سن1909ء میں مارکونی(Marconi) کو دنیا کا سب سے پہلا نوبل انعام جو کسی کو پریکٹیکل چیز ایجاد کرنے پر دیا گیا، اس لئے پیش کیا گیا تھا کیونکہ اس نے انسانی تاریخ میں سب سے پہلے ریڈیو ویوز (Radio Waves) کو کمیونیکیشن(Communication) کے ذریعے کے طور پر استعمال کرکے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا تھا۔
مارکونی 25 اپریل 1874 عیسوی کو اٹلی میں پیدا ہوا اور 63 برس کی عمر میں 20جولائی 1937 کو اٹلی کے اندر ہی فوت ہوا۔
اس نے دنیا کا سب سے پہلا انٹرنیشنل شارٹ ویو براڈکاسٹ سٹیشن(Short Wave Broadcast Station) قائم کیا اور 1899 عیسوی کے اندر مارکونی ٹیلی گراف کمپنی کی بنیاد رکھی۔
مارکونی نے ریڈیو، وائرلیس ٹیلی گرافی(Wireless Telegraphy)، مونو پول انٹینا(Monopole Antenna) ، مگنیٹک ڈیٹیکٹر(Magnetic Detector) سمیت بہت سی چیزیں ایجاد کیں۔
اسکے علاوہ مارکونی نےلارڈ کیلون(Lord Kelvin) میڈل، جان سکاٹ لیگسی(John Scott Legacy) میڈل اور جان فرٹز( John Fritz) میڈل سمیت سینکڑوں اعزازات حاصل کئے۔
مارکونی کی تمام ایجادات اور بے انتہا کامیابی کے پیچھے صرف ایک ہی راز پوشیدہ تھاوہ یہ کہ:
"Nothing is Impossible"
اسکا انتہائی پختہ یقین تھا کہ اس دنیا میں کوئی بھی کام ناممکن نہیں ہے۔ آپکو بظاہر جتنی بھی چیزیں ناممکن نظر آتی ہیں وہ صرف اور صرف اس چیز کے بارے میں محدود علم کی وجہ سے ہے۔ کسی بھی ناممکن چیز کو ممکن صرف اسی صورت میں بنایا جا سکتا ہے جب اسکے ہر پہلو کے بارے میں ہر لحاظ سے معلومات حاصل کی جائیں۔ جتنی زیادہ معلومات آپ اکٹھی کرتے چلے جائیں گے اتنا ہی بظاہر ناممکن نظر آنے والی چیز یا کام آپکو ممکن ہوتا دکھائی دیتا چلا جائے گا۔
کسی بھی چیز کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کا ایک ذریعہ آپکے اپنے مشاہدات، تجربات اور تخلیقی صلاحیتیں ہیں جبکہ آپ دوسرے انسانوں کے مشاہدات، تجربات اور ان سے حاصل ہونیوالے نتائج سے بھی بے بہا معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
مثلا مارکونی کی وائرلیس کمیونیکیشن کی ایجاد سے پہلے بغیر کسی تار کو استعمال کئے معلومات کو ایک جگہ سے دوسری جگی بھیجنا بالکل ناممکن سمجھا جاتا تھا۔ لیکن مارکونی نے اپنے Nothing is Impossible کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے اس ناممکن کو ممکن بنانے کیلئے دن رات محنت جاری رکھی اور اس کو ممکن بنانے کے ہر پہلو پر زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کر کے تجربات کرتا رہا۔ اوربالآخر ہینرچ ہرٹز(Heinrich Hertz) کی دریافت کردہ ریڈیو ویوز کو استعمال میں لاکر وائرلیس کمیونیکیشن کو ممکن بنانے میں کامیاب ہوگیا۔
آپ بھی مستقل مزاجی کے ساتھ مارکونی کے Nothing is Impossible کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، اپنے اور دوسرے لوگوں کے مشاہدات و تجربات اور ان سے حاصل ہونیوالے نتائج کی روشنی میں اپنی خدا داد ذہنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ہر ناممکن نظر آنے والی چیز کو ممکن بناسکتے ہیں!