(Last Updated On: )
بڑی ہوجائے جو لڑکی تو سن لیں
توازن سے اسے اچھی غذا دیں
جو ہو دردِ کمر تو جان لیجے
سپاری پاک صبح و شام دیجے
لٹیں زلفوں کی جوگرنے لگیں تو
مسلسل آ ملہ رو غن لگاؤ
جو ہو سیلان کی تکلیف زیادہ
تو سیلانی کا کر لیجے ارادہ
اگر اسقاط کی ہو وے شکایت
نشارہ عاج والی دے گی راحت
مہاسے کیل جو چہرے پہ آئیں
مصفّیّات صبح و شام کھائیں
اگر کرنا ہو اپنا رنگ گو را
لگا لیجے گا غازہ حسن افزا
نزاکت ہو اگر لا نا بدن میں
بدن پہ روغنِ بادام مل لیں
اگرمتلی کاہویا قئےکا احساس
تورکھ لینا اناریں اپنے ہی پاس
اگر ہو قبض تو یہ بات سن لیں
درم بھر رات میں گُلقند کھائیں
اگر ہو بچّے دانی میں رسولی
تو نافع ہوگا اطریفل غدودی
جوبچے کے لئے کم دودھ ہو تو
ستاور کی دوا دو بار دے دو
اگربچّے نہیں گھر میں کسی کے
تو مل کر قاسمی سے مشورہ لے