میشا شفیع کے الزامات ۔۔۔۔۔ایک تبصرہ
گزشتہ روز سے سوشل میڈیا یعنی سوشلستان پر ایک طوفان برپا ہے ۔۔۔اس طوفان کی وجہ گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع کے وہ الزامات ہیں جو انہوں نے معروف سنگر اور اداکار علی ظفر پر لگائے ہیں ۔۔۔میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی حراسگی کے الزامات عائد کئے ہیں ۔۔۔ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعات اس دور کے نہیں ہیں جب وہ جوان تھی یا شوبز انڈسٹری میں نئی تھی ۔۔۔یہ اس وقت ہوا جب وہ ایک کامیاب خاتون بن چکی تھی ۔۔۔اس وقت ان کے ساتھ یہ ہوا جب وہ اپنے خیالات کھل کر بیان کرتی تھی ۔۔ایسا اس وقت ہوا جب وہ دو بچوں کی ماں بن چکی تھی ۔۔۔آج سامنے آنے کا فیصلہ اس لئے کیا کہ میرا ضمیر مجھے مزید خاموش رہنے کی اجازت نہیں دیتا ۔۔۔ان کا ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ ایسا کچھ میرے ساتھ ہو سکتا ہے جو کہ ایک معروف آرٹسٹ ہیں تو پھر کسی بھی نوجوان لڑکی کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے ۔۔
خاص طور پر وہ جو انڈسٹری میں آگے بڑھنا چاہتی ہے ۔۔۔ٹوئیٹ کے ساتھ انہوں نے می ٹو ٹیگ بھی کیا ۔۔۔می ٹو ٹیگ ایک عالمی ٹرینڈ ہے جو کہ ہالی وڈ کی دنیا سے گزشتہ سال متعارف ہوا تھا ۔۔۔ہا لی وڈکے معروف پرڈیوسر ہاروی وائن سٹین پر کئی اداکاراوں نے جنسی حراسگی کا الزام لگایا تھا ،اس کے بعد می ٹو ٹیگ کی ابتدا ہوئی ،ان الزامات کی وجہ سے ہاروی وائن سٹین ہالی وڈ کی دنیا میں بہت بدنام ہو چکا ہے ،جس کا کیرئیر تباہ ہو چکا ہے ۔۔۔اب شاید اسے چارجز بھی عدالت میں بھگتنے پڑ رہے ہیں ۔۔۔معروف سیلیبریٹی میشا شفیع نے جو الزامات لگائے ہیں علی ظفر نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔۔۔میشا شفیع نے یہ بھی کہا کہ وہ علی کو بہت سالوں سے جانتی ہیں ،اس کے ساتھ دوستی بھی رہی ہے اور اسٹیج پر بھی پرفامنس اس کے ساتھ دی ہے ۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ میں جانتی ہوں اس نے صرف میرے ساتھ نہیں اور بھی بہت سی خواتین کے ساتھ ایسی حرکتیں کی ہیں ۔۔۔میشا شفیع کی والدہ صبا حمید جو کہ پاکستان کے معروف دانشور حمید اختر کی بیٹی ہیں کہتی ہیں کہ ان اس بات پر افسوس اور غصہ ہے کہ ان کی بیٹی میشا کہ ساتھ ایسا ہوا ہے ۔۔۔اب علی ظفر نے جو ٹوئیٹ کی ہے ،اس کا احوال جانتے ہیں ۔۔۔علی ظفر نے کہا ہے کہ وہ نہ صرف می ٹو کمپین سے واقف ہیں بلکہ وہ می ٹو کمپین کے پرزور حمایتی بھی ہیں ۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک بیٹی ،بیٹے کے باپ ہیں ،ایک شوہر ہیں اور کسی کے بیٹے بھی ہیں ۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ ان کے تمام دوست اس بات سے مکمل واقف ہیں کہ مشکل وقت میں میں ان کے ساتھ کھڑا رہتا ہوں ۔۔۔ان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس چھپانے کو کچھ بھی نہیں ہے ۔۔۔علی نے میشا شفیع کے تمام دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میشا شفیع کے ان الزامات کے خلاف وہ عدالت میں جائیں گے ۔۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو اب جوابی الزام تراشی اور سوشل میڈیا کی بحث تک محدود نہیں رکھیں گے ۔۔۔کہتے ہیں سچ کو بہرحال سامنے آنا چاہیئے ۔۔۔دنیا بھر میں جنسی حراسگی کے خلاف ایک کمپین چل رہی ہے ۔۔۔پاکستان میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک سیلیبریٹی نے کھل کر دوسری سیلیبریٹی پر بات کی ہے ۔۔۔میشا شفیع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ جب یہ واقعہ ہوا تو سب سے پہلے انہوں نے اپنے شوہر کو یہ بات بتائی ،اس کے علاوہ اپنی ٹیم کے ایک ممبر اور ایک دوست کو یہ افسوسناک واقعہ شئیر کیا ۔۔اس کے بعد سامنے آنےکا فیصلہ کیا ،اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ حالیہ واقعہ ہے ۔۔پاکستان جیسے معاشرے میں خواتین کھل کر بولیں ،ایسا مشکل ہے ۔۔۔علی ظفر اور میشا شفیع دونوں ہی معروف ہیں ،دونوں کے کروڑوں فین ہیں ،اس لئے ایسا تو نہیں ہوسکتا کہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لئے یہ الزامات لگائے ہوں ۔۔یہ بات میں اس لئے لکھ رہا ہوں کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ میشا شفیع نے سستی شہرت کے لئے ایسا کیا ہے ۔۔میشا شفیع کسی بھی حوالے سے ایک غیر معروف شخصیت نہیں ،وہ ایک مضبوط اور طاقتور خاتون ہیں ،جن کا ایک نظریہ ہے اور وہ کھل کر بولتی ہیں ۔۔۔اس لئے سوال یہ ہے کہ کیا وہ جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں ؟ہاروی اسٹین پر بھی پہلے ایک اداکارہ نے الزامات لگائے تھے ،اس کے بعد بہت ساری اداکاراوں کو جرات ملی اور وہ سامنے آئی ۔۔۔میشا شفیع کےبعد دو اور غیر معروف پاکستانی اداکارواوں نے بھی علی ظفر پر اس طرح کے الزامات لگائے ہیں ۔۔۔کیا یہ معاملہ اب سوشل میڈیا پر رہے گا یا عدالت میں جائے گا؟یہ بھی ایک اہم بات ہے ۔۔جتنا سنجیدہ معاملہ ہے ،اس کا کوئی نہ کوئی حل ضرور نکلنا چاہیئے ۔۔۔میرا تعلق نیوز میڈیا انڈسٹری سے ہے ،یہاں پر کچھ میڈیا ہاوسز کے مالکان کی ایسی خوفناک خبریں ہیں کہ خدا کی پناہ ۔۔۔۔خواتین کے ساتھ جنسی حراسگی خاص طور پر انٹرٹینمنٹ اور نیوز میڈیا میں ایک سنجیدہ ایشو ہے ۔۔۔۔۔اور یہ ایک حقیقت ہے ۔۔۔۔امید ہے ہر وہ خاتون جو کسی کی بلیک میلنگ کا شکار ہوئی ،وہ سامنے آئے گی ،اس سے یہ ہوگا کہ مزید واقعات نہیں ہوں گے اور وہ لوگ جو گھناونی حرکتیں کررہے ہیں ،ان کا حقیقی چہرہ سامنے آئے گا ۔۔۔میشا شفیع کے اس عمل کا یہ فائدہ ہوا کہ اس کا بوجھ ہلکا ہو گیا ۔۔۔جس کے ساتھ بھی ایسا کچھ ہوا ہوگا ،اب ان کو بھی سامنے آنے کی جرات ملے گی ۔۔۔زیادتی پر خاموش نہیں رہنا چاہیئے ۔۔۔اس کیس سے دباو بڑھے گا ۔۔۔۔۔سستی شہرت کے لئے کوئی ایسا نہیں کرتا ۔۔۔کیا یہ معاشرہ خواتین کو عزت دیتا ہے ،ہمارے نیوز میڈیا میں کیا گھناونے واقعات ایک حقیقت نہیں ؟امید ہے اب سب بولے گے ۔۔۔وہ معاشرہ جہاں ماہیرہ خان سگریٹ پی لے تو لوگ تماشا کھڑا کردیتے ہیں اور وہ بھی وہ مرد جو چوبیس گھنٹے سگریٹ پیتے رہتے ہیں ۔۔۔ایسے معاشرے میں میشا شفیع کا سامنے آنا اور کھل کر بات کرنا اچھی بات ہے ،اس سے ان مردوں پر دباو بڑھے گا جو جنسی درندے بنے ہوئے ہیں ۔۔میشا شفیع کیونکہ ایک خاتون سیلیبریٹی ہے تو ا سکے کردار پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں ،ایسے سوالات علی طفر بھی اٹھائے جاسکتے ہیں ؟اس معاشرے میں یہ پاگل پن ہی ہے کہ ایک خاتون کھل کر سامنے آئی ہے ۔۔۔علی ظفر کا میں بہت بڑا مداح ہوں ۔۔۔اگر الزامات جھوٹے ہیں تو وہ کورٹ میں ڈیفرمیشن کا کیس ڈالنے والے ہیں ،سب پیش ہوں گے ،گواہیاں سامنے آئیں گی ۔۔۔اور کسی حد تک معاملات کی حقیقت کا پتہ چل جائے گا ۔۔۔۔اس معاملے کی گونج اب سوشل میڈیا پر کچھ روز تک رہے گی ،آگے کیا ہوتا ہے اور مزید کیا انکشافات ہوتے ہیں ،اس سے حقیقت سامنے آجائے گی ۔۔۔۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔