(Last Updated On: )
دنیا میں چند ایک مذاہب کے علاؤہ تمام مذاہب میں خدا کا تصور موجود ہے ۔
ہر مذہب اور زبان میں خدا کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے ۔
اس تحریر میں ہم جانیں گے کہ "کس مذہب کے ماننے والے خدا کو کس نام سے پکارے ہیں ؟”
۔۔۔
✓ جن مذاہب میں ایک سے زیادہ خدا یا دیوتاؤں کا تصور ہے ان میں مرکزی یا سب سے طاقتور مانے جانے والے خدا کا نام شامل کیا جائے گا ۔
✓ خدا کا جو نام متعلقہ مذہب کی مقدس کتب میں مذکور ہو اسے ہی لکھا جائے گا ۔ مقامی یا روایتی نام شامل نہیں ہوں گے۔
تو آئیے شروع کرتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مذہب — خدا کا نام ۔
1- عیسائیت —- God/Elohim
2- اسلام —- اللہ Allah /(سو سے زائد نام)
3- یہودیت— یہوداہ Jehovah/ ہشم/ یاوے.
4- ہندو مت — ایشور / اللہ
5- بدھ مت— ( اس مذہب میں کوئی خدا نہیں).
6- سکھ مت — واہےگرو/ اکال پُرکھ/ اللہ۔
7- جین مت ۔۔۔۔( اس مذہب میں کوئی خدا نہیں)
8- بہائیت — اللہ۔
9- شنتو — کامی Kami
10- زرتشت — اہورا مزدا , Ahura Mazdā
11- تاؤ مت۔۔۔ Yüan-shih t’ien-tsun
12- کنفیوشس مت۔۔۔۔( اس مذہب میں کوئی خدا نہیں )
13- چین کے مقامی مذاہب جن کی تعداد 50 کے قریب ہے ہر مذہب میں خدا یا دیوتاؤں کے الگ نام مروج ہیں ۔
14- قاودا مت ۔۔۔ Cao Đài Tiên Ông Đại Bồ Tát Ma Ha Tát , یہ ایک ہی طویل نام ہے۔
15- ویت نام کے مقامی مذاہب ۔۔۔۔ linh و دیگر نام ۔
16- دروز —- اللہ ۔
17- صابیت ۔۔۔۔ رب / ربی ۔
18- ایزیدیت ۔۔۔۔ اللہ۔
19- افریقی قبائلی مذاہب کی تعداد سینکڑوں میں ہے اور ہر مذہب میں خدا یا دیوتاؤں کے الگ نام مروج ہیں۔
20- قدیم امریکی مذاہب جیسے سرخ ہندی قبائلی اور مایا جیسے مذاہب جن کی تعداد سینکڑوں میں ہے ہر مذہب میں خدا یا دیوتاؤں کے الگ نام مروج ہیں۔
اور اسی طرح چھوٹے پیمانے کے دیگر سینکڑوں مقامی، روایتی، قبائلی مذاہب بھی وجود رکھتے ہیں جن میں خدا کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے ۔
مذاہب کی تقسیم کس قدر وسیع ہے۔۔۔شاید آپ تصور بھی نہ کر سکیں مثلاً ” جیدائیت” Jedism نامی ایک مذہبی گروہ بھی وجود رکھتا ہے جس کے عقائد ” سٹار وارز” فلم سیریز سے اخذ ہیں ۔ ان کی اپنی سوسائٹی اور اپنا مذہبی مرکز بنام ” چرچ آف جیڈازم” قائم ہے۔
۔۔۔۔۔۔
نوٹ :
جن مذاہب میں کوئی خدا موجود نہیں ان میں متعلقہ شخصیات کی پرستش کی جاتی ہے ۔ مثلاً بدھ مت میں گوتم بدھ اور کنفیوشس مت میں کنفیوشس کی عبادت کی جاتی ہے۔۔۔ تاہم انہیں خدا یا کائنات کا خالق نہیں تسلیم کیا جاتا ۔