جدید سائیکولوجی میں ابراہم میسلو کی درجہ بندی (Maslow’s Hierarchy of Needs)والی تھیوری اور کچھ نہیں بلکہ ہندو فلسفہ میں موجود ہزاروں سال پرانا تصور/مشق “چکرا” (chakra) کا جدید ورژن ہے۔ ویسے تو ہندو فلسفہ کے مطابق انسان کے جسم میں کئی توانائی کے نقطے (energy points) ہوتے ہیں لیکن سات ایسے انرجی پوائنٹ ہیں جو سب سے اہم اور طاقتور ہیں۔
چکرا سنسکرت زبان کا لفظ ہے جسکا مطلب ہے “پہیہ” (wheel) جو کہ سات انرجی پوائنٹ پر مشتمل ہوتا ہے، انرجی ان پوائنٹ سے بنا کسی بندش سے گزر کر ایک چکر پورا کرتی ہے۔ اگر یہ انرجی پوائنٹ بچپن میں یا زندگی کے مختلف حصوں میں کچھ واقعات یا گھریلو ماحول یا والدین کے رویے کی وجہ سے متاثر ہوجائیں تو وہ انرجی پوائنٹ بند (block) ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے آپ زندگی میں اپنے اس حصے کو مکمل طور پر دریافت (explore) نہیں کرپاتے اور آپ کے جسم میں انرجی اپنا چکر مکمل نہیں کرتی۔ کیونکہ آپ کے ماضی کے تجربات آپ کو اس بند ہوئے چکرا کو ٹھیک (heal) کرنے سے روکتے ہیں، آپ کو عمل (action) سے روکتے ہیں۔
۱- روٹ چکرا (Root Chakra):
یہ بنیادی چکرا ہے، یہ آپ کے جسم میں ریڑھ کی ہڈی کے آخری حصے کی نوک پر ہوسکتا ہے، یہ بقاء (survival)، تحفظ (security, safety) سے منسلک ہوتا ہے۔ ایسے حالات جو آپ کے تحفظ یا بقاء سے منسلک ہوں وہ اس چکرا پر اپنا اثر ڈالتے ہیں۔ بنیادی ضروریات زندگی اور بنیادی جذباتی ضروریات پوری نہ ہونے پر یہ غیر فعال (underactive/overactive) رہتا ہے، جب بنیادی ضروریات پوری نہیں ہوتیں تو خوف گھیرے رہتا ہے۔ جتنا غیر فعال روٹ چکرا ہوگا اتنا ہی خوف آپکو گھیرے میں لے گا۔
۲- سیکرل چکرا (Sacral Chakra):
یہ جنسی پلیژر (sexual pleasure)، تخلیقی صلاحیتیں (Creativity)، جذبات (emotions) اور جوش (passion) سے جڑا ہوتا ہے۔ یہ آپ کے نظام تناسل (genitalia) کے قریب اور ناف سے تھوڑا نیچے ہوتا ہے۔ یہ چکرا اگر غیر فعال (overactive/underactive) ہو تو آپ کو اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں تکلیف ہوتی ہے۔ جنسی خواہش یا تو بہت زیادہ ہوتی ہے یا پھر نہ ہونے کے برابر۔ آپ جنسی لت یا مختلف لت کا شکار ہوتے ہیں۔تخلیقی صلاحیتیں نہیں ہوتیں۔
۳- سولر پلیکسس چکرا (Solar Plexus Chakra):
یہ آپ کی خود-توقیری (self-esteem) سے منسلک ہوتا ہے۔ جن کی خود-توقیری کم ہوتی ہے انہیں اکثر (ضروری نہیں کہ سب کو) ناف سے اوپر پسلیوں (rib cage) کے درمیان “احساسات” (sensations) محسوس ہوتے ہیں جب انہیں انزائٹی ہوتی ہے، اور یہ چکرا پوائنٹ اسی جگہ ہوتا ہے۔ جب یہ چکرا غیر فعال (overactive/underactive) ہو تو آپ یا تو خود پر اور خود کی قابلیت پر شک کرتے رہتے ہیں یا پھر آپ انتہائی غصے والے انا پرست انسان بن جاتے ہیں جسے صرف طاقت اور دوسروں کو کنٹرول کرنے کی بھوک رہتی ہے اور وہ شدید غصے سے لوگوں کو کنٹرول کرتا ہے تاکہ کم خود-توقیری کو محسوس نہ کرے۔ یہ چکرا اپنے وعدے (commitments) کو پورا نہ کرنے اور تاخیر (procrastination) میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔
۴- ہارٹ چکرا (Heart Chakra):
نام سے ظاہر ہے کہ یہ چکرا دل کے قریب ہوتا ہے، یہ “محبت کرنا” اور “ملنے والی محبت کو محسوس کرنا” سے منسلک ہے، ہمدردی (compassion) اور درگزر (forgiveness) سے منسلک ہے۔ اگر یہ چکرا غیر فعال ہے تو یا تو آپ کو پرانے زخموں کو “جانے دینا” (let go) اور معاف کرنا بہت مشکل لگے گا، آپ کو ملنے والی محبت کو محسوس کرنے میں دقّت ہوگی، اور آپ جذباتی طور پر خود کو بند (closed off) کردیں گے۔ یا پھر آپ ضرورت سے زیادہ “محبت بانٹنے والا” بن جائیں گے، جو کہ ہر گز خصوصیت نہیں، کیونکہ ضرورت سے زیادہ محبت کرنا آپ کو ضرورت مند (needy)، دوسروں پر ضرورت سے زیادہ منحصر (codependent) بناتا ہے، حسد جلن (overly jealous and possessive) بناتا ہے، رشتوں میں آپ کی حدود (boundaries ) بہت کمزور ہوتی ہیں۔
۵- تھروٹ چکرا (Throat Chakra):
اس چکرا کے نام سے ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ یہ گلے کے قریب ہوتا ہے اور آپ کی گفتگو (communication) سے منسلک ہے۔ آپ اپنا سچ، اپنے احساسات اور اپنی حقیقی شخصیت کا اظہار کھل کر کرپاتے ہیں اور دوسروں کو بھی سننے کی ہمت رکھتے ہیں، جب تھروٹ چکرا بند نہ ہو۔ اگر یہ غیر فعال ہو تو عموماً الفاظ نگلنا، احساسات/سوچ کو الفاظ نہ دے پانا، جیسے آپ الفاظ نگلتے ہیں ویسے بھی اپنے حقیقی جذبات بھی نگل جاتے ہیں۔ دوسروں کے تنقید ملنے کا خوف آپ کو “اپنا سچ” یا اپنے حقیقی احساسات سے دور رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ لوگ ضرورت سے زیادہ اور بےجا بولتے رہتے ہیں، دوسروں کو بولنے کا موقع نہیں دیتے اور شدید تنقید اور ججمنٹ کا نشانہ بناتے ہیں دوسروں کو جب انکا تھروٹ چکرا بند ہوتا ہے۔
۶- تیسری آنکھ کا چکرا (Third Eye Chakra):
یہ چکرا آپ کے ماتھے پر دونوں آنکھوں کے درمیان میں ہوتا ہے۔ یہ وجدان، کشف، بصیرت (intuition) سے منسلک ہے۔ یہ آپ کو آپ اور باہر کی دنیا کی درمیان رشتے کو سمجھنے میں مدد دیتا ہے، نجانے کیوں ہمارے یہاں تیسری آنکھ کو شیطان سے منسلک کیا جاتا ہے جب کہ سجدہ کرتے وقت آپ ماتھا زمین سے لگا کر اللہ سے وجدان، کشف ہی تو مانگ رہے ہوتے ہیں۔ یہ والا چکرا آپ کو ڈرامہ، جذباتی ہیر (emotional manipulation) اور برم (illusion) کو حقیقت سے الگ کرنے کی طاقت دیتا ہے۔
اگر یہ غیر فعال ہو تو آپ حقائق کو پرکھ نہیں پاتے اور یہی وجہ ہے کہ آپ کو اپنی فیصلہ سازی (judgement) پر ہمیشہ شک رہتا ہے۔ یا پھر آپ کی بصیرت زیادہ (overactive) ہونے پر آپ کی تصوراتی طاقت (imagination power) یا سوچیں آپے سے باہر رہتی ہیں، یا پھر آپ ضرورت سے زیادہ دانشورانہ سوچ (intellectual thinking) کے حامل ہوتے ہیں اور ہر معاملہ میں ضرورت سے زیادہ عقل (intellect) کا سہارا لینا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ اپنی بصیرت (intuition) سے منقطع ہیں۔
۷- کراؤن چکرا (Crown Chakra):
یہ سر کے اوپر ہوتا ہے کسی تاج کی مانند تبھی اسے کراؤن کہتے ہیں۔ یہ خود-حقیقت پسندی (self-actualisation)، روحانیت (spirituality) سے منسلک ہے۔ اس چکرا کے زیرِ اثر آپ شعوریافتہ (conscious) ہوجاتے ہیں۔ اس چکرا میں حرکت ہونے پر آپ خود کو کائنات سے الگ ایک انسان نہیں بلکہ اس کائنات کا ایک چھوٹا سا حصہ سمجھتے ہیں۔ اگر یہ چکرا غیر فعال ہے تو یا تو آپ بےحس محسوس کرتے ہیں، زندگی میں کوئی سمت (direction) یا اسکا کوئی مقصد نظر نہیں آتا، آپ میں کوئی انرجی نہیں ہوتی۔ یا پھر آپ ضرورت سے زیادہ مقاصد بنا لیتے ہیں جس میں آپ کے زیادہ تر مقاصد صرف مواد (material) سے منسلک ہوتے ہیں جسکی پیاس کبھی نہیں بجھتی، اور جذبات سے بھرپور کبھی نہ بجھنے والی یہ پیاس آپ کو اپنے اپنی ذات، لوگوں اور کائنات سے الگ کردیتی ہے۔ آپ خود کو اور اپنی خواہشات کو دوسرے انسانوں اور کائنات سے الگ دیکھتے ہیں۔
ان سب کی کوئی سائنسی تحقیق موجود نہیں، البتہ مغرب والے اپنی ہی عوام سے اس چکرا والی تھیوری کو بزنس بنا کر اسے دکھوں اور مشکلات کی دوا قرار دیتے ہیں، اسے بزنس بنانا غلط نہیں لیکن اسے تمام دکھوں سے نجات کا ذریعہ ماننا ہماری الجھنیں بڑھا سکتا ہے۔ چکرا آپ کے ٹروما یا مشکلات سے نمٹنے میں ایک چھوٹا کردار ادا کرتا ہے اور یہ سب بہت پیچیدہ ہوتا ہے اور اس پر وقت لگتا ہے۔
آپ اسے حقیقت پسند اور غیر جانبدار ہوکر سمجھیں اور پڑھیں، میرا اپنا ذاتی تجربہ چکرا کے ساتھ بہت بہترین رہا ہے لیکن اسکا ایک چھوٹا کردار رہا مجھے خود کی زندگی میں موجود خواہ مخواہ کی بندشوں کو سمجھنے میں، میرا جو چکرا سب سے زیادہ خراب (damage) ہوا وہ سولر پلیکسس چکرا (Solar Plexus Chakra) تھا جسکا تعلق خود-توقیری سے ہوتا ہے، اور کم خود-توقیری کی وجہ سے ماحول اور لوگوں کو کنٹرول کرنا اور شدید غصہ کرنا جب ماحول اور لوگ میرے مطابق نہ ہوں اور اکثر اس میں آپ کو یہ فکر بھی کھائے جاتی ہے کہ لوگ آپ کے متعلق کیا سوچتے ہیں۔ چکرا آپ کو خود کو سمجھنے میں ایک چھوٹا لیکن اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
اسماء صبا خواج کا افسانہ مایوسی فنی و فکری مطالعہ
اسماء صبا خواج کا تعلق لکھیم پور کھیری ہندوستان سے ہے، اردو کی ممتاز لکھاری ہیں، آپ کا افسانہ ''مایوسی"...