آج – 17؍فروری 1964
مشہور پاکستانی خاتون شاعرہ” سیما غزل صاحبہ “ کا یومِ ولادت…
نام سیما غزل، 17؍فروری 1964ء کو لاہور میں جمیل الدین عالیؔ (چچا) کے گھر پیدا ہوئی لیکن کراچی میں پروان چڑھی وہیں تعلیم حاصل کی ادبی گھرانے سے تعلق ہے. والد شاعر اور ریڈیو پر اسکرپٹ رائٹر تھے. ریڈیو سے "آؤ بچوں کہانی سنو" لکھنے سے شروعات کی. پھر 1989 میں پاکستان کے مشہور رسالے "دوشیزہ " کی ایڈیٹر رہیں اور ساڑھے 12 سال زمےداری نبھائی ۔ پھر ٹی وی کے لیئے ڈرامے لکھنے لگیں..کئی ڈرامے بے پناہ مشہور ہوئے جن میں مہندی.چاندنی راتیں. انا. ہم سے جدا نہ ہونا کو لگاتار ہر سال لکس ایوارڈ ملے.. اب تک تقریبا" 400 سے ذیادہ ٹی وی ڑرامے لکھ چکی ہیں جس میں سے 375 سے ذیادہ آن ائر آچکے ہیں اب بھی 4 سے ذیادہ ڈرامے آن ائر ہیں جن میں اے آر وائ پہ "دل نہیں مانتا " ہم ٹی وی پہ" دے اجازت جو تو" ہم 2 پہ" شدت". زی زندگی انڈین چینل پہ" میرا سایہ"، پی ٹی وی پہ دو سیریئلز "نا آشنا" اور "چاہت" ہے..ایک شعری مجموعہ "میں سائے خود بناتی ہوں" 2013 میں چھپا ہے اور اس کو 2013 کا پروین شاکر "خوشبو" ایوارڈ سے نوازا گیا. 7 ناولز لکھے جو مارکیٹ اور نیٹ پر موجود ہیں جن میں "چاند کے قیدی" " کمند" ذرد پتوں کا بھنور" کوری آنکھیں" کال بیل" اندھی رات کا بیٹا" اور آدھا وجود" ہیں. نظموں کی کتاب چھپنے کے مراحل میں ہے.کراچی میں ایک ادبی تنظیم " سائبان" کی چئرپرسن ہیں۔
پیشکش : اعجاز زیڈ ایچ
✦•───┈┈┈┄┄╌╌╌┄┄┈┈┈───•✦
مشہور خاتون شاعرہ سیما غزل کے یومِ ولادت پر منتخب کلام بطور خراجِ عقیدت…
اک قیامت کا گھاؤ آنکھیں تھیں
عشق طوفاں میں ناؤ آنکھیں تھیں
راستہ دل تلک تو جاتا تھا
اس کا پہلا پڑاؤ آنکھیں تھیں
ایک تہذیب تھا بدن اس کا
اس پہ اک رکھ رکھاؤ آنکھیں تھیں
جن کو اس نے چراغ سمجھا تھا
اس کو یہ تو بتاؤ آنکھیں تھیں
دل میں اترا وہ دیر سے لیکن
میرا پہلا لگاؤ آنکھیں تھیں
قطرہ قطرہ جو بہہ گئیں کل شب
آؤ تم دیکھ جاؤ آنکھیں تھیں
✧◉➻══════════════➻◉✧
بارش تھی اور ابر تھا دریا تھا اور بس
جاگی تو میرے سامنے صحرا تھا اور بس
آیا ہی تھا خیال کہ پھر دھوپ ڈھل گئی
بادل تمہاری یاد کا برسا تھا اور بس
ایسا بھی انتظار نہیں تھا کہ مر گئے
ہاں اک دیا دریچے میں رکھا تھا اور بس
تم تھے نہ کوئی اور تھا آہٹ نہ کوئی چاپ
میں تھی اداس دھوپ تھی رستہ تھا اور بس
یوں تو پڑے رہے مرے پیروں میں ماہ و سال
مٹھی میں میری ایک ہی لمحہ تھا اور بس
●•●┄─┅━━━★✰★━━━┅─●•●
سیما غزل
انتخاب : اعجاز زیڈ ایچ