23 اگست 1967
سندھی زبان کی خواتین شاعرات میں صف اول کی فہرست میں شامل رخسانہ پریت چنڑ آج 54 سال کی ہو گئی ہیں۔ وہ 23 اگست 1967 کو حیدر آباد میں پیدا ہوئیں لیکن ان کا آبائی شہر نوابشاہ( سندھ) ہے۔۔ ان کا اصل نام رخسانہ ہے "پریت " تخلص ہے اور چنڑ قبیلے سے تعلق ہے والد صاحب کا نام محمد صدیق ہے ۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد پیپلز میڈیکل کالج نوابشاہ میں ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور 1998 میں محکمہ صحت سندھ میں لیڈی میڈیکل آفیسر تعینات ہوئیں ۔ ڈاکٹر رخسانہ نے 1988 سے سندھی زبان میں شاعری کی ابتداء کی ۔ وہ ریڈیو پاکستان حیدر آباد میں مختلف پروگراموں کی میزبانی کے فرائض بھی سر انجام دیتی رہیں جبکہ ریڈیو پاکستان حیدر آباد اور خیرپور میں سندھ کے بہت سے نامور سندھی گلوکاروں اور گلوکاراؤں نے ان کی غزلیں اور گیت گائے ہیں جو کہ بہت مقبول اور مشہور ہوئے ۔ ڈاکٹر رخسانہ پریت چنڑ صاحبہ کے اب تک 2 شعری مجموعے شایع ہو چکے ہیں جن میں ایک " پیاسی سابھیاں جل تھل خواب " اور دوسری کتاب " نگاھن جا سجدا " غزلیات پر مشتمل ہے ۔ ڈاکٹر صاحبہ محکمہ صحت سندھ میں مختلف عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں۔ وہ شعر و ادب کے علاوہ انسانی اور خاص طور پر خواتین کے حقوق کے لیے بھی فعال کردار ادا کر رہی ہیں ۔ ان کے شعری مجموعے نگاہن جا سجدا سے ایک غزل بطور نمونہ قارئین کے ذوق کی نذر ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رخسانہ پریت چنڑ .
.
محبت ..م کونھن
وفائن جا سجدا
گناھن جي بھو کان خدائن جا سجدا
¤
چھڈي خلق رڑندي
مڑیا مسجدن ڈي
ھي منصف :گٹیندي
ملائن جا سجدا
¤
سھٹ اھنج بہ ھک عبادت وڈي آ
ھي سورن جا سجدا عذابن جا سجدا
¤
اوھان بھل سراپا جھکو سرزمین تي
اسان جا پرینء'کي
نگاھن جا سجدا