میڈیا اور عمرانیات
پاکستانی میڈیا پر آجکل دنیا کی سب سے اہم خبر عمران خان کی شادی ہے ۔پچھلے تین چار روز سے عمران خان کی تیسری شادی کے موضوع پر پاکستانی میڈیا پر گھمسان کی جنگ جاری ہے۔میڈیا پر طوفان بدتمیزی جاری ہے ،شادی کے ہر پہلو پر گفتگو ہورہی ہے ۔عمران خان کی شادی کی خبر سب سے پہلے نیوز اخبار میں ایک تحقیقاتی یعنی انویسٹیگیٹو جرنلسٹ عمر چیمہ کے نام سے شائع ہوئی ،اس تحقیقاتی شادی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مبینہ طور پر شادی کر لی ہے۔یہ اسٹوری پہلی جنوری کو شائع کی گئی تھی ۔پی ٹی آئی ترجمان نے اس شادی کی تردید کی تھی ،اور کہا تھا کہ صرف پروپوزل بھیجا گیا ہے ،شادی بھی نہیں ہوئی ۔پانامہ کے بعد اب نکاح نامہ اسکینڈل شروع ہو چکا ہے ،دیکھتے ہیں کہ اس کا اختتام کس انداز میں ہوتا ہے۔عمران خان کی شادی کے حوالے سے جنگ ،نیوز اور جیو عبداللہ دیوانے کا کردار ادا کررہے ہیں ۔عمران خان ایک عالمی شہرت یافتہ شخصیت ہیں ،صاٖف ظاہر ہے کہ ان کے حوالے سے جو بھی خبر شائع ہوگی ،عوام کو اس حوالے سے تو دلچسپی ہوتی ہے ،لیکن جیو اور جنگ جس بھیانک ناک انداز میں خبر کو شائع کررہے ہیں ،وہ افسوسناک بات ہے ،ایک جیو تھا جس کی کریڈیبیلیٹی تسلیم کی جاتی تھی ،اس شادی کی خبر پر بھی اس کا سیاہ چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے ،اس کے ساتھ عمرچیمہ میرے فیورٹ صحافی تھے ،لیکن اس نام نہاد تحقیقاتی خبر کے شائع ہونے کے بعد مجھے بھی یقین ہوچکا ہے کہ وہ بھی کسی کے اشاروں پر ناچتے ہیں ،کس کے اشاروں پر وہ تو سب سمجھ ہی گئے ہوں گے ۔ٹھیک ہے خبر دے دی گئی ،لیکن اس خبر کے بعد جیو جس طرح اس خبر کی ٹریٹمنٹ کررہا ہے ،اس سے اس نے اپنی کریڈیبیلیٹی برباد کر ڈالی ہے۔۔جیو نے عمران خان کی شادی کے حوالے سے ایک نیوز پیکج چلایا ہے ،دل کررہا ہے کہ وہ پیکج آپ کو سنا دوں ۔ملاحظہ فرمایئے ،دو بار شادی کا لڈو کھانے والے عمران خان کیا اس بار بھی تیسری شادی کو جھٹلا پائیں گے ۔اس سے پہلے بھی وہ دھڑنے کے جلسوں کے علاوہ کئی اہم پریس کانفرنسز میں شادی کی خواہش کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔وہ شادی بھی اسی خاتون سے رچا رہے ہیں جس کے پاس وہ روحانی رہنمائی کے لئے جایا کرتے تھے ۔عمران خان اپنی روحانی پیر کی دی گئی انگوٹھی بھی وہ پہنے رکھتے تھے ۔۔جس سے عمران خان شادی رچا رہے ہیں ،اس خاتون نے چند ماہ پہلے ہی شوہر سے خلع کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے ۔خاتون کے شوہر نے بھی شادی کی تصدیق کردی ہے ۔ان کے مطابق یہ فیصلہ روحانی وجوہات کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔تاہم تردید کی ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ نے شادی کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق عمران خان کا نکاح پی ٹی کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا ہے ۔یہ وہی مفتی ہیں جنہوں نے عمران خان اور ریحام خان کا نکاح پڑھایا تھا ۔۔جب اس حوالے سے مفتی سعید سے رابط کیا گیا تو انہوں نے اس شادی کی تردید کی اور نہ ہی تصدیق کی ۔۔۔اب تمام نیوز چینلز نے اس خبر کو کچھ اس انداز میں بریک کیا ،عمران خان نے تیسری شادی کر لی ہے ،خاتون کا نام بشری مانیکا ہے جو پانچ بچوں کی ماں اور ایک بوڑھی خاتون ہیں ۔وہ غلام محمد مانیکا کی بہو ہیں اور اس بوڑھی خاتون نے خاور فرید مانیکا سے خلع ھاصل کی ہے ۔ایک چینل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شادی سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے ،بہت سارے سوالات اٹھ گئے ہیں ،ایک چینل نے کہا یہ بات ثابت ہو گئی کہ عمران خان زاتی اور سیاسی معاملات کے لئے روحانی پیروں کے مشوروں پر عمل کرتے ہیں ،ریحام کو طلاق بھی انہوں نے روحانی پیر کے مشورے سے دی تھی ۔وہ مزاروں پر جاتے ہیں ،عمران خان پل میں تولا اور پل میں ماشا ہوتے ہیں ،کبھی وہ پیری فقیری کے نظریئےکو گالیاں دیتے ہیں تو کبھی پیروں کے کہنے پر بیوی کو طلاق دے دیتے ہیں ،سر سٹھ سالہ عمران سٹھایا گئے ہیں اور ٹرمپ جیسی حرکتیں کرتے نظر آرہے ہیں ،،یہ ہے جیو نیوز کی گھناونی رپورٹنگ ۔جنگ کی تین روز پہلے کی لیڈ تھی عمران خان کی روحانی رہنما سے تیسری خفیہ شادی ؟بشری مانیکا کے شوہر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے ،جس میں ان کا کہنا ہے کہ جو جیو رپورٹنگ کررہا ہے اس سے ان کے خاندان کی عزت خراب ہورہی ہے ،اس لئے وہ جیو اور میر شکیل الرحمان کے خلاف عدالت میں جائیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بارے میں ایسی باتیں سن کر دکھ ہورہا ہے ،وہ ایک اچھا اور بھلا آدمی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے حوالے سے جیو غلط باتیں عوام کو دیکھا رہا ہے ۔عمران خان ایک پبلک فگر ہیں ،ٹھیک ہے ہزار بار ان کی کوریج کریں ،لیکن جس طرح اس خاتون اور اس کی فیملی کو فلیش کیا جارہا ہے ،کیا یہ صحافت ہے ۔اس خاتون کے بارے میں گندی گندی باتیں کی جارہی ہیں ،عمران سے آپ کی دشمنی ہے ،کھل کر کریں ،سارا پاکستان جانتا ہے آپ عمران خان کے خلاف پروپگنڈہ کرتے ہیں ،لیکن اس میں اس خاتون کا کیا قصور ہے ؟اچھا اس خبر کے بعد ایک بات کی تصدیق ہو گئی کہ جیو نیوز کے اینکرز اور نیوز اینکرز کی جہالت کس قدر عظیم ہے ،طلعت حسین ،شاہ زیب اور حامد میر تک سب کے سب نے جہالت میں ھصہ لیا ۔جھوٹی یا سچی خبریں دیں ،لیکن کسی کو زلیل تو مت کریں ۔کیا اس طرح کی کوریج میں کسی قسم کی اخلاقیات کا مظاہرہ کیا گیا ہے ؟یہاں تو اب سرکولیشن اور ریٹنگ ہی جرنلزم ہے اور یہی پاکستانی جرنلزم کی سبسے بڑی ٹریجیڈی ہے ۔خواہشات پر خبریں گھڑنی ہیں تو پھر میر شکیل الرحمان ،شہباز شریف کے بھی بڑے قصے ہیں ،ان کی بھی خبریں گھڑیں ۔ چار دن کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کا تیسری شادی کی خبروں پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ 3 دن سے اس کشمکش میں ہوں کیا میں نے کوئی بینک لوٹا، ملک کا پیسہ لوٹا، بھارت کو راز دیئے یا ماڈل ٹاؤن میں قتل و غارت کی؟۔ انہوں نے کہا میں نے ایسا کچھ نہیں کیا لیکن پھر بھی مجھے لگتا ہے کہ میں نے شادی کی خواہش کر کے ان تمام جرائم سے بڑا جرم کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا نوازشریف کی میڈیا مہم سے مجھے کوئی پریشانی نہیں، عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔سماجی رابطے کی ویٹ سائٹ پر عمران خان نے ٹویٹ میں مزید کہا میڈیا پر ایسی خبریں چلنے سے مجھے اپنے بچوں اور بشریٰ بی بی کی فیملی سے متعلق پریشانی ہے۔ انہوں نے کہا مخالفین سن لیں، ایسی مہم سے میرا ان سے لڑنے کا عزم اور مضبوط ہوگا۔ عمران خان نے جیو کے خلاف پیمرا اورعدالت میں جانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔میری میڈیا سے گزارش ہے کہ شادی کی گھٹیا رپورٹنگ اور گوریج کے علاوہ بھی پاکستان میں ایک کروڑ مسئلے ہیں ،ان پر بھی دھیان دیں ۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔