مینگا نیز کی اہمیت:
۱۔کلورو فل (پتوں میں موجود سبز مادہ) اور فوٹو سینتھیسیز (وہ عمل جس میں پودے سورج کی روشنی میں اپنے لئے خوراک تیار کرتے ہیں) کو بننے کے عمل میں ابتدائی عناصر ہے جس کے بغیر یہ عمل بہتر طریقے سے ممکن نہیں ہو پاتا۔
۲۔نائٹروجن اور کاربو ہائیڈریٹس کے میٹا بولیزم (غذا کا جزو بدن ہونا) میں مدد دیتا ہے۔
۳۔ مینگانیز کی موجودگی میں Oxydation of Reduction کا عمل ( وہ عمل جس میں ایک پودوں میں کیمیائی عمل کے دوران یا تو آکسیجن جمع ہو جاتی ہے یا ہائیڈروجن کو نکال دیا جاتا ہے ) یہ عمل مینگانیز کی موجود میں عمل میں آتا ہے۔
۴۔پودوں کے اندر موجود بہت سے اینزائمز سسٹم موجود ہوتے ہیں جن میں مینگانیز اہم کردار ادا کرتا ہے۔
۵۔مینگانیز کاپر،آئرن اور زنک کے ساتھ استعمال کرنے سے پودوں کی روکی ہوئی نشو نما چل پڑتی ہے
مینگانیز کس کس طرح متاثر ہوتی ہے؟
۱۔زیادہ پی ایچ والی زمینوں سے مینگا نیز متاثر ہوتی ہے۔
۲۔وہ زمینیں جن میں چونے کا پتھر زیادہ پایا جائے وہاں سے مینگانیز متاثر ہوتی ہے۔
۳۔ہلکی اور ریتلی زمینوں سے مینگانیز متاثر ہوتی ہے۔۔۔
۴۔وہ زمینیں جن میں پوٹاشیم کی مقدار کم ہو وہاں پر مینگا نیز متاثر ہوتی ہے۔۔۔
۵۔جہاں آرگینک میٹر کم ہو وہاں سے مینگانیز زمین سے متاثر ہوتی ہے۔۔
۶۔وہ زمینیں جن میں کاپر،زنک،اور آئرن کی مقدار زیادہ ہو یا زیادہ ڈال دی جائے تو مینگانیز متاثر ہوتی ہے۔۔
۷۔ٹھنڈا اور نمی والا موسم لگاتار رہے تو مینگانیز متاثر ہوتی ہے۔۔
۸۔وہ زمینیں جو اپنی بناوٹ کے لحاض سے مینگانیز سے محرورم ہوتی ہیں ان میں مینگانیز کی کمی رہتی ہے۔۔۔
یہ وہ صورتیں ہیں جن کے ہونے سے مینگانیز پودوں کو دستیاب نہیں ہو پاتی۔۔
مینگانیز کی کمی پودوں کے کونسے پتوں میں دیکھی جاسکتی ہے؟
مینگا نیز کی کمی جب بھی آتی ہے پودوں کے اوپر والے نئے پتوں میں آتی ہے۔۔۔
مینگانیز کی مقدار جب زیادہ استعمال کی جائے تو کون کونسے اجزاء متاثر ہوتے ہیں؟
مینگا نیز کی مقدار جب ایک حد سے زیادہ استعمال کی جائے تو زمین سے آئرن متاثر ہوتی ہے پودوں تک نہیں پہنچ پاتی۔۔۔
مینگا نیز کا استعمال کن کن فصلات کیلے حساس ترین سمجھاجاتا ہے؟
تمام تُرشاوہ پھلدار پودے،انگور،سٹرابری،ٹماٹر،آلو، پھلیدار فصلیں، تمام سبزیات وغیرہ حساس ترین فصلات ہیں جن میں متوازن مقدار سے زیادہ استعمال کرنا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔۔
مینگانیز کی متوازن مقدار پر ایکڑ کیا ہونی چاہیے؟
اگر آپکی زمین کی ٹیسٹ رپورٹ میں مینگانیز
0.0-0.5ppm
بتائی گئی ہو تو پر ایکڑ 9.08 کلو گرام مینگانیز استعمال کریں۔۔
اگر آپکی زمین کے ٹیسٹ میں مینگا نیز
0.5-1.0ppm
کے درمیان ہو تو 4.54 کلو گرام مینگانیز استعمال کریں۔۔
اگر مینگانیز
1.0ppm
سے زیادہ ہو تو زمین میں مینگانیز کا استعمال بلکل نا کریں۔
آگے بڑھو کسان
منجانب:کسان گھر