اپریل عیسوی تقویم کاچوتھامہینہ ہے۔جس کانام یونانی دیوی"افروڈائٹ"سےمستعارہے۔جو محبت,حسن,مسرت کی دیوی ہے۔اگر پاکستان کی تاریخ کاجائزہ لیں تواپریل خزاں کےعروج کانام ہے۔اپریل1937 میں امجدنےلکھاتھا"پروتےہیں لڑی سی موتیوں کی,تارمثرگاں میں۔"یہی کام جاری ہے۔
4اپریل1948:پاکستان کےوزیراعظم لیاقت علیخان اعلان کرتےہیں پاکستان کادستورقرآن وشریعت کی روشنی میں تیارہوگا۔یہ روشنی انکی زندگی لیکرگل ہوئی۔رعنالیاقت کیخلاف فتوےاسی روشنی میں تحریر ہوتےرھے۔۔!
6اپریل1948:چودھری رحمت علی واپس پاکستان آتےہیں۔آتےہی قائداعظم کیخلاف محازکھولتےہیں۔
21اپریل1948:UNOمیں مسئلہ کشمیرکےحوالےسےقرارداد منظورہوئی۔اس پرعمل کرکےمسئلہ کشمیرکیاجاناتھا۔جسےنہیں ماناگیا۔شایداب ثالثی ہوگئی ہے۔
26اپریل1948:قائدکرپشن کےالزامات لگاکرایوب کھوڑوکی حکومت ختم کرتےہیں۔کھوڑوپرکرپشن کامقدمہ چلتاہے۔8اگست1949کو باعزت بری ہوتےہیں۔یہ کھیل جاری ہے۔
27اپریل1948:قائدنےچیمبرآف کامرس سے خطاب کرتےہوئےکہاحکومت وسائل کو زیادہ سے زیادہ آزادرکھےگی۔یعنی وسائل پرمرکزی حکومت کااختیارکم ہوگا۔18ویں ترمیم قائدکا خواب ہے۔اسکے مخالفین کون ہیں؟
22اپریل1949:بلوچستان کا نظام چلانےکیلئے15رکنی مشاورتی کمیٹی بنائی گئی۔آج بھی15بندےیہی کام کرتےہیں۔
8اپریل1950:نہرواورلیاقت علیخان اقلیتوں کےحقوق اورمہاجرین کی جائیدادکےتحفظ کےمعاہدےپردستخط کرتےہیں۔اس معاہدےکی سیاہی1951کی پنڈی سازش سےخشک ہوتی ہے۔
3اپریل1951:پنجاب مسلم لیگ ممتاز دولتانہ کوپارلیمانی لیڈرمنتخب کرتی ہے۔وہ ملک کےپہلےدھاندلی زدہ الیکشن کی بدولت اس منصب تک پہچے۔
10اپریل1951:حکومت نےروزنامہ امروزکےمدیرحمیدہاشمی کوگرفتارکرلیا۔انکا قصوربھی وہی تھاجوشکیل الرحمان کاہے۔تاریخ کاسفر!
15اپریل1951:ممتازدولتانہ وزیراعلی پنجاب کاحلف اٹھاتےہیں۔حلف کی پابندی3اپریل1953میں ختم ہوئی۔جب انکشاف ہواوہ مرکزی حکومت کیخالف سازش کرتےرھے۔یہی کہانی آج بھی ہے۔
12اپریل1951:اسمبلی میں پنڈی سازش کیس کی تحقیقات کیلئے خصوصی عدالت میں پیش کرنےکابل پیش ہوتاہے۔13اپریل کومنظورہوجاتاہے۔آرمی ایکٹ میں ترمیم کتنےگھنٹوں میں منظورہوئی۔
20اپریل1951:بلوچستان کوصوبہ بنانے کی تجویزسامنےآتی ہے۔جس پرپورے20 سال بعدعمل ہوتاہے۔آرمی ایکٹ میں ترمیم تھوڑی ہے۔!
28اپریل1951:سجادظہیرکوگرفتارکیا جاتاہے۔ان پرپنڈی سازش کیس کاالزام ہے۔اس کیس کافیصلہ کیاتھا۔۔؟
2اپریل1953:وزیرخارجہ سرظفراللہ نے اسمبلی میں بیان دیاچینی افواج ہنزہ کےقریب سرحدپرجمع ہورہی ہیں۔پاکستان کےحفاظتی اقدامات پورےہیں۔اقصائےچین پرقبضہ کیسےہوا؟
4اپریل1953:گورنرپنجاب چندریگرنےبیان دیاعالمی بنک کی مددسےبھارت کیساتھ نہری پانی کامسئلہ حل کرلیں گے۔ اس پراحتجاج شروع ہوا۔ایک ماہ بعدگورنری سےہٹائےگئے۔ستمبر1960میں ایوب خان نےیہی کام کیا۔احتجاج نہیں ہوا۔
6اپریل1953:پشتوشاعراسلم خٹک کوپبلک سیفٹی ایکٹ کےتحت گرفتارکر لیاگیا۔
17اپریل1953:ناظم الدین کی حکومت کوبرخاست کیاجاتاہے۔انکواستعفی دینے دینےکا کہاگیا۔انکارپرحکومت برخاست کردی گئی۔اسکےساتھ ہی امریکہ میں سفیرمحمدعلی کووزیراعظم نامزدکردیاگیا۔احساس محرومی ایسے کم ہوتاہے۔!
3اپریل1954:فضل الحق وزیراعلی بنگال منتخب ہوتےہیں۔29مئی کوبرطرف ہوجاتےہیں۔
اپریل1959:حکومت نےپاکستان ٹائمز اورامروز کےاخبارات پرقبضہ کیا۔اس حملےکا منصوبہ برئگیڈئر ایف-آر-خان نے تشکیل دیا۔فتوحات کیا کیا۔!
اپریل1960:میں پریس اینڈ پبلیکیشن آرڈیننس نکالا گیا۔جس کامقصد آمریت مخالف اخبارات کو بندکرنا تھا۔پیمرا اب یہی کام کرتا ہے۔بدلا کیا ہے۔۔؟
16اپریل1962:میں مشہورزمانہ راجشاہی فسادات ہوئے۔ان فسادات میں کئی ہندوخاندان بربادہوئے۔فسادات کاالزام جنرل اعظم کےسرلگایاگیا۔
22اپریل1968:ڈیفنس رول کےتحت شورش کاشمیری کےاخبارچٹان پرپابندی لگادی گئی۔یادرھےڈیفنس رول کےتحت انگریزبھی اخبارات پرپابندی لگاتےتھے۔ہم نےآزادی حاصل کی تھی۔!
11اپریل1969:جنرل یحیی بیان دیتےہ ہیں کہ فوج کےسیاسی مقاصدنہیں ہیں۔وہ صرف شفاف طریقےسےانتقال اقتدار چاھتےہیں۔یہی بیان جولائی1977میں جنرل ضیاالحق نےدیاتھا۔
6اپریل1971:جنرل ٹکامشرقی پاکستان کےگورنرمقررہوتےہیں۔بنگال کےقصاب کا لقب پاتےہیں۔تاریخ اپریل میں کیاکیا دیکھتی ہے۔۔!
4اپریل1979:سابق وزیراعظم بھٹوکوپھانسی دی جاتی ہے۔پنڈی میں دوسرےوزیراعظم کاقتل ہے۔تیسرےکےقاتل"نامعلوم"ہیں۔13اپریل1984:بھارت سیاچن پرقبضہ کرتاہے۔ہم افغانستان میں روس کےٹکڑے کرنے میں مگن ہیں۔
10اپریل1988:اوجھڑی کیمپ کاحادثہ ہوتاہے۔دھماکےفوجی اڈےپرہوتےہیں۔برطرف سول وزیراعظم ہوتاہے۔!
17اپریل1993:وزیراعظم نوازشریف کی سے ڈکٹیشن نہ لینےکی بات کرتے ہیں۔19اپریل1993کواسمبلی ٹوٹ جاتی ہے۔یہ ڈکٹیشن کون دیتاہے؟کیوں دیتاہے؟
8اپریل2010:آئین میں18ویں ترمیم ہوتی ہے۔آئین اصل شکل میں بحال ہوتا ہے۔2010کےبعدسے4وزرائےاعظم اورایک صدرکاکڑااحتساب ہوتےدیکھاگیا۔یہ 18ویں ترمیم کیاہے؟
30اپریل2002:مشرف صاحب ریفرنڈم جیت جاتےہیں۔عوام کی بھاری تعداد ان کومنتخب کرتی ہے۔2013کےالیکشن میں انکی جماعت نے1%ووٹ بھی نہیں لیا۔یہ کیاہوا؟
اپریل کی طویل کہانی جاری ہے1996کاموڑ بھی آتاہے جب تحریک انصاف کی بنیاد رکھی گئی۔یہ حسن کی دیوی کا کارنامہ ہے۔۔!