سیلاب ضرور آتاجوکہ ذائد ازضروریات کچے مکانات اپنےساتھ بہا لےجاتاالبتہ اس پانی میں سانپ اتنے وافر بہ آتےکہ اہل دیہہ کی سال بھرکی ضروریات کو کافی ہوتے ہمیں بہت اشتیاق تھا گا ؤں میں سیلاب دیکھنے کا
ایک مرتبہ سیلاب کی خو شخبری سن بھاگم بھاگ وہاں پہنچےتوسخت ما یو سی ہوئ پتہ چلا کہ اہل دیہہ قوم نوح کےمعیارپہ پورا نہیں اترےلہذا انکی سیلاب کی دیرینہ خواہش پوری نہ ہوسکی گاؤں کے رستےمیں چرواہےکے پاس بیٹھااک نحیف ونزارکتا اچانک احتراماہمارے استقبال کواٹھ کھڑاہوا اسے زائد ازضرورت بھونکتے دیکھ کرچرواہے سے پوچھ بیٹھے کہ جناب اسے اپنی نہیں تو کم ازکم ہماری ہی کمزور صحت کا کچھ خیال کرناچاہیۓ
۔چر واہا بولابابو جی کیا بتا ئیں جب سےاک لاہو ری بابونےکتےپہ مضمون لکھاھےگاوں بھرکےکتوں نےکاٹناچھوڑکےصرف بھونکنا شروع کردیا ھے اب یہ توعلم نہیں کہ اس مضمون سےانکی دل داری ہوئ یادل آزاری ۔۔۔۔ویسے ایک بات کہوں بابوجی
آدمی کو کتےسے نہیں آدمی سےڈرناچاہیۓ۔۔۔۔۔کیوں کہ سگ گزیدہ کا تو علاج ممکن ھے۔۔۔ مردم گزیدہ کاتریاق ممکن نہیں۔۔۔۔۔۔۔ 22 برس پرانی تحر یر سےکچھ حصہ آپ کے ذوق مطالعہ کی نذر ھے۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...