زرا سے چاولوں کو اچھی طرح پانی مین گلا لینُ اور پھر ان کو تھوڑا تھوڑا سا ابلا پانی بھی ساتھ ہی دو تین بوتلوں مین بھر کر مزید پانی بھر دین سات دن تک پڑا رہنے دین ورنہ کم از کم تین چار دن ۔
اس کے بعد اس کو اچھی طرح ہلا کر میلی بگ پر سپرے کرین ۔ انس پانی سے شدید بو بھی آئے گی اور ایک عجیب سی گیس نکلے گی ۔ اس پانی اور بو سے دو تین دن لگا تار سپرے کے بعد یہ بالکل مر جاتی ہے
یہ میرا آزمودہ نسخہ ہے ۔
ویسے اس سے بچنے کے لئیے اپ یہ پانی زیادہ تعداد مین بنا کر نومبر دسمبر مین پودوں کی جڑوں مین ڈالین تاکہ ان کے انڈے بچے مرین اور اسکی پیدائش کا عمل رُک جائے ۔ کم از کم ہفتہ مین ایک بار یہ پانی جڑوں مین ڈالتی رہین ۔
بلکہ گرمی کے آنے تک ہر ماہ ڈالین ۔ اسکے انڈے ختم کرنے کا واحد یہی علاج ہے جو الحمدوللہ مشکل اور مہنگا بھی نہی ہے ۔ یہ بگ گرمیوں کے اوائل مین درختوں پر چڑھنا شروع کرتی ہے ۔ اور پھر ایسا کہ جان نہی چھوڑتی