یوکرین 🇺🇦 کے بارے میں بچپن سے بس یہی کچھ سنا تھا کہ یہ یورپ کا سب سے بڑا ملک، گندم کی پیداوار کے حوالے سے معروف، ایک خوبصورت، مہذب اور متنوع تاریخ کا حامل ملک ہے۔
لیکن۔۔۔۔ 24 فروری روس کے حملے کے بعد فیس بک پر انہتر جنریشن وار کے سپاہیوں اور سوشل میڈیا وارئیرز کے زریعے مجھے یوکرین کے بارے میں بہت سی ایسی نئی معلومات ملیں کہ جن سے مجھے اپنی کم علمی بلکہ لاعلمی کا احساس ہوا اور مجھے اندازہ ہوا کہ یوکرین فی الحقیقت بہت کھترناکھ ملک ہے۔
ان معلومات میں سے کچھ درج ذیل ہیں :
1- جولیس سیزر کو مارے جانے والے 19 چاقو یوکرین کی ایک فیکٹری سے بنے تھے ۔
2- روم کو آگ لگا کر نیرو کو بانسری پر لگانے والا ایک یوکرینی تھا۔
3- قلوپطرہ کو سانپ کٹا کر عظیم سلطنت مصر کا خاتمہ کرنے والے دراصل یوکرینی تھے۔
4- کولمبس صرف مچھلی پکڑنے جارہا تھا ۔۔۔ راستے میں ایک یوکرینی کشتی بان نے جان بوجھ کر امریکہ کی جانب اشارہ کرکے کہا ” اس طرف اچھی مچھلی پکڑیتی ہے۔۔۔” اور اس طرح ” یوکرینی سازش ” سے کولمبس نے امریکہ دریافت کر ڈالا اور یوں پوری دنیا کو مستقبل مصیبت گلے پڑ گئی۔
5- یوکوینی ہی ہلاکو خان کو چرس کا سگریٹ بھر کے دیتے تھے ۔۔۔۔ چنگیز خان کی تلوار تیز کرکے دیتے تھے ۔۔۔ قبلائی خان کی گھوڑے کی نعلین ٹھوکتے تھے اور اٹیلا دی ہن کے نیزے کا دستہ لگا کر دیتے تھے۔۔۔۔ ظالم 😢
6- یوکرینیوں نے ہی فرانسیسیوں کو مشورہ دیا تھا کہ اپنے ہر بادشاہ کا نام لوئیس , فلپ یا چارلس رکھا کرو،۔۔۔ اس طرح بیچارے تاریخ کے طالب علم پچاس عدد لوئسوں، فلپوں میں پھنس کے کھجل ہوگئے۔
یوکرینیوں نے ہی برطانیہ کو مشورہ دیا کہ اپنے ہر تیسرے بادشاہ کا نام “جارج” رکھا کریں۔
7- یوکرینیوں نے جان بوجھ کر ایک چلتا ڈیپ فریزر سمندر میں اس جگہ پھینک دیا تھا جہاں سے ایک ماہ بعد “ٹائی ٹینک” نے گزرنا تھا ۔
8- فریز فرڈینینڈ کو قتل کرکے پہلی جنگ عظیم شروع کروانے والا دراصل آٹھویں نسل سے یوکرینی تھا ۔
9- “تم آرٹس سکول کے بجائے آرمی جوائن کرلو۔۔۔” ہٹ°لر کو یہ مشورہ دینے والا بھی یوکرینی تھا ۔۔۔ ہک ہاااا دوسری جنگ عظیم بھی یوکرینیوں نے شروع کروائی ۔ مرن جوگے۔
25- دوسری جنگ عظیم کے آخر میں جاپان کی طرف جارہے امریکی طیارے میں جان بوجھ کر عام بم کے بجائے ایٹم بم لوڈ کردینے والا ٹیکنیشن دراصل یوکر•ینی تھا۔
10- تیسری چوتھی پانچویں چھٹی۔۔۔۔۔تا۔۔۔۔آٹھ سو پینتالیسویں جنگ عظیم بھی یوکرینیوں نے شروع کروائی 😭
11- 1947 میں برصغیر کی تقسیم کے بعد جب ہند سے مہاجرین کی ٹرین لاہور پہنچی تو انہیں ” بھائی پاکستان آگے ہے” کہہ کر کراچی بھیج دینے والا چاچا دراصل ایک یوکرینی تھا۔
12- نیٹو میں جو 50 ملک شامل ہیں ان میں سے 30 کا نام یوکر•ین ہے 🇺🇦
13- عراق جنگ میں یوکرین کے 1 ارب فوجیوں اور 45 لاکھ ٹینکوں نے حصہ لیا۔
14- افغان جنگ میں شامل نیٹو کے 20 ہزار میں سے 93 ہزار فوجی یوکرینی تھے۔
15- آج کل یوکرین مریخ کے ایلینز کے ساتھ یہ معاہدہ کررہا ہے کہ آؤ زمین پر حملہ کرو پھر ہم زمین 50/50 بانٹ لیں گے۔۔۔۔ اور روسک کو اس معاہدہ کی خبر مل گئی اور انہوں نے زمین کو بچانے کے لیے یوکرین پر حملہ کردیا۔
جے ہو پیوٹن سرکار کی۔
اکھنڈ روس جندا واد۔
ڈاکٹر شہباز ملک پہلا پنجابی پی ایچ ڈی
ڈاکٹر شہباز ملک پنجابی زبان و ادب کی دنیا میں ایک مشہور و معروف نام ہیں۔ وہ پاکستان میں پنجابی...