السلام علیکم…..!!
آج ارم کی فرمائش پہ برین مصالحہ (مغز مصالحہ)
کی ریسیپی جو مجھے بالکل نہیں پسند لیکن اگر اس ترکیب سے بنائیں تو بہت اچھا بنتا….!!
اجزا …..!!
مغز یا برین ……. ایک کلو (اچھی طرح دھو کے صاف کر لیں )
پیاز …… دو (دھو کے کاٹ کے باریک باریک کاٹ لیں )
ادرک ……. کافی ساری (تقریبا چار پانچ انچ کا ٹکڑا)
ٹماٹر ……. تین باریک کاٹ لیں
دہی ……. چار پانچ کھانے کے چمچ
نمک , مرچ ہلدی …..حسب ضرورت
زیرہ …. ایک چائے کا چمچ
رائی ….. ایک چٹکی آپشنل
گرم مصالحہ پاؤڈر ….. ایک کھانے کا چمچ بھر کے
کستوری میتھی …… مٹھی بھر کے
سبز مرچ اور سبز دھنیا ….. باریک کاٹ لیں
گھی یا آئل….. حسب اندازہ (اس میں بہت کم استعمال ہوتا ہے عام سالن وغیرہ سے)
بنانے کا طریقہ ……
سب سے پہلے ایک برتن میں پانی ابال لیں جب وہ ابلنے لگے تو اس میں ایک چمچ ہلدی ڈال کے مغز ڈال دیں اور پانچ سات منٹ ابال لیں تاکہ اس میں جو بساند ہے وہ کم ہو جائے
اب گھی یا آئل گرم کر کے پیاز گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں …… ٹماٹر ڈال کے بھونیں اچھی طرح….اب ادرک ڈال کے بھون لیں…..ادرک زیادہ اس لیے یوز ہوتی ہے تاکہ مغز کی سمیل ختم ہو
اب دہی ڈال کے کچھ دیر بھونیں
ساتھ ہی نمک مرچ ہلدی زیرہ رائی خشک دھنیا پاؤڈر ڈال کے بھونیں
مصالحہ گل جائے تو مغز ڈال دیں
اسے بھونیں
اگر آپ اس کے موٹے ٹکڑے پسند کرتے ہیں تو ایسے رہنے دیں ورنہ چمچ سے اسے پیس لیں مطلب یہ گل کے قیمے کی طرح کا بن جائے گا……
بھون لینے کے بعد کستوری میتھی اور گرم مصالحہ پاؤڈر ڈالیں اور دو منٹ بعد سبز دھنیا اور سبز مرچ سے گارنش کر کے اتار لیں……
نان گرم روٹی سلاد کے ساتھ سرو کریں
نوٹ ….. رائی ڈالنا ضروری نہیں
https://www.facebook.com/photo.php?fbid=1016183545145037&set=oa.1146523652072067&type=3&theater
"