"میں کون ہوں اے ہم نفسو"
۔۔۔ قسط 7 ان گلی کوچوں سے آگے ا ا
ادھر میں نے میٹرک پاس کیا ادھر بابوجی کو جیسے خواب ارزو کی تعبیر ملگیؑ۔ ان کو ملٹری ہسپتال سے ،لحق سڑک پر دوکمروں کا کوارٹر مل گیا، یہ تنگ سی سڑک سیدھی چار سو سال قدیم گورا قبرستان کو چھوتی داییںؑ طرف گھوم کے ہارلے اسٹریٹ جاتی تھی اور باییؑں جانب نشیب میں ہوتی ڈھیری حسن اباد کی طرف نکل جاتی تھی۔فرط اشتیاق میں ہم نے سامان اٹھانے میں دیر نہیں لگایؑ کوارٹر کو دیکھا تو نہ مجھے بھی کچھ یوں لگا جیسے سرھد پار مراد نگر سے وہی کوارٹر اڑ کر یہاں اگیا ہے ۔ یہاں جو تیس ایک جیسے کوارٹر تھے میرے لوٹ کر راولپنڈی اجانے کے چند سال بعد گرادےؑ گےؑ اور ملٹری ہوسپٹل کمپلکس کا حصہ بن کے غبار وقت میں کھو گےؑ۔ اس گھر کے اندر میری 1953کی تصوہروں کے عکس ابھی محفوظ ہیں جب میں 14 سال کا بچہ ہی تھا ۔ بارہا سوچا کہ تمام بیٹوں پوتوں کے ساتھ اندر جاکے موجودہ مکین سے ملوں۔ بتاوں کہ میں کون ہوں اور پھر اندر ایک تصویر بناوں جس میں گزرے ہوےؑ 65 سال نظر آییؑں اور محسوس ہوں۔۔ تساہل میں یہ نہ ہوا اور وہ ہوگیا جس کا وہم و گمان بھی نہ تھا
کوارٹر میں دو کمرے تھے لیکن سب سے بڑی بات یہ کہ بجلی تھی، کمروں میں گورا راج کے چھوڑے ہوےؑ لمبی ڈنڈی والے بھاری بھرکم پنکھے لٹکے ہوےؑ تھے جو آج بھی اندرون سندھ کسی ریلوے اسٹیشن کے ویٹنگ روم میں گھومتے نظر آجاتے ہیں۔مختصر برامدے میں ایک طرف غسلخانہ تھا جس کا نل کھول کے کسی بھی وقت پانی لیا جاسکتا تھا لیکن سب سے بڑی بات کہ دوسری طرف اماں کا پکی دیواروں اور چھت والا باورچی خانہ تھا جس میں اب وہ بنارس ہاوس کے اوپن ایر کچن کے عزاب سے محفوظ تھیں۔ وہ اپنے برتن اور اسباب خانہ داری اوپر تختے لگا کے سجا سکتی تھیں۔۔کچن ہر عورت کی آدھی دنیا ہے اور جب میں اپنے گھروں کے امریکن اٹالین کچن دیکھتا ہون تو مجھے اماں کا باورچی خانہ یاد اتا ہے۔ عورت اب تک وہیں قید ہے نصف صدی گزر جانے کے بعد وہ ایم ایس سی۔۔ ایم بی اے اور ڈاکٹر لڑکیاں ہیں جواپنے پیٹ سنبھالے مردکے دل کا راستہ اس کے پیٹ میں سے تلاش کر رہی ہیں۔۔کرتی جارہی ہیں
ابا جی اپنے جیسوں میں پھر معزز ہو گےؑ تھے اور ان کا پرانا جزبہ عود کر آیا تھا
ایک صبح ان کو دفتری ساتھیون کے ساتھ برفباری دیکھنے مری جانا تھا۔ تب یہ کویؑ عام واقعہ نہ تھا۔ برفباری شروع ہوتی تھی تو ریڈیو پر اعلان ہوتا تھا۔صبح صدر میں گورنمنٹ ٹرانسپورٹ سروس کے اڈے سے 9 بجے بس روانہ ہوتی تھی جو 11 بجے کے بعد مری پہنچتی تھی تو پوری بھری ہویؑ نہیں ہوتی تھی ۔ سیاح 3 گھنٹے کے لےؑ ویران سڑکوں اور بازاروں میں برف سے کھیلتے تھے، زنگ خوردہ قفل والی دکانوں کے سامنے کتے اور کبھی کبھی گیدڑ نظر آجاتے تھے ۔ لنٹوٹ ؒ LINTOT آج موجود واحد ریسٹورنٹ تھا جہاں چاےؑ مل جاتی تھی 3 بجے واپسی کا سفر شروع ہونا لازمی تھا کیونکہ پنڈی میں 5 بجے رات ہوجاتی ہے۔۔ ابا ایک کہنی پر نیم دراز سوچتے رہے اور قدرے تاخیر سے فیصلہ کیا کہ ایک کیمرہ خرید ہی لیا جاےؑ۔انہوں نے مجھے 50 کا نوٹ دیا تورات ہوگیؑ تھی۔ باہر سرما کا سناٹا تھا۔کیسا رکشا کہاں کی ٹیکسی ۔۔ وہاں تو تانگہ بھی نہ تھا۔صدر بازار دو میل تھا۔ سوچا ابا کو بتادوں کہ چوری چھپے گرتے گراتے میں نے ان کی سایؑکل چلانا سیکھ لی ہے لیکن مجھے معلوم تھا اجازت ہرگز نہ ملے گی، مجبورا" پیدل روانہ ہوا۔ منہ سر لپیٹے سڑ سڑ کرتا صدر پہنچا تو بازار بند ہونے لگا تھا۔ ایک فوٹو گرافر کی دکان ملی تو اس سے دیہاتیوں کی طرح کہا "کیمرہ خریدنا ہے "، کس کمپنی کا کس ملک کا بنا ہوا کون سا ماڈل ۔ پتا یوتا تو بتاتا۔۔
اس نے میری مظلوم صورت کو دیکھا اور ایک ڈبا سامنے رکھدیا" یہ ہے جرمنی کا اگفا باکس 120۔اس قیمت میں سب سے اچھا۔ 52 روپے۔یہ بھی تمہارے لےؑورنہ بازار دیکھ لو"
میں نے صورت پر فقیری کے جذبات جگا کے کہا" 50 ہیں میرے پاس تو"
اس نے پھر غور کیا" اچھا؟ اس میں ایک روپیہ بارہ انے کی فلم بھی پڑے گی"
میں تصویر حسرت بنا کھڑا رہا تو وہ بولا"چلو تین روپے بارہ آنے کل دے جانا" اور فلم لوڈ کرکے باکس مجھے تھمادیا
آپ سے اورخدا سے کیا جھوٹ۔۔ میں پلٹ کے اس دکان پر نہیں گیا۔۔ میرے پاس وہ تاریخی تصویر موجود ہے جس میں ابا بلیک اوورکوٹ پہنے ہاتھ میں برف اٹھاےؑ کھڑے ہیں۔۔ لیکن ایک اور تصویر بھی ہے جس میں 13 سال کے اقبال احمد خاں کے ساتھ وہ لڑکی اسی کوارٹرکے آنگن میں بیٹھی ہے جس کو 13 سال بعد میری زندگی کے سفر میں شریک ہونا تھا۔ واقعی عورت بڑی دور بیں ہوتی ہے
اسی انقلابی جذبے میں ایک دن اچانک ابا نے اعلان کر دیا"ہم شام کو ریڈیو خریدیں گے"
اس دن ہم نے جدید طرز زندگی کی جانب پہلا قسدم بڑھایا۔۔ شام کرنا صبح کا لانا تھا جوےؑ شئیر کا۔۔ بالاخر وہ وقت آ یا کہ ہم میں قدم رکھا جس میں ہر طرف ہرشیلف TIME ND TUNE صدر میں بنک روڈپر ایک دکان ٹایم اینڈ اینڈ ٹیون
پر رنگ برنگے ریڈیو جیسے ہمارے لےؑ چشم براہ تھے۔ریڈیو کو ہم نے دور سے سنا اور دیکھا تھا۔ کبھی کنواری لڑکی کے بدن کی طرح نظر بچا کے چھو بھی لیا تھا۔ لیکن اس وقت ہم بازار حسن کے تماشبین کی طرح خوب سے خوب تر کی طرف لپک رہے تھے۔ یہ نہیں وہ۔۔۔ وہ نہیں یہ۔۔ کرشمہ دامن دل می کشد۔۔۔ انگریز آقا کو گےؑ زیادہ دن نہیں ہوےؑ تھے اور آج کی طرح جاپان نے الیکٹرانکس میں دھاک نہیں بٹھایؑ تھی۔ بازر میں ولایتی سامان کی طرح انگلینڈ کے بنے ریڈیو ہی تھے جن کا اب شاید نام کویؑ نہیں جانتا۔۔ بش۔۔ پایؑ۔۔ مرفی۔۔ سنگر۔۔ ملرڈ۔ ایکو اور جی ای سی وغیرہ ۔۔ تکنیکی تفصیلات کو اب کون سمجھے گا۔ وہ سب 300 سے 350 کے درمیان قیمت کے تھے۔ ابا نے مہنگا روےؑ ایک بارکے اصول پر سب سے مہنگا "بش" خرید لیا لیکن مجھے اور بھایؑ کو 20 رہپے کم کا "جی ای سی" بھاگیا تھا۔خرابی کی صورت میں 15 دن کے اندر بدل کر دوسرا دینے کی گارنٹی تھی۔ دو چار دن مشترکہ عقل لڑا کےمیں نے اور بھایؑ نے اسے پیچھے سے کھولا اور نہ جانے کون سا تارالگ کیا کہ ریڈیو کی گویایؑ جاتی رہی ۔ ہم معصوم صورت بناےؑ ابا کے ساتھ گےؑ اور جی ای سی لے آےؑ ۔ دکاندار کے ماتھے پر شکن بھی نہ آیؑ لیکن بعد میں اس نےجان تو لیا ہوگا کہ ریڈیو بلاوجہ خراب نہیں ہوا تھا۔ برسبیل تذکرہ وہ دکان بھی انقلاب زمانہ کی نذر ہویؑ اس کے ساتھ پنڈی کی پہچان"سوپرز آیس کریم" تھی اگر یہ کہا جاسکتا ہے کہ جس نے لاہور نہیں دیکھا وہ پیدا ہی نہیں ہوا تواس دور میں کہا جاسکتا تھا کہ جس نے سوپرز کی آیس کریم نہ چکھی اس نے زندگی کا مزہ نہ چکھا۔ اب اس کی جگہ " ملٹی چویؑس شو استور"ہے۔۔ دونو میں کیا نسبت۔۔لیکن وقت ایسے ہی تاریخ کے نشاں متاتا ہے
آنے والے دنوں میں اس ریڈیو نے مجھے بہت خراب کیا۔ لیکن اس کے کچھ دیگر اسباب بھی تھے جو اج تک خرابی کا سبب بن رہے ہیں۔ مجھے افتاد طبع کے خلاف داکٹر بنانے کا فئیصلہ کیا گیا اردو فارسی پڑھی تھی، اب ساینس اور ریاضی گلے پڑ گیؑ۔ وقت نے ثابت کیا کہ ہم یوسف زی پٹھان غالب سے امام دین گجراتی کی شاعری اور زبان یار من ترکی ہو تب بھی اس کا لو لیٹر تک پڑھ سکتے تھے لیکن الجبرا فزکس کی کتاب سیدھی نہیں پکڑ سکتے تھے۔ گورڈن کالج جیسی درسگاہ میں پروفیسر خواجہ مسعود جیسے جینییؑس ( بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا) ناکام ہوگےؑ تو میں کلاس سے اور پھر کالج سے غیر حاضر رہنے لگا۔ گھر پر نغمہ ریز رہڈیو بھی مجھے ورغلانے لگا۔۔ قصہ مختصر۔۔ میں فیل ہوگیا حالانکہ میں نے تو امتحان ہی نہیں دیا تھا۔ میں فیسیں کھاگیا تھا اور کالج سے میرا نام کٹے بھی زمانہ ہوگیا تھا۔۔ افشاےؑ راز کا وقت آیا تو میں گھر سے بھاگ گیا۔ پکڑ کر واپس لایا گیا۔اب سنجیدگی سے مسیؑے پر غور ہوا۔ اس وقت میں نے ایک دعوےٰ کیا کہ مرضی کے مضامین کے ساتھ میں تین ماہ میں ایف اے کر کے دکھا سکتا ہوں۔۔ اور میں نے دکھادیا۔ میرے مضامین تھے اکنومکس۔ سوکس، ہسٹری۔۔ میری تھرڈ دویژن آیؑ لیکن میری زندگی کا رخ بدلنے والی یہی تھرڈ ڈویژن تھی۔ پشاور کے ایڈورڈز کالج سے میں نے بی اے میں ٹاپ کیا تو میرے مضامین تھے، ساییؑکوجوجی۔ معاشیات اور ایڈوانس اردو،،بعد میں ایم اے کیلےؑ میں نے معاشیات کا انتخاب کیا تھا
پنڈی والے کوارٹر کے سامنے کی چھوٹی سی سڑک گورا قبرستان کو چھوتی ہارلے اسٹریٹ جاتی تھی، اس 400 سال پرانے تاریخی قبرستان میں وہ گورے بھی لیٹے ہیں جن کے آباو اجداد ہی شاید جہانگیر کے زمانے میں سونے کی چڑیا تلاش کرتے سورت کے ساحل پر اترے تھے۔ کچھ کے سرہانے صلیبوں کے درمیان کنواری مریم اور فرشتوں کے مرمریں مجسمے ہنوز استادہ ہیں۔ اس سے اسیب کی متعدد کہانیاں وابستہ ہیں مثلا" ایک گورا اپنا کٹا ہوا سر ہاتھون میں اٹھاےؑ پھرتا ہے اور اکا دکا راہگیروں سے سوال کرتا ہے" یہ آپ کا سر تو نہیں ہے؟" میں اور ایک پیدایؑشی دوست اختر اکثر آدھی رات کے بعد پھرتے سر کٹے گورے سے ملنے کے شوق میں قبرستان کی دیوار پر بیٹھ جاتے تھے۔ بارہا ہم اتر کے اندر بھی پھرتے رہے حالانکہ تاریکی میں سفید مجسمے بھی بھوت نظر اتے تھے۔ مجھے ہمیشہ شوق تھا کہ جن بھوت چڑیل جیسی مخلوق سے ملون اور اس شوق میں رات کو میں اکیلا آسیب زدہ مشہور گھروں میں رکا لیکن یہ خواہش آج بھی ہے، جتنے قصے میں نے سنے دوسروں کےسنے سناےؑ۔ذاتی تجربہ کسی کا نہیں
قبرستان کے سامنے سے گذرنے والی سڑک آگے سے گھوم کے ہارلے اسٹریٹ جاتی تھی۔ یہ نام لندن میں ڈاکٹرز سے منسوب ہے۔ اس ویرانے میں بھی پہلے ڈاکٹر ہی آباد ہوےؑ۔ ایک نمبر کوٹھی سی ایم ایچ کے کمانڈنٹ جنرل میاں کی تھی جو گورنر جنرل کا آفیشل سرجن تھا، مشہور کیا گیا تھا کہ لیاقت علی خاں کو گولی لگنے کے بعد سی ایم ایچ میں اپریشن کیلےؑ لایا گیا تو ان کو جنرل میاں نے ماردیا لیکن یہ غلط ہے۔ اس وقت مجھے نام یاد نہیں، لیکن اس داکٹر کے بیٹے ہی نے گولی لگنے کے بعد بے نظیر کا آپریشن کیا تھا، دوسری کوٹھی آفیشل فزیشن جنرل سرور نے بنایؑ اس کی دوسری بیوی شمس سرور روز ریڈیو پاکستان سے شام 20-5 پر دسمنٹ کی مقامی خبریں پڑھتی تھی۔میں۔۔ میرا ایک دوست انور 6 نمبر کے کرنل شیر محمد کا لڑکا انور ۔۔ اور جنرل میاں کا بیٹا حامد تینوں دوست تھے اور اتفاق راےؑ سے شمس سرور کو دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی قرار دیتے تھے لیکن اس کا حوالہ 5952 کہہ کر دیتے تھے جو اس کی کار کا نمبر تھا۔اس سے پہلے کے انگریزی حروف یاد نہیں کیونکہ استعمال ہی نہیں کرتے تھے۔
گورنر جنرل غلام محمد ذاتی طور پر جنرل میان کا دوست تھا اور ہمارے کوارٹر کے سامنے والی سڑک سے گذر کے میاں کے ؎گھر جاتا تھا۔ حامد کی مدد سے ہم ڈراییؑنگ روم کے باہر والے کسی دروازے سے لگے اندر جھانکتے رہتے تھے اور باتیں سنتے تھے۔غلام محمد ایک شراب کے نشے میں دھت رہنے والا عیاش آدمی تھا اور کسی کا لحاظ نہیں کرتا تھا۔ایک بار اس نے کرنل شیر محمد کا اس بات پر بڑا تمسخر ارایا کہ وہ صرف ایک بیوی سے گزارا کر رہا ہے۔ ایک بارہم چوری چوری باتیں سنتے پکڑے گےؑ اور گورنر جنرل کے سامنے پیشی ہویؑ تو وہ بہت ہنسا اور اس نے کہا " میں تو رات کو اپنےممی ڈیڈی کو چھپ چھپ کے دیکھتا تھا۔۔ تم نے کبھی دیکھا؟" اس اچانک سوال پر حامد اور انور کی اور ان سے زیادہ ان کے والدین کی حالت غیر ہوگیؑ۔
. مقامی سیروز سینیما میں لگی۔۔۔۔۔۔۔۔اس کا ایک نیم عریاں پوسٹر Little Hut نہی دنوں میں ہالی وڈ کی ساحرہ ایواگارڈنر کی باہر لگایا گیا کہ لگتا تھا جیتی جاگتی ایوا گارڈنر سامنے موجود ہے، حامد نے اس کو چوری کرکے لانے کا پروگرام بنالیا۔ حامد کے ساتھ میں تھا او انور۔۔۔ ہم نے رات دو بجے بڑی احتیاط سے پوسٹر کو جنرل میں کی نیلی بیوک میں رکھا ہی تھا کہ چوکیدار جاگ اٹھا، اس نے بیوک پہچان لی جو پندی میں ایک ہی تھی۔اگلے دن میاں کو رپورٹ ہویؑ۔اس روز پھر غلام محمد موجود تھا۔ میں نے اس سے شکایت کی مگر وہ نشے میں دھت تھا۔ ہنستے ہنستے اس کا حال خراب ہوگیا۔ وہ سانس بھی مشکل سے لے سکتا تھا ۔۔ اس کے حکم پر مجرم پیش کےؑ گےؑ۔ وہ بڑی مشکل سے اٹھا اور اس نے رعشہ والے ہاتھوں سے ہم سب کی پیٹھ ٹھونکی اور شیروانی کی جیب میں کچھ نہ ملا تو پی اے پر چلانے لگا کہ سور کے بچے میں ان شاہین بچوں کو انعام دینا چاہتا ہون۔۔ ستاروں پر نہیں یہ ہالی وڈ کے فلمی ستاروں پر کمند ڈالیں گے۔ اور میرے پاس پیسے نہیں۔۔ پاکستان کے گورنر جنرل کے پاس پیسے نہیں"۔۔۔۔ پی اے نے فورا" ایک پلیٹ میں ڈال کے نوٹ پیش کےؑ تو وہ پلٹ گیا۔اس کی دلچسپی ختم ہو گیؑ تھی" یہ آپس میں بانٹ لینا" ۔معلوم نہیں وہ کتنی رقم تھی کیونکہ وہ ہمیں نہین ملی۔۔ جنرل میاں نے ہمیں بھیجا کہ ابھی جاو اور وہ پوسٹر اسی جگہ رکھو اور سیروز سینیما کے مینیجر سے معافی مانگو۔۔ ہم گےؑ تو دوسرا شو چل رہا تھا مگرکافی لوگ باہر موجود تھے۔ ان سب نے یہ تماشا دیکھا۔ رہی سہی کسر مینیجر کے کمرے میں جاکے پوری ہوگیؑ۔ وہان نہ جانے کون کالی سی شوخ لڑکی بیٹھی تھی۔ اس نے کہا کہ بیوک لے کر تم آدھی رات کو میرے پاس آتے تو میں چلی جاتی تمہارے ساتھ۔۔۔ اور پھر بے تحاشا ہنسنے لگی
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔