(Last Updated On: )
ماہر امراض چشم ڈاکٹر عبدالمعز شمش کی اپنی نوعیت کی منحصر بہ فرد تالیف بعنوان ” آنکھ اور اردو شاعری ” پر منظوم تاثرات
آنکھ و اردو شاعری پر ہے معز کی جو کتاب
ان کی اس تالیف کا اب تک نہیں کوئی جواب
ہے یہ دنیائے ادب میں خوبصورت انتخاب
آنکھ کے عنوان پر اشعار ہیں یہ لاجواب
درحقیقت آنکھ قدرت کا حسیں انعام ہے
ہے اسی پر منحصر سارے جہاں کی آب و تاب
آنکھ سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں ہے جسم میں
کرتی ہے سب کے یہی شرمندہ تعبیر خواب
آنکھ کے عنوان ہر شعرا کا معیاری کلام
دیکھنا ہے آپ کو یکجا تو دیکھیں یہ کتاب
ڈاکٹر عبدالمعز کا ہے یہ ادبی شاہکار
جس کے ہیں مداح اقصائے جہاں میں شیخ و شاب
خانہ دل کا یہی برقی ہے روشن ایک باب
آنکھ ہی کرتی ہے سب کو روشنی سے فضیاب