میں اگر آج وزیر اعظم ہوتا؟
کل پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا گیا ، عنقریب دہشت گرد ملک بھی ڈالا جائے گا ۔ میں اس خبر کہ بعد بحیثیت وزیر اعظم کیا کرتا ۔
میں فورا آرمی چیف کو طلب کرتا ۔ ایک مشترکہ پریس کانفرنس بلواتا۔ سارے انٹرنیشنل میڈیا کو مدعو کرتا ۔ سب سے پہلے آرمی چیف دہشرتگردوں کہ خاتمہ اور ان کہ پیچھے عالمی طاقتوں کے بارے میں بریف کرتے ۔
اُس کہ بعد میں بتاتا کہ معاشی دہشتگرد میں دراصل کون ملوث ہے اور ہماری برائے مہربانی مدد فرمائ جائے ۔
برطانیہ ، فرانس اور جرمنی ، جنہوں نے یہ قرارداد پاکستان کے خلاف پاس کروائ وہ سر فہرست ہیں ۔ ان تینوں ملکوں نے اصل میں پاکستان سے منی لانڈرنگ کہ پیسے کو safe heaven دیا ہوا ہے ۔ آدھا فرانس زرداری کی ملکیت ہے ۔ اس کہ وہاں ہوٹل ہیں جُوا خانہ ہیں ۔ جرمنی میں شہباز شریف کہ اربوں ڈالر ہیں ۔ وہ جرمن CEO در اصل دہشت گرد تھا جو دن دیہاڑے PIA کا جہاز چوری کر کہ جرمنی لے گیا ۔
آدھے سے زیادہ لندن نواز شریف اور الطاف حسین کی ملکیت ہے ۔ الطاف حسین کہ پلنگ کہ اندر سے جب Scotland Yard کو لاکھوں پاؤنڈ ملے تھے ، اس نے کہا یہ پاکستان سے نزرانہ ملا ہے ۔ اس نزرانے کی واپسی کا وقت آ گیا ہے ۔ MI6 کیوں اسے پال رہی ہے ۔ MI 6 دہشرتگرد ہے ۔
آپ Heathrow Airport پر اتریں تو کالی ٹیکسی والے کو کہیں کہ نواز شریف اسکوائر جانا ہے ۔ وہ بغیر گوگل میپ کہ آپ کو مشرقی لندن لے جائے گا ۔
برطانیہ ، فرانس اور جرمنی نے یہ قرارداد پاکستان کہ خلاف صرف اسی لیے پیش کی اور پیسہ ہتھیا جائے ۔ چین اور سعودیہ نے مدد کی صرف ترکی اکیلا پاکستان کہ ساتھ کھڑا رہا ۔ اب چین ہمیں گروی رکھے گا ۔ انہی سارے ملکوں میں پاکستان کا منی لانڈرنگ کہ زریعہ اربوں ڈالر پڑا ہے جو ہمارے سیاستدانوں نے RAW , Mossad اور نجانے کتنی دہشت گرد تنظیموں سے اکٹھا کیا پلس ۲۲ کڑور کی جیبیں کاٹیں ۔
جرمنی کا پاکستان میں سفیر تو بڑی ہمیں صفائ ستھرائ کی مت دے رہا ہے ، زرا اُس سے پُوچھیں آپ اپنے ملک کی مالی صفائ تو کریں حضور ۔
جب آپ کہتے ہیں حسین حقانی دہشرتگردوں کو اسپورٹ کرتا ہے امریکہ اسے نہیں چھوڑتا کہتا ہے ثبوت لاؤ ۔ اور جب الطاف حسین کا کہا جاتا ہے کہ اس نے اربوں پاؤنڈ لُوٹے اور لاکھوں لوگوں کہ کراچی میں قتل کروائے تو بجائے اس کہ لندن اسے پاکستان واپس کرے ، اسےPiccadilly circus میں ریچھ بنا کر ناچ کروایا جاتا ہے ۔ پاکستان کہ لندن میں ہائ کمشنر ، فرانس اور جرمنی میں سفیر وہاں کیا کر رہے ہیں ؟ کیا پرفارمنس ہیں ان کی؟ اس سارے laundered money کی حفاظت کر رہے ہیں ۔
یہ تو ہو گئ اس مفروضہ کی اگر میں وزیراعظم ہوتا ۔ وہ تو ہے ناصر الملک ۔ وہ کیوں کرے گا ؟ اس کا تو اپنا پیسہ انہی ملکوں میں پڑا ہے ۔ آرمی چیف کیوں کرے گا اس کی جان تو حافظ سعید ، خادم رضوی اور اب منظور پشتین میں اٹکی ہوئ ہے ۔ لہٰزا بہت وسیع و عریض گند کی توقع رکھیں ۔
محسن بلال میرے دوست نے آج کیا خوب بھیجھا ۔
زندگی کے جتنے دروازے ہیں مجھ پہ بند ہیں
دیکھنا حد نظر سے آگے بڑھ کر دیکھنا بھی جرم ہے
سوچنا اپنے عقیدوں اور یقینوں سے نکل کر سوچنا بھی جرم ہے
آسماں در آسماں اسرار کی پرتیں ہٹا کر جھانکنا بھی جرم ہے
کیوں بھی کہنا جرم ہے کیسے بھی کہنا جرم ہے
سانس لینے کی تو آزادی میسر ہے مگر
زندہ رہنے کے لیے انسان کو کچھ اور بھی درکار ہے
اور اس کچھ اور بھی کا تذکرہ بھی جرم ہے
اے خداوندان ایوان عقائد
اے ہنر مندان آئین و سیاست
زندگی کے نام پر بس اک عنایت چاہیئے
مجھ کو ان سارے جرائم کی اجازت چاہیئے
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔