مواقع ختم نہیں ہوتے
فرنچ فلاسفر والٹیر voltair) 1694) میں پیدا ہوا – آخر عمر میں اس کو سمومت بول (urania) کی بیماری ہو گئ – وه شدید تکلیف کی حالت میں 1778 میں مر گیا – اس کا ایک قول یہ ہے ………… زندگی ایک تباه شده جہاز کی مانند ہے ، مگر ہمیں لائف بوٹ کے استعمال کو نہیں بولنا چاہئے :
Life is a shipwreck , but we must not forget to sing in the lifeboett.
حقیقت یہ ہے کہ زندگی میں کبهی مواقع ختم نہیں ہوتے – ایک موقع ( first chance) جب ختم ہوتا ہے تو اس کے فورا بعد دوسرا موقع آ جاتا ہے – ناکامی یہ ہے کہ آدمی ایک موقع کهونے کے بعد دوسرے موقع (second chance) کو دریافت نہ کر سکے –
زندگی غیر متوقع حالات سے بهری ہوئی ہے – زندگی میں بار بار ایسے تجربات پیش آتے ہیں جن کی بابت آدمی نے پہلے کبهی سوچا بهی نہیں تها – اس بنا پر آدمی کا ہر منصوبہ ناقص ثابت ہوتا ہے – اس لیے ضروری ہے کہ آدمی بار بار اپنے منصوبے پر نظر ثانی کرے –
اس صورت حال کی تلافی کے لیے خالق نے دنیا کو امکانات اور مواقع سے بهر دیا ہے – آدمی کو چاہئے کہ جب وه کسی ناکامی سے دوچار ہو تو وه اپنی ناکامی کو تجربے کے خانہ میں ڈال دے اور نیا راستہ تلاش کر کے اپنا سفر جاری رکهے – ناکامی صرف ناکامی نہیں ، ناکامی آپ کی شخصیت کے ارتقا کا ذریعہ ہے – ناکامی اپ کو زیاده دانش مند بناتی ہے – ناکامی آپ کی سنجیدگی میں اضافہ کرتی ہے – ناکامی آپ کو زیاده پختہ انسان بنانے والی ہے – ناکامی زیاده بڑی کامیابی کا دروازه کهولنے والی ہے –
انسان کی سب سے بڑی طاقت اس کی عقل ہے – عقل کو استعمال کر کے آدمی ہر مسئلے کا حل دریافت کر سکتا ہے ، یہاں تک کہ ایسے مسئلے کا حل جو بظاہر خاتمہ کے ہم معنی ہو ، جس کے بعد کوئی امکان نظر نہ آتا ہو – ہمت کو ہمیشہ باقی رکهیے اور پهر عقل ہر صورت حال میں آپ کی رہنما بن جائے گی –
مولانا وحیدالدین خان
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1283261441766526&id=100002480473613