اس کا وزن ساڑھے پندرہ ٹن ہے۔ ڈائل کا قطر ساڑھے بارہ فٹ اور سوئی کا طول گیارہ فٹ ہے۔ یہ گھنٹا وائٹ چیپل بل فاؤنڈری میں تیار کیا گیا تھا۔ لندن کے لوگ عام طرز پر اسی سے اپنی گھڑیوں کے اوقات درست کرتے ہیں۔ اس کا اصل نام " کلاک ٹارو" ہے مگر 2012 میں اس کا نام تبدیل کرکے الزبتھ ٹاور۔۔{ Elizabeth Tower} کردیا گیا۔
اسے رات بھر روشن رکھا جاتا ہے۔ جس مینار میں یہ گھنٹا نصب ہے اس کی بلندی تین سو بیس فٹ ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں یہ مینار بھی بمباری کا نشانہ بنا اور گھنٹے کے سامنے والی بالکونی کو نقصان پہنچا ۔ یہ دنیا کے عجائبات میں شمار ہوتا ہے۔
برطانیہ اپنے گھنٹہ گھروں کی وجہ سے ساری دنیا میں شہرت کا حامل ہے۔ ۔لندن کا مشہور زمانہ بگ بین گھڑیال برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت کا حصہ ہے اوروقت کی قدر جاننے والی برٹش قوم کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
بگ بین کی سوئیاں ڈیڑھ سو سال قبل31مئی1859کو پہلی مرتبہ حرکت میں آئیں اور جب سے آج تک یہ مسلسل اپنے دائرے میں گھوم رہی ہیں۔ ان سوئیوں کے حرکت میں آنے کے ٹھیک6 ہفتے بعد اس کلاک کی گھنٹی پہلی مرتبہ لندن کی فضاؤں میں گونجی۔157سالہ گھڑیال بگ بین لندن کا علامتی نشان بھی ہے جو دنیا میں اس شہرکی پہچان ہے۔یہ تاریخی اور یادگار کلاک دکھنے میں اتنا بڑا بھی نہیں البتہ اس کی گھنٹی کا وزن13 ٹن سے زیادہ ہے،جو ٹاور کے اندر ہے اور باہر سے نظر نہیں آتی۔ گھڑیال کو ’بگ بین‘ کا نام دیے جانے کی مختلف روایات بیان کی جاتی ہیں۔ ایک قیاس یہ ہے کہ اسے یہ نام اس کے منصوبہ ساز انجینیر بنجمن ھال کی مناسبت سے دیا گیا جب کہ ایک خیال اسے یہ نام مشہور باکسر بن کاؤنٹ کی نسبت سے دیا گیا۔ بگ بین گھریال کا ڈایزائن آگسٹس پوگی { Augustus Pugi} " نئی گاتھک اسٹائیل" {neo-gothic style}میں بنایا۔
اسے رات بھر روشن رکھا جاتا ہے۔ جس مینار میں یہ گھنٹا نصب ہے اس کی بلندی تین سو بیس فٹ ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں یہ مینار بھی بمباری کا نشانہ بنا اور گھنٹے کے سامنے والی بالکونی کو نقصان پہنچا ۔ یہ دنیا کے عجائبات میں شمار ہوتا ہے۔
مینار کی بلندی 315 فٹ ہےاور 334سیڑھیاں چڑھ کر اوپر جایا جاسکتا ہے۔اس کی بنیاد مربع شکل کی ہےجس کی ہر ایک سمت کی چوڑائی39 فٹ ہے۔گھڑیال کے کانٹے قطر میں 23فٹ ہیں۔23برس تک اسے دنیا کے سب سے بڑے گھنٹہ گھر کا اعزاز حاصل رہا اس گھنٹہ گھر کو دنیا بھر میں برطانوی ثقافت کی آئیکون عمارات میں شمار کیا جاتا ہے ۔
لندن کا یہ مشہور زمانہ گھڑیال ایک سو ستاون سال پرانا ہے۔ طویل عرصہ گذرنے کے بعد اس میں خرابیاں پیدا ہونے کے ساتھ دراڑیں بھی پڑ گئی ہیں۔ برطانوی حکومت ایک عرصے سے اس گونج دار آواز والے گھڑیال کو دس ٹن کے ’لٹل جان‘ گھنٹے سے تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے۔
برطانیہ اپنے گھنٹہ گھروں کی وجہ سے ساری دنیا میں شہرت رکھتا ہے ۔ لندن کا مشہور زمانہ بگ بین گھڑیال برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت کا حصہ ہے اور وقت کی قدر جاننے والی برٹش قوم کی علامت سمجھا جاتا ہے۔