منطقی مغالطے Logical Fallaciesبحث و مباحثہ کے دوران استعمال ہونے والے ایسے دلائل ہوتے جو بظاہر بڑے عقلی محسوس ہوتے ہیں لیکن منطقی لحاظ سے ہرگز مضبوط نہیں ہوتے. مثلاً 1. Ad Hominem بحث کے دوران مخالف کے اعتراضات یا دلائل کا علمی جواب دینے کی بجائے اس کی ذات پر حملہ کرنا۔ مثلاً حسن نثار کو حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی پر تنقید کا دفاعی جواب دینے کی بجائے اسے شرابی وغیرہ کہہ کر اس کی ذات پر بات شروع کر دینا۔ یہ منطقی مغالطہ ہے جس میں سامعین مبتلا ہو سکتے ہیں.
Fallacy of the Converse/Converse Error
بنیادی مقدمے سے معکوس نتیجہ اخذ کرنا۔ مثلاً اگر مجھے زکام ہو تو میرا گلا بھی خراب ہو گا چونکہ میرا گلا خراب ہے لہذا مجھے زکام ہے یہ منطقی مغالطہ ہے ضروری نہیں کہ گلا صرف زکام سے ہی خراب ہو۔ گلا خراب ہونے کی اور بھی وجوہات ہو سکتی ہیں۔
Argumentum ab Auctoritate
ایسا مغالطہ جس میں کسی شخص کے دعوے کی سچائی کو خارجی دلائل کی بجائے اسی کی باتوں سے ثابت کرنا۔ مثلاً کسی اسکالر کے کسی دعوی یا نظریہ کو بجائے خارجی دلائل کے انہی کی تحاریر سے ثابت کرنا۔ 4. Argumentum ad Ignonatiam ایسا مغالطہ جس میں کسی مقدمہ کو اس بنیاد پر سچ یا جھوٹ مان لینا کہ ابھی تک اس کی تصدیق یا تردید میں کوئی ثبوت نہیں مل سکا۔ مثلاً یہ کہنا چونکہ یہ ثابت نہیں کیا جاسکتا کہ بھوت پریت نہیں ہوتے لہذا اُن کا وجود ہے. یعنی چونکہ عدم وجود ثابت نہیں ہو سکا لہازا معلوم نہ ہونے کے باوجود اسے معلوم جاننا۔
Argumentum ad Populum or Bandwagon
ایسا مغالطہ جس میں کسی مقدمہ کو منطقی دلائل کی بجائے اس بنیاد پر سچ مان لینا کہ اکثریت اسے سچ مانتی ہے۔ مثلاً یہ کہنا کہ چونکہ سب لوگ ایسا کر رہے ہیں تو یہ کام لازمی ٹھیک ہی ہو گا.
Argumentum ad Passiones
ایسا مغالطہ جس میں مخالف کے دلائل کو منطق سے رد کرنے کے بجائے اسکے جذبات کو ابھارنا۔ مثلاً کہنا کہ اگر تیری بات ٹھیک ہے تو کیا فلاں فلاں عالم غلط کہتا ہے یا اگر تو ٹھیک ہے تو کیا تیرے آباؤ اجداد سارے غلط تھے؟
Red herring fallacy
ایسا مغالطہ جس میں اصل بحث یا سوال سے توجہ ہٹانے کے لئے نئی بحث شروع کر دی جاتی ہے مثلاً جب نواز شریف سے اُس کی منی ٹریل مانگی جاۓ تو وہ اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت کی بحث شروع کر دیتا ہے۔
(خرم ذکی مرحوم کے مضمون قطع و برید سے تلخیص)