مادری زبان کا قومی دن ۔ 21 فروری
رانگڑی / ہریانوی زبان
رانگڑی زبان بنیادی طور پر برصغیر میں موجود دوسری کئی زبانوں کی طرح ہندی زبان سے وجود میں آئی ہے۔ رانگڑی کے زیادہ ترالفاظ برج زبان سے مشابہت رکھتے ہیں لفظ برج سنسکرت کا لفظ ورج کی بگڑی ہوئی شکل ہے، جس کا معنیٰ جانوروں کی چراگاہ ہے۔ اس زبان کا اصل ماخذ ہندوستان کا صوبہ ہریانہ ہے اس لیے اس کو ہریانوی زبان بھی کہتے ہیں، چونکہ اُردو اور ہندی بولنے میں کافی مماثلت رکھتی ہیں اس لیے پاکستان میں یہ زبان اردو، ہندی کی طرح با آسانی سمجھ آجاتی ہے
اس زبان کی خوبی یہ ہے کہ ایک ہی بات کو کئی مختلف لہجوں میں کہا جا سکتا ہے
مثال کے طور پر،
“کہاں جا رہے ہو؟”
کو مختلف رانگڑی لہجوں میں یو ں تلخیص کیا جا سکتا ہے۔
.
كڑے جاوے؟
كٹھے جاوے؟
کِت چاليا؟
كتيوڑ چاليا؟
كِنگے جاوے؟
.
آپ کے علم کے لیے کچھ اردو الفاظ اور اُن کا رانگڑی تلفُظ
.
اردو الفاظ رانگڑی (نستعلیق رسم الخط میں)
اندر بھیتر
پتا بَیرا
زبان (عضوِ بدن) جِیب
آٹا چُون
عزت عِجّت
ہر وقت ساری ہان
خارش، کھُجلی کھاج
شوہر لوگ، مرد
بیوی لگائی، بِیر
چارپائی کھاٹ
انتظار باٹ
جسم گات
کہاوت کہبت
چابی تالی
چھلانگ ڈاکھ
گھونسلا آلنا
لکڑی لاکڑی
تھوڑا بھورا
دیوار کاند، بھیت
وقت بکھت
پیاز پیاج
تاذہ تاجا
پیاس تیس
بھائی بِیر، بِیرا
بہن باہن، بَوبَو
گاؤں گام
جیب (Pocket) گوج
کمر کڑ
منقول
ترسیل: سلیم خان