میں اپنے تُرشاوہ پھلدار پودوں کی کانٹ چھانٹ Pruning کب کیا کروں؟
بِسمِ اللّہِ الرّحمٰنِ الرّحِیم
السلامُ علیکم!
عام طور پر ترشاوہ پھلدار پودوں کی کانٹ چھانٹ بار بار نہیں کی جاتی اور نا ہی بہت سخت طریقے سے کانٹ چھانٹ کی جاتی ہے جیسے انگور یا امرود کی کی جاتی ہے ویسے ترشاوہ پھلدار پودوں کی پروننگ نہیں کی جاتی۔۔
پودوں کی تمام مردی شاخیں،کمزور شوٹس اور نیچے سے اضافی نکلے ہوئے سکرز کاٹ دیں بس اتنی ہی کانٹ چھانٹ کافی ہوتی ہے۔۔
گریپ فروٹ کی پروننگ پندہ سے بیس سال بلکل نا کریں دیکھا گیا ہے کہ مردہ شاخوں کے علاوہ اگر گریپ فروٹ کی اور زندہ شاخیں کاٹی جائیں تو گوموسیز بیماری کا حملہ شدت اختیار کر جاتا ہے۔۔
کسی بھی وقت ہلکی پھلکی پروننگ یعنی کانٹ چھانٹ کی جاسکتی ہے ۔۔ اور اگر زیادہ پروننگ کرنی ہو تو موسم سرما میں کر سکتے ہیں۔۔۔ دسمبر اور جنوری کے مہینے میں پودے کا سائز مینج کریں تاکے ہارویسٹنگ میں مدد ملے۔۔۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر