::: * رسالے کا نام : ماہ نامہ " سب رس"، کراچی ۔۔۔ زور نمبر۔
* بانی مدیر: پروفیسر خواجہ حمیدالدین شاہد مرحوم
* مدیر : ڈاکٹر فیاض الدین۔
* سال اشاعت : اکتوبر تا دسمبر 2001۔
* تبصرہ نگار : احمد سہیل۔
" سب رس" کا یہ خصوصی پرچہ ڈاکٹر سید محمد محی الدیں قادری زور ( آمد: 25 دسمبر 19055 ۔۔۔۔ رخصت: 25 ستمبر 1962)، کی شخصیت اور ادبی کارناموں پر ایک مختصر مگر جامع خراج تحسین ہے۔۔ ڈاکٹر زور مرحوم ایک بلند پایہ ماہر لسانیات، ادبی نظریہ دان، تاریخیات، ناقد اور محقیق تھے۔ انھوں نے اردو زبان و ادب اور دکنی تہذیب اور ثقافت کی جو گراں قدر پایہ خدمات انجام دی وہ بھلائی نہیں جاسکتی۔ زور صاحب پر اس پرچے میں شامل تمام مضامین بہت عمدہ اور معلوماتی ہیں اور ان کے کئی ایسے فکری اور علمی کارناموں کا انکشاف ھوتا ھے جو لوگوں کو کم ہی معلوم ہیں۔ ::::
**********
** جملہ معترضہ :
جناب سید محی الدیں قادری زور صاحب سے میرا تعارف جناب خواجہ حمید الدیں شاہد نے کروایا تھا۔ میں شاہد صاحب کے گھر میں ہونے والی شعری نشتوں میں شرکت کرنے میں اکژ " بی " بلاک شمالی ناظم آباد, کراچی، جایا کرتا تھا۔ خواجہ حمید الدین شاہد مرحوم زور صاحب کے شاگرد تھے۔وہ اکثرمجھ سے زور صاحب کی باتیں کیا کرتے تھے۔ انھوں نے مجھے زور صاحب کی کتاب " معنی شکن" پڑھنے کو دی۔ کتاب پڑھکر میں نے یہ محسوس کیا کیا ژاک دریدا کا 'ردتشکیل' کا نظریہ تو زور صاحب نےبہت پہلے پیش کردیا تھا۔ دریدا کا یہ نظریہ تو 1970 میں سامنے آیا تھا۔ زور صاحب نے اردو تحقیق ، تنقید اور متنی اسلوب کو جدید مناجیاتی افق دئیے جو " سائنینسی لسانیات و تنقید" کے زمرے میں آتے ہیں۔
یہ کالم فیس بُک کے اس پیج سے لیا گیا ہے۔