آپ نے یقینا کبھی نہ کبھی اکتا کر یا سوچ میں ڈوبی حالت میں یا بلاوجہ کمپیوٹر/لیپ ٹاپ کے کی-بورڈ یا موبائل ٹچ سکرین پر تیزی سے انگلیاں پھیرتے ہوئے کچھ ایسے طویل الفاظ ٹائپ کردیے ہونگے جن کا کوئی مطلب نہیں نکلتا جیسے
Gxoyxifdbypvpkghhzkv7fhy
لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کی کئی زبانوں میں ایسے بظاہر عجیب و غریب اور طویل الفاظ ہیں جن کے باقاعدہ مطالب ہیں۔
تو۔۔۔مختلف زبانوں کے طویل ترین الفاظ کیا ہیں؟ یہ آپ جانیں گے اس تحریر میں۔
1- انگلش :
بین الاقوامی زبان یعنی انگلش میں طویل ترین لفظ
Pneumonoultramicroscopicsilicovolcanoconiosis
ہے۔۔۔جوکہ 45 حروف پر مشتمل ہے۔
یہ ایک پھیپھڑوں کی بیماری کا نام ہے جو گرد اور راکھ کے بذریعہ سانس پھیپھڑوں میں چلے جانے پر لاحق ہوسکتی ہے۔
۔
2- جرمن:
جرمن زبان کا سب سے بڑا لفظ
Donaudampfschiffahrtselektrizitätenhauptbetriebswerkbauunterbeamtengesellschaft
ہے جو کہ 79 حروف پر مشتمل ہے۔
اس کا مطلب ہے "دریائے ڈینوب کی برقی شپنگ سروس کی مرکزی مینٹیننس بلڈنگ کے ماتحت افسران کی ایسوسی ایشن”۔
۔
3-فرانسیسی:
فرنچ کا سب سے طویل لفظ
hippopotomonstrosesquippedaliophobie
36 حروف پر مشتمل یہ لفظ ایک نفسیاتی عارضے کا نام ہے۔
۔
4- ترک:
ترکش زبان میں سب سے طویل لفظ
muvaffakiyetsizleştiricileştiriveremeyebileceklerimizdenmişsinizcesine
ہے۔۔۔70 حروف پر مشتمل اس لفظ کا معنی مجھے ٹھیک طرح سے نہیں سمجھ آسکا تاہم جتنا میں سمجھ پائی اس کے مطابق اس کا مطلب ہے "یقینا تم ان میں سے ہو جنہیں ہم ناکام بنانے میں کامیاب نہیں ہوپائیں گے”۔ 😐🤨
۔
5- سپینش:
ہسپانوی زبان میں سب سے طویل لفظ
esternocleidomastoideitis
ہے جو 30 حروف پر مشتمل ہے اور پٹھوں کی سوجن سے متعلق بیماری کا نام ہے۔
۔
6- روسی:
اس زبان میں سب سے طویل لفظ ایک لقب تھا جس سے کسی زمانے میں سرکاری افسران کو پکارا جاتا تھا۔
превысокомногорассмотрительствующий (prevysokomnogorassmotritel’stvuyushchiy
35 حرفی لفظ کا مطلب ہے "جناب” یا "حضور والا”۔ 😮😝
۔
7- گریک/یونانی:
اس زبان کا سب سے طویل لفظ
Lopadotemachoselachogaleokranioleipsanodrimhypotrimmatosilphioparaomelitokatakechymenokichlepikossyphophattoperisteralektryonoptekephalliokigklopeleiolagoiosiraiobaphetraganopterygon
ہے جو کہ 173 حروف پر مشتمل ہے۔
یہ ایک ایسی ڈش کا نام ہے جس میں مچھلی، مرغ سمیت بہت سے مختکف گوشت کو ملا کر پکایا جاتا تھا۔
۔
8- ہندی:
میرے علم کے مطابق ہندی میں طویل ترین لفظ 16 حرفی لفظ किंकर्तव्यविमूढ़ ہے
جسے "کنکرتویاومودھ” جس کا مطلب ہے "مکافات عمل”۔
۔
9- عربی:
میری معلومات کے مطابق عربی کا طویل لفظ "فأسقيناكموه”۔ یہ لفظ قرآن میں سے ہے جس مطلب ہے "تب ہم نے تمہیں پینے کے واسطے دیا”۔
تاہم یہ کنفرم نہیں کہ باقی عربی میں بھی طویل ترین لفظ یہی ہے یا کوئی اور۔
۔
10- اردو:
اردو میں اتنے طویل الفاظ نہیں ہیں تاہم
کرغیزستان(9 حروف)
قسطنطنیہ(8 حروف)
اردو میں قدرے طویل الفاظ ہیں۔
عورت کا سلیقہ
میری سَس کہا کرتی تھی ۔ "عورت کا سلیقہ اس کے کچن میں پڑی چُھری کی دھار بتادیتی ہے ،خالی...