منی کیسے بنتا ہے؟
مرد سے جو منی خارج ہوتا ہے وہ جسم میں کسی ایک جگہ نہیں بنتا۔ منی کا کچھ 70 فیصد حصہ سیمینل ویزیکل میں بنتا ہے۔ سیمینل ویزیکل میں بننے والے فلوئڈ میں فروکٹوز، وٹامن سی، اینزائمز، پروٹینز وغیرہ ہوتی ہیں۔
منی کا کچھ ایک چوتھائی حصہ پروسٹیٹ میں بنتا ہے۔ پروسٹیٹ سے نکلنے والا فلوئڈ منی کو دودھیا سا رنگ دیتا ہے۔ پروسٹیٹ کے فلوئڈ میں بھی سپرم کی غذائیت اور اینزائمز وغیرہ ہوتے ہیں۔
پھر بلبویوریتھرل گلینڈز کا فلوئڈ بھی منی کا حصہ بنتا ہے۔ منی کے اخراج سے پہلے پیدا ہونے والا شفاف فلوئڈ اسی سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ یوریتھرا میں منی کے لیے فرکشن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
ان اعضاء کی پوزیشن تصویر میں دکھائی گئی ہے۔ منی نہ تو ہڈیوں کے گودے سے بنتا ہے اور نہ ہی ریڑھ کی ہڈی میں اور نہ ہی یہ گردوں سے گزرتا ہے۔
یہ تحریر فیس بُک کے اس پیج سے لی گئی ہے۔