کالا بِچھو
(عربی)عقرب(فارسی) کشروم (سندھی) وچھوں (انگریزی) میں Scorpion
کہتے ہیں
مشہور زہریلہ کیڑا ہے جس کے ڈنگ سے شدید درد ہوتا ہے سیاہ اور زرد دو قسم کا ہوتا ہے زرد بچھو ہر جگہ مکانوں میں اینٹ پتھروں کے نیچے مل جاتے ہیں اس کا زہر کمزور ہوتا ہے زرد بچھو کسی دوا کے کام نہیں آتا سیاہ بچھو پہاڑی چٹانوں کی دراڑوں میں رہتا ہے اس کا جسم خلیوں میں ڈھکا ہوتا ہے اس کی لمبائی 3 انچ تک ہوتی ہے یہ کیڑا تمام سال بھوکا پیاسا پڑا رہتا ہے صرف برسات میں باہر نکلتا ہے اس کی عمر چار سال تک ہوتی ہے
رنگ۔
سیاہ ، بھورا سبزی مائل سیاہ
مقدار خوراک۔
اس کی راکھ ایک گرام سے دو گرام تک استعمال کریں ۔
فوائد۔
اس کا روغن تیار کر کے فالج لقوہ کے لئے استعمال کرتے ہیں معجون عقرب اس کا مشہور مرکب ہے روغن عقرب گردے کی پتھری توڑنے کی بہترین دوا ہے خواہ پتھری گردے میں ہو یا مثانہ میں انشاء اللہ پتھری دور ہو جائے گی.
_______________________________________________
معجون عقرب
وجہ تسمیہ اپنے جزءِ خاص عقرب (بچھو)کے نام سے موسوم ہے۔
افعال و خواص اور محل استعمال مخرج و مفتت سنگ کردہ و مثانہ ہے۔ دیگر اجزاء مع طریقۂ تیاری
حب کاکنج ۲۰ گرام، جنطیانا ۱۵ گرام ، جند بیدستر۱۰ گرام، عقرب سوختہ ۱۲ گرام، فلفل سفید، فلفل سیاہ۔ ہر ایک ۱۰ گرام زنجبیل ۵ گرام۔ تمام ادویہ کو کوٹ چھان کر شہد خالص سہ چند کے قوام میں ملا کر معجون بنائیں۔ مقدار خوراک ۔نصف گرام تا ایک گرام۔
بشکریہ
حکما ہند کے مجربا
حیوانی جبلت، مکھیوں کا دیوتا، مکڑیوں بھرا جزیرہ اور ہم
( نوبل انعام یافتہ ولیم گولڈنگ کے ناول ’ لارڈ آف فلائیز ‘، 1954ء پر تبصرہ ) یہ پچھلی صدی...