مکئی کی فصل میں بوران کی کمی کی وجوہات
کسان اور زمین کا مکالمہ
کسان: میری مکئی کی فصل میں بوران کی کمی کیوں آتی ہے کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
زمین: میری کسان بہت سی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے آپکی مکئی میں "بوران" کی کمی آتی ہے جس کی وجوہات درج ذیل ہیں۔
1۔جب آپکی زمین کا پی ایچ لیول زیادہ ہوتا ہے تو بوران زمین میں متاثر ہوتی ہے۔
2۔جس زمین میں چونے کے پتھر یا چونے کی مقدار زیادہ پائی جائے وہاں بوران متاثر ہوتی ہے۔
3۔وہ زمین جن میں نائٹروجن اور کیلشیم کو زیادہ ڈالا جائے وہاں پر بوران متاثر ہوتی ہے۔
4۔وہ زمینیں جو ریتلی یا ہلکی ہوتی ہیں وہاں پر بوران کی ہمیشہ کمی رہتی ہے پانی لگنے سے نیچے بہہ جاتی ہے۔
5۔جن علاقوں میں سخت سردی پڑتی ہے وہاں کی زمینوں میں بوران کی کمی رہتی ہے۔
6۔جب کسان اپنی فصلوں کی باقیات جلا دیتا ہے،پرالی، گنے کی کھوری، مکئی کے ٹانڈے وغیرہ ان زمینوں میں تمام نیوٹرینٹس جو پودے کو چاہیے ہوتے ہیں سب ختم ہو جاتے ہیں اور زمین کا پی ایچ بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔
کسان: زمین آپنے جو باتیں بتائیں اس سال میں ان پر عمل کروں گا اور نا تو زیادہ نائٹروجن استعمال کروں گا اور نا ہی کیشیم کا زیادہ استعمال کروں گا تاکے میری فصل کے تمام اجزا زمین میں بہتر طریقے سے کام کر سکیں اور نا میں آج کے بعد فصلوں کی باقیات کو آگ لگاوں گا۔
زمین: شاباش اور اپنے قریبی کسانوں کو بھی بتائیں کے کیمیکل کو بہت ہی احتیاط سے استعمال کریں کبھی بھی ایک نیوٹرینٹ استعمال نا کریں اور جب بھی استعمال کریں 10سے 15کلو NPKکا استعمال کریں۔
نوٹ:اگر آپ ان میں سے کسی بھی وجہ سے اپنی زمین کی بوران کو متاثر نا کریں تو آپکو بوران کی کمی نہیں نظر آئے گی اور فصل کمزوربھی نہیں ہو گی۔
حافظ محمد صابر